دل انسان کے جسم میں زندہ رہنے میں اہم کرداد ادا کرتا ہے۔اگردل کا دھڑکنا بند ہوجائے تو ہم زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں۔ہم خوبصورت نظرآنے کے لئے اپنی جلد پر توتوجہ کرتے ہیں لیکن دل کی حفاظت کرنابھول جاتے ہیں۔اپنے جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح اس کا بھی خیال رکھیں تاکہ ہم صحت مند زندگی گزار سکیں۔
ہم دل کی حفاظت اور اس کا کیسے خیال رکھ سکتے ہیں اگرآپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ مضمون لازمی پڑھئیں۔
دل کوصحت مند رکھنے کے طریقے-
اگرہم کچھ دیر کے لئے سانس بند کرئے توہم زندگی سے محروم ہوسکتے ہیں،اسی طرح جب اچانک سے ہمارے دل کے وال بند ہوتے ہیں تو یہ ہمارے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔دل کی حفاظت کے طریقے مندرجہ ذیل ہیں؛
تناؤ کا انتظام کریں-
انسان کی ایگزیٹی اور پریشانی کو بلڈ پریشر سے جوڑا گیا ہے۔جب ہم پریشان ہوتے ہیں تو ہمارے جسم میں خون کا پریشر خودبخود بڑھ جاتا ہے۔جو دل کے لئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ہائی بلڈپریشر کی وجہ سے تناؤ کے ہارمون کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔اس لئےانسان کو ذہنی دباؤ سے دود رہنے کے لئے مختلف سرگرمیاں اور مشقیں اپنانی چاہیے۔
ہم ورزش کی مدد سے بھی تناؤ کو کم کرسکتے ہیں۔
فائبر والی غذا-
دل کی صحت کے لئے ہم فائبر والی غذا کا استعمال کرسکتے ہیں۔مناسب مقدار میں فائبر کا استعمال ہمیں قلب کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔ہمیں دن میں تقریبا 30 گرام تک فائبر کا استعمال کرنا چاہیے۔
ہم فائبر کو پھلوں اور سبزیوں سے اچھی مقدار میں حاصل کرسکتے ہیں۔سیب میں فائبر موجود ہوتا ہے اس کے لئے دلیہ جو دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے اس کا استعمال سے آپ کے جسم میں کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے اور دل کی بیماری سے بھی ہم محفوظ رہتے ہیں۔
مناسب وزن
اضافی وزن بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔بہت سی خواتین جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے ان کے حمل ٹھہرنے کے چانسز بھی کم ہوتے ہیں۔جو افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔اس لئے اچھے وزن کے لئے پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں۔
ہمیں مناسب وزن کے لئے ورزش بھی لازمی کرنی چاہیے اگر ہم میٹھی چیزیں کھاتے ہیں تو ساتھ میں جسمانی سرگرمی بھی کرنی چاہیے۔تاکہ ہم دل کے دورے سے محفوظ رہ سکیں۔
سگریٹ نوشی ترک کریں-
بہت سے افراد سگریٹ پیتے ہیں،یہ نہ صرف ہمیں دل کی بیماری میں مبتلا کرتی ہے بلکہ ایک ریسرچ کے مطابق اس کے زیادہ استعمال سے اندھا ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔سگریٹ نوشی دل کی بیماری کی ایک بڑی وجہ ہے۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی کن بیماریوں کا باعث بنتی ہے تو یہاں کلک کریں۔
نمک کا کم استعمال-
بلڈ پریشر کا بڑھ جانا نمک کی وجہ سے بھہ ہوسکتا ہے۔سوڈیم کے کم استعمال سے ہم اس کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ایسے کھانوں کا استعمال کریں جن میں نمک کی کم مقدار پائی جائے۔کیونکہ یہ بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
باقاعدہ ورزش-
ورزش کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ہم باقاعدہ ورزش کی مدد سے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو لازمی ورزش کرنی چاہیئے تاکہ بلڈ پریشر کنٹرول کرکے ہم صحت مند رہ سکیں۔
ہائیڈریٹ رہیں-
پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ہم پانی کے بغیر بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔ہمیں اپنے قلب کی صحت کے لئے پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔ ہم پانی کے علاوہ گرمیوں کے موسم میں لیموں پانی،ناریل کے پانی اور دیگر مشروبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔لیکن ان کو بغیر شوگر کے پیا جائے۔
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ-
مچھلی ہماری قلبی صحت کے لئے بہت مفید ہے ۔اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔جو ہماری قلبی صحت کے لئے مفید ہے۔اس لئے ہمیں سردیوں کے موسم میں ایک ہفتے میں دو دفعہ اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
حاملہ خواتین کو اس کے لئے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
سافٹ ڈرنک کا کم استعمال-
آپ جانتے ہیں کہ سافٹ ڈرنک بہت سی بیماریوں میں اضافہ کرتی ہیں۔اس کی وجہ سے کیلوریز میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس وجہ ہم بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ہمیں سافٹ ڈرنک اور فاسٹ فوڈ کا استعمال کم کرنا چاہیے۔تاکہ اپنی قلبی صحت کا خیال رکھ سکیں۔
ہائی کولیسٹرول-
جسم میں اضافی کولیسٹرول بھی بہت سی بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔ہم اپنی طرززندگی کو تبدیل کرکے یعنی اگرہم کولیسڑول کی مقدار کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں پھلوں اور سبزیوں کا انتحاب کرنا ہوگا۔
سگریٹ نوشی ترک کرنی ہوگی۔
باقاعدہ ورزش کرنی ہوگی۔
گری دار میوے اور متوازن غذا کا استعمال کرنا ہوگا۔
بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا ہوگا۔
دل کا مسئلہ بہت نازک ہوتا ہے ہمیں اس میں ذرا بھی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے اور بروقت اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔اگر آپ خدانحواستہ اس سے پریشان ہیں تو آپ گھر بیٹھے ڈاکٹر سے بات کریں۔
یا آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سایٹ وزٹ کریں،اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔