دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنا ایک عام صورتحال ہے جس سے ہر کوئی متاثر نظر آتا ہے۔ ہماری خوراک اور روزمرہ عادات دانتوں کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ درج ذیل بظاہر بے ضرر عادات دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کا باعث بن سکتی ہیں۔
اگر آپ دن میں کئی بار مائوتھ واش کا استعمال کرتے ہیں تو یہ عادت ترک کر دیجیئے۔ مائوتھ واش میں شامل تیزاب سینسٹیویٹی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ اور پہلے سے متاثرہ دانتوں کی تکلیف میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ دانتوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطے اور مشورے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کریں۔
دانت صاف کرنے کا طریقہ
کبھی کبھی دانتوں میں حساسیت کی وجہ بہت زیادہ قوت سے برش کرنا بھہ ہو سکتا ہے۔ یاد رکھیں کہ دانت اگرچہ ایک مضبوط عضو ہے لیکن مسوڑے انتہائی نرم و نازک ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ زور سے برش کرتے رہنے سے دانتوں کی اوپری سطح متاثر ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ دانتوں کے اعصاب کو بھی بے نقاب کر سکتی ہے جو کہ دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کا باعث بنتا ہے۔ دانتوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطے اور مشورے کے لیے مرہم ویب سایٹ یا کال سنٹر کا استعمال کیا جا سلکتا ہے۔
Must Read: 5 Best Female Dentists In Lahore
دانت پیسنا
غصے میں یا عادتاّ دانت پیسنے والے افراد دانتوں میں حساسیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ دانت جسم کا مضبوط ترین حصہ ہیں لیکن مسلمل رگڑنے سے ان کع نقصان کا اندیشہ بہرحال باقی رہتا ہے۔
دانت سفید کرنے والی مصنوعات کا استعمال
اگر آپ ایسے کیمیکل استعمال کرتے ہیں جو دانتوں کو سفید کرتے ہیں تو آپ حساسیت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بعض ٹوتھ پیسٹ بھی ایسے اجزاٗ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کی شکایت ہے تو ٹوتھ پیست کا انتخاب اپنے ڈینٹسٹ کے مشورے سے کیجیے۔ لاہور کراچی اور پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دانتوں کے ماہر امراض سے رابطہ اور مشورہ کرنا اب مرہم کے ذرایعے نہایت آسان ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ اپنی ٖخوراک میں تیزابیت پیدا کرنے والی گیزوں کا کم استعمال، دانتوں کی صفائی اور منہ کی بیماریوں کا بروقت علاج آپ کو دانتوں کی حساسیت سے محفوظ رکھتا ہے