سردرد کا سامنا اپنی زندگی میں سب کو کرنا پڑتا ہے۔ ہم سردرد میں اچانک یا آہستہ آہستہ مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اس کی کافی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ درد گردن، دانتوں اور آنکھوں کے پیچھے تک پھیل جاتا ہے۔ جن افراد کو اس درد کے مسئلے سے دوچارہونا پڑتا ہے وہ بتا سکتے ہیں کہ یہ کیسے آپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے۔
بعض اوقات درد صرف ایک حصے میں ہوسکتا ہے۔جو آپ کو بے چینی میں مبتلا کر سکتا ہے۔دماغ کے بائیں یا دائیں حصے میں درد شدت سے ہوسکتا ہے۔ جس کا بہت سے افراد کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن اس درد کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں یہ جاننا بھی ضروری ہے۔
اگر آپ سر کے ایک حصے کی دردمیں مبتلا ہیں تو اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں یہ جاننے کے لیے یہ بلاگ پڑھیں۔ جو آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ اگر آپ مسلسل اس میں مبتلا رہتے ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے آپ کے پاس ایک آسان حل ہے، آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹشن لے سکتے ہیں۔
سر کے ایک حصے میں درد کی وجوہات
ایک حصے میں درد کن وجوہات کی بناء پر ہوتا ہے وہ وجوہات مندرجہ ذیل ہیں؛
روزمرہ کے عوامل
اس درد میں روز مرہ کے عوامل بھی شامل ہوسکتے ہیں جس وجہ سے ہم اس درد میں مبتلا ہوتے ہیں۔ سر کے ایک حصے کے درد کو درد شقیقہ یا مائگرین بھی کہا جاتا ہے۔جو شدت اختیار کرسکتا ہے۔
گلوکوز کا استعمال
ہمارے دماغ کے افعال کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے لئے گلوکوز کی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب ہم اس کا استعمال نہیں کرتے تو ہمارے جسم میں شوگر لیول کی مقدار کی سطح گر جاتی ہے، جسے ہائپوگلیسیمیا کہا جاتا ہے۔ یہ بھی سرمیں درد کی علامت ہے۔
الکحل کا استعمال
ایسے مشروبات کا استعمال جن میں الکحل شامل ہو وہ بھی درد کا سبب بن سکتے ہیں۔اس لئے سافٹ ڈرنکس کا کم استعمال کرنا چاہیے تاکہ ہم سنگین صورتحال سے بچ سکیں ۔ان میں کیمکلز کا استعمال ہوتا ہے جو درد کی وجہ بنتا ہے۔
تناؤ
جب آپ دباؤ یا پریشانی کا شکار ہوتے ہیں توہیلتھ لائن ویب کے مطابق آپ کا جسم ایک کیمیکل فائٹ یا فلائٹ جاری کرتا ہے۔ یہ کیمکل ہمارے پٹھوں میں تناؤ پیدا کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ خون کے بہاؤ کو بھی تبدیل کردیتا ہے۔ جس وجہ سے آپ سردرد کا شکار ہوسکتے ہیں۔
نیند کی کمی
نیند کی کمی ہمیں نہ صرف اس درد میں مبتلا کرتی ہے بلکہ اور بھی بہت سے مسائل نیند کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔جب ہم اس درد میں مبتلا ہوجاتے ہیں تب سونا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لئے اس درد میں اچھی نیند لینا بہت ضروری ہے۔
مائگرین کے درد کو ہونے سے قبل کیسے روکا جائے؟
انفیکشن کی وجہ سے
سردرد اکثر سانس میں انفیکشن کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ فلو اور زکام، بھی اس درد کی وجہ بنتے ہیں۔اکثر سردیوں میں سردی لگنے اور فلو کی وجہ سے ہم اس درد میں مبتلا ہوتے ہیں۔
دوا کا زیادہ استعمال
دواؤں کا زیادہ استعمال جو ہم ہفتے میں دو سے تین دن سے زیادہ استعمال کرتے ہیں جو سردرد کا علاج کرتی ہیں تو ان کی وجہ سے بھی سردرد رہ سکتا ہے۔
آپ کن طریقوں کی مدد سے اس مائگرین سے نجات پاسکتے ہیں اس کے لئے یہاں کلک کریں۔
سردرد کی دیگر وجوہات
ہائی بلڈ پریشر
عام طور پر ہائی بلڈ پریشر درد کا سبب نہیں بنتا لیکن کچھ لوگوں میں یہ درد کی وجہ بن سکتا ہے۔
ہجوم
ہجوم یا شور بھی درد کا باعث بنتا ہے۔ٹریفک کا شور یا رش آپ کو اس درد میں ڈال سکتا ہے۔
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے بہترین طریقے (Migraine)
اسٹروک
خون کے جمنے سے دماغ کی رگیں بند ہوجاتیں ہیں۔جو خون کے بہاؤ کو روک کر فالج کا باعث بن سکتے ہیں۔ دماغ کے اندر خون بہنا بھی فالج کی علامت ہوسکتی ہے۔اچانک شدید سردرد فالج کی علامت ہوسکتی ہے۔
دنیا میں تقریبا50 فیصد بالغ افراد اس درد میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ہمیں اس کو ہلکا نہیں لینا چاہیے اور فوری علاج کرنا چاہیے تاکہ ہم سنگین صورتحال سے بچ سکیں۔اس درد کی بہت سی اقسام ہیں لیکن کسی کی بھی وجہ نہیں معلوم۔ بہت سے افراد پریشانی اور ٹینشن میں بھی ایک حصے کی درد میں مبتلا ہوتے ہیں۔
اگر ہم ڈپریشن اور ٹینشن سے بچتے ہیں تو اس درد سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ہم روز مرہ اپنی زندگی میں آرام اور تبدیلی لا کر بھی اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔