میتھی دانے ہمارے کچن میں پائی جانے والی عام جڑی بوٹی ہے۔ اس میں فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے بالوں کی نشوونما کے لئے اچھی ہوتی ہے بلکہ یہ وزن کم کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ یہ بھوک کی سطح کو کم کرتا ہے۔
یہ نہ صرف ہمارے بالوں اور جلد کی حفاظت کے لئے اچھا ہے بلکہ ذیابیطس سے لے کر خواتین کے تولیدی نظام میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہونگے جو اس کا استعمال نہیں کرتے ہوں گے۔
وہ افراد جو میتھی دانے کے فوائد سے واقف ہیں وہ اس کا استعمال ضرور کرتے ہوں گے۔ یہ پیلے رنگ میں نظر آنے والے چھوٹے چھوٹے دانے ہیں بہت سے لوگ ان کو میتھرے بھی بولتے ہیں۔ ہم اس کا استعمال پانی میں بھگو کر کریں یا اس کا پاؤڈر بنا کر دونوں صورتوں میں یہ مفید ہے۔ اگر آپ بھی ابھی تک میتھی دانے کے فوائد سے انجان ہیں تو میرے ساتھ اس بلاگ کو پڑھیں اور جانیں کہ یہ کن فوائد میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مرہم کی سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ لے کر اس نمبر پر 03111222398 پر بات کریں۔
۔1میتھی دانے کے غذائی اجزاء
ہر وہ چیز جس میں غذائیت ہوتی ہے وہ ہماری مجموعی صحت کے لئے مفید ہوتی ہے، میتھی دانے میں جو غذائی اجزاء یا وٹامنز پائے جاتے ہیں ان میں فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، آئرن اور میگنیشیم شامل ہے۔ یہ تمام غذائی اجزاء ہماری صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
۔2 میتھی دانے کے صحت کے فوائد
یہ ایک جڑی بوٹی ہے جو بہت عرصے سے ادویات کے طور پر بھی استعمال ہوتی آرہی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی پکوانوں میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔ اس جڑی بوٹی کے متعدد فوائد موجود ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1ماں کے دودھ میں اضافہ
بچے کی نشوونما کے لئے ماں کا دودھ بہترین غذا ہے۔ کچھ مائیں ایسی ہیں جن کو دودھ لانے کے لئے کافی کوشش کرنی پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ ماں کے دودھ کی پیداوار کے لئے ادویات بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ لیکن میتھی دانے کو بھی اس کے متبادل استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نئی ماؤں ہر تحقیق کرنے سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ میتھی دانے دودھ کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں۔ وہ مائیں جو کم دودھ آنے کی وجہ سے پریشان ہیں وہ میتھی دانے کا استعمال کرکے اس میں اضافہ کر سکتی ہیں۔
۔2 ذیابیطس کی سطح میں کمی
ہم سب جانتے کہ ذیابیطس ایک ایسی حالت ہے جس میں اگر جسم میں شکر کی مقدار زیادہ ہو جائے تو یہ بہت سی پچیدگیاں بڑھ سکتی ہے۔ ہائی بلڈ شوگر ہماری آنکھوں کے علاوہ ہمارے گردوں پر بھی اثر کر سکتی ہے۔ اس لئے خون میں بلڈ شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔
ایک تحقیق سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ وہ افراد جو ٹائپ 1 ذیا بیطس میں مبتلا تھے۔ انہوں نے دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے میں میھتی دانے کا 50 گرام پاؤڈر لیا اور ایک ہفتے بعد ان کی بلڈ شوگر میں کمی نظر آئی۔ اس کے علاوہ میتھی دانہ کے بیج انسولین کے کام کو بہتر بناتے ہیں۔ اس میں اعلی سطح میں پایا جانے والا فائبر اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۔3 چھاتی کا سائز بڑھانے کے لیے
خواتین کے بہت سے مسائل ایسے ہیں جن کا گھر پر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بیج روایتی طور پر چھاتی کا سائز بڑھانے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ میتھی دانے پستانی غدود کو طاقت دیتی ہے۔ یہ چھاتی کے ٹشو کی نشوونما کو فروغ دیتی ہے۔ اس میں فائٹو ایسٹروجن بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں پرولیکٹن کی سطح کو بڑھاتا ہے۔ جس سے چھاتی کے سائز میں اضافہ ہوتا ہے۔
۔4 ماہواری کا درد دور کرنے کے لیے
وہ خواتین جو ماہواری کے دنوں میں درد کا شکار ہوتی ہیں وہ میتھی دانہ کے بیجوں کے پاؤڈر کی مدد سے درد سے نجات حاصل کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ یوٹرس کی دیگر پریشانیوں یعنی ماہواری کے درد کو کم کرنے کے لئے مفید ہے۔ اس لئے ماہواری کے دنوں میں اس کا استعمال لازمی کریں۔
۔5 وزن میں کمی کے لیے
بہت سی خواتین اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے بھی پریشان ہوتی ہے۔ موٹاپے سے بچنے اور اسے کم کرنے کے لئے بہت سے نسخے بھی آزماتی ہیں اگر وہ ان نسخوں میں میتھی دانے کا بھی استعمال شامل کرتی ہیں تو آپ کو حیرت انگیز فوائد مل سکتے ہیں۔ میتھی دانہ بھوک کو دبا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس کو کھانے کے بعد پیٹ بھرا ہوا محسوس ہو سکتا ہے۔ اس میں فائبر مقدار کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی وزن کم کرنے کی خواہش مند ہیں تو اس کی چائے کا استعمال آپ کو فائدہ دے سکتا ہے۔
۔6 سوزش کو کم کرنے کے لیے
میتھی دانے کی مدد سے آپ سوزش کو کم کر سکتے ہیں۔ اس میں موجود کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم میں سوزش کو کم کرنے کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس لئے ہڈیوں کی سوزش کو کم کرنے میں یہ معاون مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
۔7 بالوں کے لیے مفید
میتھی دانے پر غور کیا جائے تو یہ بالوں کو جھڑنے سے بچانے کے لئے مفید ہے۔ ہم اگر اس کو کھاتے ہیں یا بالوں پر ماسک کی صورت میں لگاتے ہیں تو یہ دونوں صورت میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔
ہم رات بھر پانی میں بھگوکر اگلی صبح اس کو پیس کر ماسک بنا کر اگربالوں پر لگائیں تو ہم بالوں کی نشوونما اور بالوں کو ٹوٹنے سے بچاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بالوں سے خشکی کو ختم کرنے کے لئے مفید ہوتی ہے۔
۔8 دل اور بلڈ پریشر
بلڈ پریشر دل کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس کے علاوہ زیادہ کولیسٹرول بھی دل کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو میتھی دانے کی مدد سے آپ اپنے بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میتھی دانے کولیسٹرول کی سطح کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔