جوڑوں کے درد کی شکایت عمر کے ساتھ عام ہوتی ہے، اور یہ اکثر بزرگوں میں پائی جاتی ہے۔ لیکن یہ درد چوٹ، کمزوری، یا سوزش کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے، جو انسان کو تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے۔ مناسب غذائیت اور متوازن غذا کے ذریعے، ہم گٹھیا کے درد کو کم کر سکتے ہیں اور جوڑوں کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
متوازن غذا اور اوسٹیوآرتھریٹس
جوڑوں کے درد کو کم کرنے کے لیے غذائی احتیاطیں اور ڈاکٹر کی مشاورت ضروری ہوتی ہے۔ آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں یا وڈیو کنسلٹیشن کے لیے 03111222398 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
سوزش کے اثرات کم کرنا
ایک متوازن اور غذائیت سے بھرپور غذا سوزش کے اثرات کو کم کر سکتی ہے اور اوسٹیوآرتھریٹس کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ وٹامن اے، سی، اور ای، اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذا سوزش کی شدت کو کم کرتی ہے اور جسم کو نقصان سے بچاتی ہے۔
کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا
اوسٹیوآرٹھریٹس کے مریضوں میں زیادہ تر بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ متوازن غذا کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے، جو دل کی بیماریوں اور دیگر مسائل سے بچاؤ کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ صحت مند کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنا جوڑوں کی صحت کے لیے بھی بہت اہم ہے۔
صحت مند وزن برقرار رکھنا
زیادہ وزن جوڑوں پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے اور سوزش کا سبب بن سکتا ہے۔ صحت مند وزن برقرار رکھنا، خاص طور پر کم نقل و حرکت والے افراد کے لیے، جوڑوں کی درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
جوڑوں کے درد کو کم کرنے والی غذا
یہ غذائیں جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
مچھلی
مچھلی، خاص طور پر اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے، جو جوڑوں کی درد میں کمی کے لیے مفید ہوتی ہے۔ سردیوں میں مچھلی کا استعمال بڑھانا یا مچھلی کے تیل کے کیپسول کا استعمال کرنا سوزش کی شدت کو کم کر سکتا ہے۔
زیتون کا تیل
زیتون کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہیں اور جوڑوں کی درد میں کمی میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
دودھ اور دیگر دودھ کی مصنوعات
دودھ، دہی، اور پنیر میں کیلشیم اور وٹامن ڈی موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ یہ وٹامنز جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور بند گوبھی وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں، جو جسم کی سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں۔
گرین ٹی
گرین ٹی میں پولی فینولز کی اعلی مقدار ہوتی ہے جو سوزش کو کم کرتی ہے اور کارٹلیج کی خرابی کی شرح کو کم کر سکتی ہے۔
لہسن
لہسن میں موجود اجزاء بلڈ پریشر اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں اور جوڑوں کی درد میں کمی کے لیے بھی مفید ہوتے ہیں۔
گری دار میوے
گری دار میوے جیسے بادام، پستے، اور اخروٹ وٹامن ای، میگنیشیم، اور دیگر اہم معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور جوڑوں کی درد میں کمی لاتے ہیں۔
جوڑوں کے درد میں کیا پرہیز کرنا ہے؟
جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو چند چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے
۔1 زیادہ میٹھی چیزوں اور شوگر کا استعمال کم کریں۔
۔2 الکحل اور سوفٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں۔
۔3 ایسی چیزیں جو سوزش پیدا کریں، جیسے آلو کے چپس وغیرہ، ان سے دور رہیں۔