روزمرہ کی زندگی میں صحت مند خوراک کی تبدیلی دل کی بیماری سے دور کرسکتی ہے ۔بلڈ پریشر، کولیسٹرول کے علاوہ ایسے کون سے سی بیماریاں ہیں جن کے نمبر اگر آپ کی لائف میں لیول پہ نہ ہوں تو آپ کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے۔کیا آپ کو ان نمبرز کا پتہ ہے؟
یہ نمبر آپ کے دل کے لیے بہت خاص ہیں اگر یہ نمبرز اپنے لیول سے اوپر نیچے ہوجائیں تو دل کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔آپ یہ جاننا چاہیں گے کہ آخر یہ نمبر ہیں کیا؟صحت مند دل وہ ہے جن کی ہم سب کو ضرورت ہے۔ دل کے مسائل کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کچھ اقدامات کرنے بہت ضروری ہیں۔
سال میں ایک بار، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ڈاکٹر سے چیک اپ کے لیے اپائنٹمنٹ بک کروائیں گے اور مکمل جسمانی معائنہ کروائیں گے ۔تاکہ ان نمبروں کے حساب سے ڈاکٹر آپ کو بہتر ہدایت دے سکے۔اس طرح آپ کا دل صحت مند رہ سکے گا کیونکہ صحت مند دل پورے جسم کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
کچھ لوگ اپنی ورزش کے پیٹرن، غذا اور مضر صحت عادات کو آسانی سے بہتر بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور بعض لوگ تبدیلیاں لانے کی صرف کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتے۔ ایک بہت بڑی تبدیلی کرنے کے بجائے، آپ چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کے ساتھ اپنے دل کی صحت کو بہتر بناسکتے ہیں۔
اپنے آپ کو دل کی شدید سوزش کے نقصان سے محفوظ رکھیں۔
سائنس نے ثابت کیا ہے کہ شدید یا کم سوزش ایک خاموش قاتل میں تبدیل ہو سکتی ہے جو دل کی بیماری، کینسر، ٹائپ 2 ذیابیطس اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔ سوزش سے لڑنے اور صحت مند رہنے کے لئے آسان مشورے حاصل کریں آپ مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے رجوع کریں یا پھر 03111222398 پہ کال کریں۔ ڈاکٹر آپ کی عمر یا صحت کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مختلف مشورہ دے گا اور علاج کرسکتا ہے۔آئیں جانتے ہیں یہ 5 نمبر کون سے ہیں۔
دل کی حفاظت کا پہلہ نمبر۔۔۔
بلڈ پریشر120/80 ملی میٹر سے بھی کم ایچ جی ہوناچاہیئے۔
بلڈ پریشر کا بڑھنا آپ کی شریانوں میں تنگی کو بڑھا دیتا ہے یہ دن کے وقت زیادہ بڑھتا اور گھٹتا ہے۔ جب یہ بلند رہتا ہے، تو آپ کو ہائپر ٹینشن (ہائی بلڈ پریشر) ہوتا ہے اور اس میں زیادہ خطرہ ایتھروسکلیروسس، دل کی بیماری اور فالج کا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ آپ کی دل سکڑ جاتا ہے۔140/90 ملی میٹر ایچ جی یا اس سے زیادہ کی ریڈنگ خطرناک ہے، اور اگر یہ 120/80 اور139/89 کے درمیان ہے، تو آپ کو اب بھی خطرہ ہو سکتا ہے اور آپ کو ہائپر ٹینشن کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
چیک کرنے کا طریقہ۔
آپ ڈاکٹر سے ریگولراپنا چیک اپ کروائیں وہ آپ کا بلڈ پریشر چیک اینڈ بیلنس رکھے گا، لیکن آپ گھر پہ بھی بلڈ پریشر مانیٹر خرید سکتے ہیں، اور مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ جو لوگ گھر میں اپنا بلڈ پریشر چیک کرتے ہیں وہ اسے اچھے سے کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
دل کی حفاظت کا دوسرا نمبر۔۔۔
آپ کی ٹرائیگلیسرائیڈز150 ملی گرام/ڈی ایل سے بھی کم ہونا چاہیئے۔
ٹرائیگلیسرائیڈز جو آپ کے کھانے والے اجزاء سے چربی اور کاربوہائیڈریٹ بناتے ہیں، جو ایک ایسی شکل میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو چربی کے خلیوں میں اکھٹا ہوجاتے ہیں۔ اور چربی آپ کے دل کا نقصان ہے ۔جب جسم کو کھانے کے درمیان اضافی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے تو ٹرائیگلیسرائیڈز بھی چربی کے ٹشو سے خارج ہوتے ہیں۔
آپ کے خون میں کچھ ٹرائیگلیسرائیڈز ہونا معمول کی بات ہے، لیکن اس کی مقدار کا بڑھنا کورونری شریان کی بیماری کو ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ۔جب آپ کو کم ایچ ڈی ایل کے ساتھ اعلی ٹرائیگلیسرائیڈز ہوتا ہے، تو آپ کے ذیابیطس اور میٹابولک سنڈروم کے خطرے میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ ایک عام ٹرائیگلیسرائیڈ ریڈنگکی 1.7 ایم ایم او ایل/ایل سے بھی کم ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ہی آپ کو مشورہ دے گا کہ آپ کو کتنی بار اپنے ٹرائیگلیسرائیڈز کے ٹیسٹ کروانے چاہئے۔
کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
ایسی غذاؤں کو کم استعمال کرنا چاہیئے جن میں مضر صحت چربی، چینی یا دونوں کی مقدار زیادہ ہو۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے (جیسے مچھلی) نشہ آور مشروبات سے پرہیز پرہیز کرنا چاہیئے۔
دل کی حفاظت کا تیسرا نمبر۔۔۔
ایل ڈی ایل کولیسٹرول100 ملی گرام/ڈی ایل سے کم ہونا چاہیئے۔
آپ کو نہ صرف کولیسٹرول کے بارے میں جاننا ضروری ہے, اس کے ساتھ ساتھ آپ کو “خراب” ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور “اچھا” ایچ ڈی ایل کے لیول کا معلوم ہونا چاہیئے ۔جب آپ خون کے ٹیسٹ کروانے کے لیے ڈاکٹر سے ملیں تو کولیسٹرول کی دونوں شکلوں کے کل کولیسٹرول کے لیول کی ریڈنگ مانگیں۔
کولیسٹرول ٹیسٹ (یا لپیڈ پروفائل) سے بہت سے نمبر سامنے آتے ہیں ۔ ڈاکٹر عام طور پر لو ڈینسٹی والے لیپوپروٹین (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کے بارے میں سب سے زیادہ فکر مند ہوتے ہیں۔یہ دل کی صحت کے لئے کیوں اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اضافی ایل ڈی ایل ذرات شریان کو تنگ کردیتے ہیں اور یہ چربی سے بھرے فوم کے خلیات بناتے ہیں ۔
کن چیزون سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
سیچوریٹڈ چربی کو محدود کرنا چاہیئے جو (گوشت، ڈیری، اور انڈوں میں پایا جاتا ہے) اور اپنی صحت مند کیلوری کو بغیر چربی والی غذاؤں میں تبدیل کریں (گری دار میوے، بیجوں اور سبزیوں کے تیل کو شامل کریں)۔
دل کی حفاظت کا چوتھا نمبر۔۔۔
بلڈ شوگر100 ملی گرام/ڈی ایل سے کم ہونا چاہیئے۔
ہائی بلڈ شوگر ذیابیطس کی شروعات ہے۔ ٹائپ 2 ذیابیطس سب سے زیادہ عام ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب جسم انسولین خود نہیں بناتا ہے۔ یہ دل کی صحت کے لئے یہ کیوں اہم ہے کیونکہ خون میں شکر کی اعلی سطح خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور شوگر (گلوکوز) ایل ڈی ایل کو بھی بڑھاتی ہیں۔
اس میں خون میں اضافی چینی کے خلیات کے ٹکڑے بھی شریانوں میں چپک جاتے ہیں۔ جسے پلیٹلیٹس کہا جاتا ہے اور ان کے لوتھڑے بننے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے جو دل کے دورے یا فالج کے امکان کو بڑھادیتا ہے۔ اس لیے شوگر کا کنٹرول میں رہنا اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
میٹھے مشروبات اور چینی کی زیادہ مقدار والی غذاؤں سے پرہیز کرنا جاہیئے ۔ریفائنڈ اناج (سفید آٹا، سفید چاول) سے بنی غذاؤں کی بجائے مکمل، غیر پراسیس شدہ اناج اور کھانے کا استعمال کریں۔
دل کی صحت کا پانچواں نمبر۔۔۔
آپ کی کمر کا سائز۔
خواتین میں 35 انچ سے بھی کم کمر کا سائز ہونا چاہیئے۔
مرد میں40 انچ سے بھی کم کمر کا سائز ہونا چاہیئے۔
کمر کا سائز پیمائش کرنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ یہ جانیں کہ آپ کا وزن آپ کے دل کی صحت کو متاثر تو نہیں کر رہا ہے۔ چربی اور اضافی کیلوری کو بڑھنے نہ دیں۔ جب جسم کی چربی آپ کے پیٹ میں اکھٹا ہونے لگتی ہے،تو موٹاپا ظاہر ہونے لگتا ہے ۔ اس کی وجہ سے آپ کو دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اور آپ کو ذیابیطس اور میٹابولک سنڈروم کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
کن چيزوں سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
کم کیلوری کا استعمال کرنا چاہیئے خاص طور پر چینی، نمک اور چربی کی غیر صحت مند اقسام سے بھری انتہائی پروسیسڈ غذاؤں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیئے۔
آپ ہمیشہ صحت مند، پودوں والی غذائیں اپنے کھانے میں شامل کریں۔ باقاعدگی سے ورزش کریں ۔زیادہ تر دن میں تیز چلنے کی کوشش کریں۔ کم از کم 30 منٹ کی شدت کی ورزش آپ کو فائدہ پہنچاسکتی ہے۔ طرز زندگی کی دیگر عادات جو آپ کے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔
ان میں شامل ہے رات کو سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند لینا اور اپنے تناؤ کو کم کرنا شامل ہے۔کسی بھی قسم کی دل کی صحت کی خرابی کی صورت میں آپ متعلقہ ڈاکٹر سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|