ماہواری ایک مدت ہے جس میں کچھ دنوں کے لئےعورت کے اندام نہانی سے خون بہتا ہے۔اس کے علاوہ جس لڑکی کو باقاعدگی سے ماہواری آتی ہے تویہ مستقبل میں صحت مند ماں بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔بہت سی جوان لڑکیاں ایسی ہیں۔جویوٹرس کے بہت سے مسائل سے دوچار ہیں۔لیکن اگرکسی لڑکی کو کوئی بھی ایسا مسئلہ پیش آتا ہے اسے نظرانداز نہیں کرناچاہیے۔
اچھی ماہواری اور باقاعدگی سے ماہواری کاآنا آپ کی اچھی صحت کی نشانی ہے۔اگراس میں کوئی بےقاعدگی یا مسئلہ آرہا ہو تواس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی مسئلے سے دوچار ہیں۔اس لئے فوری اچھی گائناکالوجسٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔
ماہواری میں کونسے کام نہیں کرنےچاہیے-
جب ہم کسی بھی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں جیسے نزلہ زکام وغیرہ تو ہم ان کاموں سے پرہیز کرتے ہیں جس سے ہمارا انفیکشن بڑھ جائے اسی طرح ہمیں ماہواری کے دوران کچھ کام نہیں کرنے چاہیے جو ہمارے لئے ہی فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔وہ ایسے کونسے کام ہیں ہم وہ جانتے ہیں؛
پیڈ کا زیادہ دیر تک استعمال کرنا-
ہم کسی بھی انفیکشن سے بچنے کے لئےاحتیاط لازمی کرتے ہیں۔ہمیں حیض کےدوران بھی ایساہی کرناچاہیے۔پیڈ کا زیادہ دیر تک استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔وہ لڑکیاں جو آفس میں 8 گھنٹے کام کرتی ہیں وہ سارا دن ایک ہی پیڈ کا استعمال کرتی ہیں۔ان کو چاہیے کہ کسی قسم کے انفیکشن سے بچنے کے لئےزیادہ دیر تک استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
بہت سے پیڈز مارکیٹ میں ایسے بھی موجود ہیں جن پر جیل یا کوئی کیمیکل ہوتا ہے۔یہ زہریلے بھی ہوسکتے ہیں اور انفیکشن کا بھی باعث بن سکتے ہیں۔اس لئے ان کا استعمال زیادہ لمبا نہیں کرنا چاہیے۔
کیفین کا استعمال-
ہم میں سے بہت سی لڑکیاں ایسی ہونگی جوکیفن کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔لیکن بہت سے مطالعات سے یہ بات سامنےآئی ہے کہ کیفین کا استعمال کم کرناچاہیے۔یہ مشروبات ہمارے لئے دل کی دھڑکن کا باعث بن سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اضطراب میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔آپ گرین ٹی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
نمکین اشیاء کا کم استعمال-
ضرورت سے زیادہ نمکین چیزوں کا استعمال آپ کے لئے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔اس لئے جن میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو ان کھانوں سے پرہیز کریں۔کیونکہ حیض میں انسان کے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔جس میںآپ کو پانی کااستعمال زیادہ کرناچاہیے۔اگرآپ پہلےسے ہی پانی کا شکار ہیں تو آپ نمکیات سے دور رہیں۔
حرکت نہ کرنا-
بہت سی خواتین کا خیال ہے کہ ان کو ان دنوں کوئی کام نہیں کرناچاہیےیہ ان کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔اگرآپ کے پاس یہ وجوہات موجود ہیں تو یہ بہانے ہیں۔اس لئے حیض کے دوران آپ کو کام بھی کرنے چاہیے۔ادوار کےدوران ہمیں ورزش موڈ سوئنگز ہونے میں مدد دے سکتی ہے۔
کھاناچھوڑنا یا جنک فوڈ کا استعمال-
اگرآپ کا خیال ہے کہ آپ ان دنوں آپ کھانا چھوڑ کر صحت مند رہ سکتے ہیں تویہ آپ کا غلط خیال ہے۔اس سے آپ کی توانائی بھی متاثر ہوتی ہےاور آپ کو صحت کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔اس سے آپ کو سستی اور چڑچڑاپن محسوس ہوتا ہے۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ جنک فوڈ کا استعمال شروع کردیں۔
چ جنک فوڈ میں نمک اور چینی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔جو آپ میں پانی کی کمی کرسکتی ہیں۔یہ اپھارہ جیسے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔اگرخواتین ان چھوٹے چھوٹے اقدامات کو اپنائیں تواپنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں۔ان چیزوں کا استعمال زیادہ کریں جوآپ کی صحت میں بہتری لائےاس کے علاوہ وہ کام کریں جو آپ کو صحت مند اصولوں کی طرف لے جائیں۔
اگرآپ ماہواری کے کسی بھی مسئلے سے دوچار ہیں۔توآپ کو اس مسئلے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے فوری ڈاکٹر سے ملنا چاہیے تاکہ آپ سنگین صورتحال سے بچ سکیں۔آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔