خواتین سوچ اور جسامت کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلیف ہوتی ہیں۔ کوئی جسامت میں بہت پتلی اور کوئی صحت مند ہوتی ہے۔ خواتین کا جسم کافی پچیدہ ہوتا ہے اور بہت سی خواتین کو اندازہ نہیں ہوتا کہ ان کے جسم میں کیا منفرد ہے۔ مثال کے طور پر ماہواری میں بھی ان کے جسم میں تبدیلی آتی ہے۔
لیکن یہاں پر خواتین کے جسم کے بارے میں آپ کو ایسے حقائق سے آگاہ کریں گے جو عورتوں کی زندگی کو نمایاں طور پر آسان بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی ان حقائق کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ آپ کی مدد کرئے گا۔
خواتین کے جسم کے بارے میں حقائق
کیا آپ جانتے ہیں کہ عورتوں کے جسم کے بارے میں حقائق کیا ہیں؟ یہ حقائق مندرجہ ذیل ہیں؛
ضرورت سے زیادہ ورزش
یہ بات بہت سی تحقیق سے ثابت ہے کہ جسمانی سرگرمی ہماری ماہواری میں بہتری لاتی ہے۔ لیکن اگر کوئی عورت ضرورت سے زیادہ ورزش کرتی ہے تو یہ اس کے برعکس ہوسکتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ ورزش یا جسمانی سرگرمی ہارمونل عدم توازن کا باعث بنتی ہے۔
اس کے نتیجے میں عورت کی ماہواری میں خلل پڑتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو جم نہیں جانا چاہیے یا آپ کو ورزش چھوڑ دینی چاہیے۔ لیکن ہر چیز اعتدال میں اچھی لگتی ہے۔ اس لئے ورزش کرنی چاہیے لیکن اتنی جتنی آپ کی صحت کے لئے ضروری ہے۔
چھاتی صحت کا عکاس
خواتین کی چھاتی آپ کو صحت کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ اگر آپ ان میں درد محسوس کریں یا ہارمونل عدم توازن یا آپ کسی قسم کی گلٹی اپنی چھاتی میں محسوس کرتی ہیں تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ کیونکہ آجکل خواتین میں بریسٹ کینسر کی قسم بہت عام ہے۔
اگر آپ اپنی چھاتی میں یا سینے کے نیچے جلن محسوس کرتیں ہیں تو آپ کو اپنے صابن سے بھی الرجی ہوسکتی ہے۔
اضافی وزن
وزن آپ کی صحت کی حالت کی طرف اشارہ نہیں کرتا۔ اگر آپ کے پاس اضافی وزن موجود ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔ وزن میں اضافہ آپ کے کھانے کی عادات اور غذائیت پر منحصر ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ موٹے لوگوں کے اندرونی اعضا پتلے لوگوں کی نسبت زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔
پانی کی کمی اور چھاتی
جسم میں پانی کی کمی سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ کیونکہ اس کی کمی کمی وجہ سے آپ کو جلد کے مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ اس لئے جسم میں پانی کی کمی جلد میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔ اس لئے چھاتی میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ آپ کو اپنے جسم میں پانی کی کمی کو پورا رکھنا چاہیے۔
ہونٹوں کا رنگ
ہم ہونٹوں کے رنگ کی وجہ سے اپنے جگر کی صحت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ہونٹوں کا رنگ تبدیل ہوتا ہے یا پیلا پڑتا ہے یا اس کے علاوہ سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں تو یہ جگر کے ساتھ مسائل کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔ اس لئے آپ بغیر اپنا وقت ضائع کیے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
آپ ایک اچھے اور مستند ڈاکٹر کی اپائمنٹ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے بھی لے سکتے ہیں۔
درد شقیقہ
سر درد نہ صرف آپ کو آپ کی خوراک کی وجہ سے ہوسکتا ہے بلکہ آپ کی خوراک بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔ متوازن اور منزلز سے بھرپور غذا آپ کو صحت مند رہنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ لیکن ایک اورنج جوس کا گلاس،چاکلیٹ پنیر اور تمباکو نوشی بھی درد شقیقہ کا باعث بن سکتی ہے۔
نیند کی کمی اور موٹاپا
ہم اپنی زندگی میں نیند کی کمی کی وجہ سے بھی بہت سے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ جیسے ہم نیند کی کمی کی وجہ سے دن بھر کی سرگرمیوں اچھے طریقے سے ایکٹو نہیں رہ سکتے۔ اس کے علاوہ ہم اس کی وجہ سے تھکاوٹ کا بھی شکار رہتے ہیں۔اگر آپ نیند کی کمی کا شکار ہیں تو آپ موٹاپے کو بھی دعوت دیتے ہیں۔
اگر خواتین کافی نیند نہیں لیتی تو ان میں توانائی کی کمی ہوسکتی ہے۔ جس کے نتیجے میں پیٹ میں چربی جمع ہوجاتی ہے۔ ایک اصول یاد رکھیں۔ اگر آپ موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں تو آپ 8 سے 9 گھنٹے کی نیند لازمی لیں۔
ماہواری کے آخری دن
خواتین میں ماہورای کے آخری دنوں میں درد کی حساسیت کم ہوجاتی ہے۔ کیونکہ اس سائیکل کے دوران 23 سے 28 دن میں ایسٹروجن کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ جس کے نتیجے میں حساسیت کم ہوجاتی ہے۔ اگر آپ ان دنوں دانتوں کے ڈاکٹر پاس یا ویکس کروانا چاہتی ہیں تو یہ دن بہتر ہیں۔
ان حقائق کے بارے میں جان کر آپ ایک اچھی زندگی گزار سکتے ہیں جو آپ کے لئے مفید ہے۔ اس لئے ان حقائق کو جانیں۔
مرہم کی ایپ ڈاون لوڈ کرنےکے لیۓیہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|