کھانا کھانے کے بعد اکثر لوگوں کی عادت ہے کہ فوری طور پر لیٹ جاتے ہیں یا پانی کا استعمال کرتے ہیں۔لیکن کچھ ایسے ہی طریقے ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ایسا کرنا نہ صرف ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔بلکہ یہ ہمیں بیماری میں بھی مبتلا کرتا ہے۔ہمیں کھانا کھانے کے بعد جو کام کرنے چاہیئے اگر آپ وہ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
صحت کے متعلق فوائد جاننے کے لئے یہ لازمی پڑھیں۔
کھاناکھانا کے بعد کونسے کام کرنے چاہئیں؟-
ہمیں کھانا کھانے کے بعد کچھ ایسے کام کرنے چاہیے جو ہماری صحت پر مثبت اثرات ڈالیں۔وہ کام مندرجہ ذیل ہیں؛
فوری طورپر سونا نہیں چاہیے-
کھانا کھانے سے لطف اندوز ہونے کے بعد کچھ لوگوں کو فوری طور سونے کی ہوتی ہے۔ہمیں کھانا کھانے کے فوری بعد سونا نہیں چاہیے۔ایسا کرنے سے ایسا ہوتا ہے کہ ہمارا نظامِ انہظام سست ہوتا ہے۔اور معدے کی جلن کا سبب بھی بنتا ہے۔کھاناکھانے کے دو گھنٹے بعد سونا چاہیے۔اس دوران آپ اپنا وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔آپ سیر کے لئے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگلے دن کا کوئی پلان تیار کرسکتے ہیں۔لیکن آپ سونے سے پرہیز کریں۔
مختصر واک کریں-
کھاناکھانے کے بعدیا بستر پر جانے سے پہلے آپ تھوڑی سی واک کریں۔ضروری نہیں ہے کہ آپ 1 گھنٹہ چلیں لیکن 15 سے 20 منٹ لازمی چہل قدمی کریں۔اس سے یہ ہوتا ہے کہ آپ کا پیٹ نہیں پھولتا اور کھانا ہضم ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔لہذا صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ لازمی واک کریں۔
دانت صاف کریں-
کھانا کھانے کے 30 منٹ بعد آپ اپنے دانتوں کو برش کریں۔اس سے آپ کے دانت مضبوط اور صحت مند رہتے ہیں۔رات کو ہمارے منہ میں کھانے ذرات رہ جانے کی وجہ سے وہ کیڑا لگنے کا سبب بنتے ہیں ۔اس لئے دانتوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ آپ لازمی برش کریں۔بلکہ یہ عادت آپ اپنے بچووں میں بھی ڈالیں۔
ڈھلیں کپڑے پہنیں-
اگر آپ گھر پر کھانا کھارہے ہیں تو آپ ڈھیلیں کپڑے پہنیں۔کیونکہ تنگ کپڑوں سے آپ کے پیٹ پر دباؤ پڑتا ہے۔اس سے جلن کا سبب بھی پیدا ہوسکتا ہے۔اور جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھ سکتا ہے۔اس لئے کھانا کھانے سے پہلے پرسکون کپڑے پہنیں۔
پھلوں کا استعمال نہ کریں-
کھانا کھانے کے بعد پھلوں کااستعمال نہ کریں،کیونکہ یہ عملِ انہظام میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔اس کے علاوہ ان میں موجود شوگرآپ کی نیند میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔رات کو کھانا کھانے کے بعد تو ہر گز فروٹ کااستعمال نہ کریں۔اس سے کھانا ہضم نہیں ہوتا۔کھانا کھانے سے پہلے فروٹ کھانا چاہیے۔جو لوگ ذیابیطس کے مریض ہیں ان کو لازمی 30 منٹ پہلے پھل کا استعمال کرنا چاہیے۔
بھاری ورزش سے گریز-
کھاناکھانے کے بعد بھاری ورزش سے گریز کرنا چاہیےاس سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہےاور آپ کو نیند میں رکاوٹ پیدا کرسکتا ہے۔ایسا کرنے سے ہماری کھانا بھی ست روی سے ہضم ہوگا۔اس لئے بھاری ورزش صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔
سگریٹ نہ پئیں-
کھانا کھانے کے بعد سگریٹ کا استعمال نہ کریں،سگریٹ کا استعمال صحت کے لئے اچھا نہیں ہے۔یہ چڑچڑاپن پیدا کرتا ہے۔اس خواہش کی مخالفت کریں۔
نہانا نہیں چاہیے-
کھانا کھانے کے فوری نعد نہانا بھی نہیں چاہیے۔کھانا ہضم کرنے کے لئے جسم کو توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے نہانے کی وجہ سے یہ عمل سست ہوجاتا ہےاورکھانا ہضم کرنے میں رکاوٹ ہوتی ہے۔
ہم کھانا کھانے سے بعد یہ کام کرکے اپنی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کوکوئی اور معدےکے مسائل درپیش ہیں تو آپ گھر بیٹھے مرہم۔
پی کےکی ویب سائٹ سےایک مستند ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا س نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لےسکتے ہیں۔