بالوں کا ہماری شخصیت پر بہت اثر ہوتا ہے۔ خوبصورت بال ہماری خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ روکھے، سوکھے اور باریک بالوں سے ہماری خوبصورتی پر اثر پڑتا ہے۔ ہمیں خوبصورت نظر آنے کے لئے ان کا خیال رکھنا چاہیے۔ تاکہ ہم گھنے اور خوبصورت بال حاصل کرسکیں۔
بالوں کا گرنا اور باریک ہونا عام مسئلہ ہے لیکن کچھ لوگوں کے بال بہت تیزی سے جھڑتے ہیں۔اس کے لئے انہیں ڈاکٹر سے بات کرنی چاہیے۔ڈاکٹر سے بات کے لئے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ ڈاون لوڈ کریں۔اور ڈاکٹر کی اپائنمنٹ گھر بیٹھےحاصل کریں ۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن حاصل کریں۔
بالوں کی خوبصورتی میں لمبے بال اور گھنے بال آتے ہیں، باریک بال ہماری خوبصورتی میں خلل ڈآلتے ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کن وجوہات کی بناء پر ہمارے بال باریک ہوتے ہیں تو اس کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔
بال باریک ہونے کی وجوہات
بالوں کا باریک ہوجانا یہ طرزِ زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے ہے یا کوئی اور وجہ ہے ان کے باریک ہونے کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں؛
سورج کی وجہ سے
جیسے سورج کی روشنی ہماری جلد کے لئے نقصان دہ ہے ویسے ہی یہ ہمارے بالوں کو بھی نقصان دیتی ہے۔ اگر دیکھا جائے ہم سورج کی روشنی سے وٹامن ڈی حاصل کرکے اس سے فائدہ بھی اٹھاتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے جسم کے لئے ضروری وٹامن ہے۔ لیکن سورج کی روشنی بالوں کی طاقت اور لچک کو متاثر کرتی ہے۔
زیادہ سورج کی روشنی سے ہمارے بالوں میں خشکی پیدا ہوتی ہے۔ جس وجہ سے ہمارے بال خراب ہوتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہےکہ ہمارے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم سورج کی روشنی میں اپنے بالوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔
بالوں کو گرم پانی سے دھونا
جب ہم اپنے بالوں کو گرم پانی سے دھوتے ہیں تو ہمارے سر میں خشکی پیدا ہوتی ہے۔ گرم پانی سے بالوں کو دھونے کی وجہ سے کٹیکلز کھلا رہ سکتا ہے۔ کٹیکلز کو بند رکھنے اور بالوں کو نقصان سے بچانے کے لئے ہمیں اپنے بالوں کو ٹھنڈے یعنی درمیانے درجہ حرارت پر اپنےبالوں کو دھونا چاہیے۔
اسٹائل کے لئے ٹولز
ہم اپنے بالوں کو سجانے کے لئے مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہیں اور اپنے بالوں میں اسٹائل بناتے ہیں جس وجہ سے ہمارے بالوں سے پروٹین ختم ہوسکتی ہے اور بال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لئے بالوں پر زیادہ اسپرے کا استعمال نہ کریں تاکہ بالوں کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔
گیلے بال کنگھی کرنا
جب ہم اپنے گیلے بالوں کو کنگھی کرتے ہیں تو یہ ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں، جس وجہ ہمارے بال کمزور ہوجاتے ہیں۔ جب ہمارے بال گرتے ہیں تو وہ باریک ہوجاتے ہیں۔ اس لئے جب بال گیلے ہوں تو کنگھی کرنے سے پرہیز کریں اور سوکھ جانے پر بالوں میں کنگھی کریں۔
خارش کرنا
جب ہم اپنے بالوں میں بہت زیادہ خارش کرتے ہیں تو یہ بھی انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔ خارش کسی بھی سوجن کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔اس کی وجہ سے بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔جو بالوں کے گرنے کا سبب بنتا ہے۔اس لئے اگر آپ کے بالوں میں زیادہ خارش کررہے ہیں تو آپ کسی اچھے ڈرمیٹالوجسٹ سے رابطہ کریں تاکہ اس مسئلے کا حل مل سکے۔
ٹائیٹ پونی کی وجہ سے
آج کے بہت سی لڑکیاں گرمیوں کے موسم میں ٹائیٹ اور ٹیل پونی کرتیں ہیں جس وجہ سے ان کے بالوں ہر دباؤ پڑتا ہے اور بال ٹوٹنےکا سبب بنتے ہیں۔ اس لئےبالوں کو ڈھیلا رکھنا چاہیے تاکہ ہم بالوں کے اس نقصان سے بچ سکیں۔
غذاکی کمی
بہت سے ضروری وٹامنز کی کمی کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔ وہ تمام وٹامنز جن سے ہمارے بالوں کی نشوونما ہوتی ہے ان کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے بالوں کی صحت کا خیال رکھ سکیں۔ ہم اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرکے اپنی خوراک میں تبدیلی لاکر خوبصورت بال حاصل کرسکتے ہیں۔
دیگر وجوہات
۔1 وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے بھی بال باریک ہوتے ہیں۔
۔2 زیادہ تناؤ کی وجہ سےبھی بال گرتے ہیں،اور باریک ہوتے ہیں۔ اس لئے اینگزائٹی اور پریشانی کم لینی چاہیے۔
۔3 خواتین میں بالوں کا باریک ہونا ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
۔4 پروٹین نہ ملنے کی وجہ سے بھی ہمارے بال کمزور ہوتے ہیں۔
۔5 کچھ خواتین کو حمل کے دوران یا اس کے بعد بالوں کے گرنے اور باریک ہونے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔کیونکہ حمل کے بعد ایسٹروجن کی سطح میں تیزی سے کمی آتی ہے۔
۔6 اس کے علاہ بعض اوقات مصنوعی رنگ، یا بالوں کو ڈائی کرنے کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے۔
بہت سے وٹامنز کی کمی بھی ان پر اثر انداز ہوتی ہے۔ جیسے ایک ضروری وٹامن ڈی جس کی کمی ہماری جلد پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ بہت سی لڑکیاں اپنے بال خوبصورت بنانے کے لئے مختلف قسم کے شیمپو اور کنڈیشنر کا استعمال کرتی ہیں،یہ وقتی طور پر تو بالوں میں چمک پیدا کرتے ہیں لیکن یہ بعد میں ان کو خراب کردیتے ہیں۔