جدید معاشرے میں ادویات زندگی کا لازمی جزو بن چکی ہیں لیکن بہت سے عوامل ایسے ہیں جن کا اس سلسلے میں خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
یہ بات تو اکثر لوگوں کے علم میں ہے کہ کچھ مخصوص ادویات ایک ساتھ لینا مناسب نہیں ہے لیکن ہماری غذا میں شامل بہت سی چیزیں بھی ادویات کے اثر کو کم یا زیادہ کر سکتی ہیں۔
اگر آپ کوئی بھی دوا پہلی بار استعمال کر رہے ہیں تو متعلقہ دوا کے بارے میں اپنے معالج یا فارماسسٹ سے غذائی احتیاط کے بارے میں ضرور پوچھ لیں۔ اگر آپ کسی خاص بیماری سے متعلق غذائی احتیاط کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں اسلام آباد کے بہترین ماہر غذائیات سے رابطہ کیجیے۔
گریپ فروٹ
گریپ فروٹ پچاس سے زائد ادویات کے ہضم و جذب ہونے پر اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ مانع الرجی ادویات کا اثر گھٹا دیتا ہے جب کہ کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات کا اثر گریپ فروٹ کھانے سے بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ دل کی بیماری سے نبرد آزما ہیں تو بہترین ماہر امراض قلب سے رابطہ کیجیے۔
دودھ
زدحیوی ادویات (اینٹی بائیوٹکس) کے ساتھ دودھ کا استعمال جسم کے لیے ان ادویات کو جذب کرنا مشکل کر دیتا ہے۔ اس کی وجہ دودھ میں شامل لحمیات اور معدنیات ہیں۔ اگر آپ زدحیوی ادویات کا استعمال کر رہے ہیں تو کھانے پینے میں احتیاط کے بارے اپنے ڈاکٹر سے ضرور استفار کریں۔
چاکلیٹ
گہرے رنگ کا چاکلیٹ سکون آور ادویات کا اثر کم کر سکتا ہے۔ مانع اضمحلال ادویات کے ساتھ چاکلیٹ کا استعمال بلڈپریشر خطرناک حد تک بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔
کافی
کافی سے نفسیاتی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات (کلوزاپین اور لیتھیم) کا اثر کم ہو جاتاہے جب کہ ایسپرین،ایپی نیفرین اور البیوٹرال کے اثرات اور پہلوئی اثرات کافی کے ساتھ استعمال سے بڑھ جاتے ہیں۔ کافی کے استعمال سے جسم میں آئرن جذب کرنے کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے۔
Must Read: 7 Common Foods and Medicines which Affect the Hair Growth
وٹامن کے
اگر آپ وارفرین(خون میں تھکا بییے سے روکنے والی دوا) لے رہے ہیں تو وٹامن کے والی غذاؤں کے استعمال میں محتاط رہیے کیونکہ وٹامن کے خون پتلا کرنے والی ادویات کا اثر کم کر دیتا ہے۔ بروکولی،پالک اور پارسلے میں وٹامن کے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ان غذاؤں کی مقدار کے بارے میں احتیاط لازم ہے۔
جن سنگ
جن سنگ کے استعمال سے بھی وارفرین کا اثر کم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسپرین اور آئبو پروفن کے ساتھ اس کےاستعمال سے اندرونی طور پر خون بہنے کا باعث بن سکتا ہے۔
احتیاطی تدابیر
۔ اپنی ادویات ہمیشہ معالج کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
۔ ادویات کے درمیان وقفہ بہت اہم ہے۔ دواؤں کے بیچ وقفہ معالج کی ہدایت کے مطابق رکھیں۔ اس کو کم یا زیادہ کرنے سے دوا کا اثر کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔ دوا سے بھرپور افاقہ اسی صورت میں ممکن ہے جب اس سلسلے میں احتیاط برتی جائے۔
Now you can find the best Cardiologist in all main cities of Pakistan
Find the Best Cardiologist in Lahore
Find the Best Cardiologist in Karachi
Find the Best Cardiologist in Faisalabad
Find the Best Cardiologist in Islamabad