خواتین کی کچھ بیماریاں پوشیدہ ہوتیں ہیں جن کا ذکر کرنےمیں وہ شرم محسوس کرتیں ہیں۔لیکن یہ بیماریاں بعد میں مسائل کا سبب بنتی ہیں۔اس لئےان کا علاج بہت ضروری ہے۔سبزیاں اور پھل ہماری صحت کی بہتری میں اہم کردارادا کرتیں ہیں۔ہم ان کے استعمال سےاپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
اچھی حفظانِ صحت کے اصول کے لئے ہمیں متوازن اور صحت مند غذا کا استعمال کرنا ہوگا۔ہم کیسے لیکوریا کی بیماری کو گھریلو طریقوں سے کم کرسکتے ہیں۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے معاون ثابت ہوگا۔
لیکوریا کیا ہے؟-
یہ عورت کی رحم سے نکلنے والا سفید یا پیلا رطوبت ہے۔یہ بیماری خواتین میں پائی جاتی ہے۔لیکوریا کی وجہ سےعورت کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس کی وجہ سے وہ بہت سی مسائل کا شکار ہوتی ہیں۔
لیکوریا کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟-
لیکوریا کسی انفیکشن کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔مثال کےطور پربہت سی جنسی بیماریاں جن میں وائرس یا بیکٹریا کی ترسیل شامل ہے۔اس کی یہ وجوہات بھی ہوسکتیں ہیں؛
قبض-
خون کی کمی-
ذیابیطس-
کثرتِ حیض-
نامناسب طززِزندگی-
غیرمتوازن غذا-
فنگل انفیکشن-
پریشانی یا کسی صدمہ کاہونا-
ہارمونز کاعدم توازن-
اس بیماری کی یہ تمام وجوہات ہوسکتیں ہیں۔لیکن ہمیں ا س سے بچنے کے لئےکیا کرنا چاہیے ہم وہ جانتے ہیں۔
اگرآپ لیکوریا کی بیماری کے بارے مزید جاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے؟-
ہمیں اس بیماری پر کنٹرول کرنے کےلئے اپنے طرزِزندگی کو تبدیل کرناچاہیے۔اس کے علاوہ متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔
لیکوریا کے لیے چیزیں-
ہم بہت سی گھریلو چیزوں کی مددسے بھی لیکوریا کی بیماری پر قابو پاسکتے ہیں۔
غذا میں سبزیوں اور پھلوں کااستعمال زیادہ کرناچاہیے۔
مصالحہ دار چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔
زیادہ تلی ہوئی اورآئل والی چیزوں کا استعمال کم کرنا چاہیے۔
پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
ہمیں کن چیزوں کی مدد سے لیکوریا کا علاج کرنا چاہیے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
نیم-
اس میں اینٹی بیکٹریل،اینٹی فنگل،اینٹی آکسیڈنٹ،اینٹی سوزش اور اینٹی سیپٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں۔نیم کا استعمال بہت عرصےسے کیاجاتا ہے۔یہ بیکٹریا اور جراثیموں کو ختم کرتا ہے۔یہ جسم سے ٹاکسن کو ختم کرتا ہے۔جراثیموں کو ختم کرنے کے لئے اس کا استعمال کرنا چاہیے۔
استعمال کا طریقہ-
فنگل انفیکشن کی وجہ سے بھی لیکوریا ہوتا ہے۔اس لئے اندام نہانی کو نیم کے پتوں سےدھونا چاہیے۔نیم کے تازہ پتوں کو پانی میں ابال لیں۔اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔اس پانی سے اندام نہانی کو دھولیں۔اس سے فنگل انفیکشن ختم ہوگا۔
ایلوویرا-
اس کے بہت سےفوائد ہیں،کیونکہ یہ انفیکشن کو ختم کرنےکےکام آتا ہےیہ جلن کے احساس کو کم کرتا ہے۔یہ بھی جراثیموں کو ختم کرنے کے کام آتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جلد کے مسائل کو ختم کرنے کے کام آتا ہے۔
استعمال کرنے کا طریقہ-
ایلوویرا کا رس نکال کر ہم پی بھی سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس کا گودا بھی اندام نہانی پر لگاسکتے ہیں۔پانی میں ایلوویرا کی برابر مقدار مکس کریں اور اس پانی سے اندام نہانی کو دھوئیں۔اس سے آپ کو کھجلی سے بھی نجات ملے گی۔
میتھی-
اس کے اندر دواؤں کی خصوصیت ہوتی ہے۔یہ بہت سے مسائل سے نمٹنے میں مدد کرتی ہے۔اس کے استعمال سے بھی ہم اپنے مسائل کا حل کرسکتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ-
روزانہ رات کو میتھی کے پتوں کو بھگولیں۔ صبح اس کو خالی پیٹ پی لیں۔روزانہ میتھی کے پتوں کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتاہے۔
دھنیا-
یہ بہت مفید جڑی بوٹی ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتیں ہیں۔جو جسم کے تمام ٹاکسنز کو باہر نکالتی ہے۔اسکا پانی آپ کے لئے مفید ثابت ہوگا۔یہ ان جراثیموں کو ختم کرتا ہےجو اس بیماری کا باعث بنتے ہیں۔
ناریل-
اس میں مختلیف داؤوں کی خصوصیت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ناریل میں اینٹی سوزش،اینٹی آکسیڈنٹ،اینٹی سوزش،اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔یہ جسم سے ٹاکسن کو ختم کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ لیکوریا سے وابستہ علامات کا علاج کرتا ہے۔
استعمال کا طریقہ-
روزانہ ناریل کے پانی کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس کاتیل بھی اندام نہانی پر لگا سکتے ہیں۔
ہم ناریل کے تیل کو نیم میں مکس کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ہم ان گھریلو طریقوں کی مدد سے اس بیماری پر قابو پاسکتے ہیں۔
بہت سے طریقے ایسے ہوتے ہیں جو بیماری کو ختم کرنے کے کام آتے ہیں۔ہم ان طریقوں کو استعمال کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اگر آپ کسی اور پوشیدہ مرض کے بارے میں جاننا چاہتے ہیںتو ابھی ڈاکٹر سے فون پر بات کریں۔ آپ ڈاکٹر کی اپائیمنٹ حاصل کرنے کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔