جسم کی اہم ترین حسیات میں سے ایک سننے کی صلاحیت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور کافی تکلیف دہ ہے۔ ہماری روزمرہ زندگی میں ایسی بہت سی چیزیں اور حالات ہیں جو کہ ہماری سماعت کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ذیل میں ایسے ہی کچھ عوامل کا ذکر ہے جو کہ قوت سماعت کو متاثر کر سکتے ہیں اور ان سے بچنا اور احتیاط کرنا کانوں کی صحت کے لیے ازحد ضروری ہے۔
کام کی جگہ کا شور
مسلسل بلند شور کا طویل مدت تک سننا قوت سماعت کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کام کی جگہ پر خطرناک سطح کے شور کا سامنا کرتے ہیں۔ مشینری، موٹرسائیکلوں اور پاور ٹولز سے ہونے والا شور سنتے رہنے سے وقت کے ساتھ سماعت متاثر ہونے لگتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو شور والی جگہوں سے پرہیز یا کام کی جگہ سے کچھ دیر کا وقفہ لیتے رہنا چاہیئے ۔ اس کے علاوہ شور سے بچاؤ کے لیے کانوں کا حفاظتی لباس (ایئر پلگ) پہننا بھی تجویز کیا جاتا
ہے۔
زخم اور دباؤ کی تبدیلیاں
سر کی شدید چوٹوں کی وجہ سے درمیانی کان کی ہڈیوں کا توازن اور اندرونی کان متاثر ہو سکتا ہے ۔ اس سے اعصابی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ سماعت سے محرومی کی وجہ بن سکتا ہے۔ دوران پرواز یا سکوبا ڈائیونگ کے دوران دباؤ کی اچانک تبدیلیاں ایئر ڈرم، اندرونی اور درمیانی کان پر اثرانداز ہوتی ہیں اور سماعت کو گزند پہنچا سکتی ہیں۔ ایئر ڈرم کو ٹھیک ہونے میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں لیکن اندرونی کان کو زیادہ نقصان کی صورت میں سرجری کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔
Also Read: قوت سماعت سے محروم پیاروں کی بہتر تیمارداری کے 9 طریقے
ادویات
کچھ ادویات کے ممکنہ ضمنی اثرات سماعت سے محرومی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان میں ضد حیوی (اینٹی بائیوٹکس) اور کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات سر فہرست ہیں۔ اکثر ان ادویات کے استعمال کے دوران سماعت کے مسائل سامنے آتے ہیں۔ ایسپرین اور ایسیٹا مینوفن کا مستقل استعمال سماعت سے محرومی کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔ کچھ ادویات کے سماعت پر ضمنی اثرات ان کا استعمال روک دینے سے ختم ہو جاتے ہیں۔
موذی امراض
بعض دائمی بیماریاں ایسی ہیں کہ جن کا براہ راست تو سماعت سےتعلق نہیں ہے لیکن ان سے سماعت کے نقصان کا اندیشہ رہتا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر، سٹروک، دل کی بیماری او ذیابیطس شامل ہیں۔ آٹو امیون بیماریاں اور رہیوماٹائڈ آرتھرائٹس بھی سماعت سے محرومی کی وجہ بن سکتے ہیں۔
اونچی آوازیں
بہت بلند اور اچانک شور کی وجہ سے قوت سماعت کو نقصان پہنچتا ہے۔ فائرنگ، دھماکوں اور پٹاخوں کی آوازیں سماعت کو متاثر کرتی ہیں اور سنگین صورتحال میں سماعت کے مستقل نقصان کا بھی باعث بن سکتی ہیں۔
کنسرٹس
موسیقی کی محفلوں میں اونچی آواز آپ کی سماعت کے لے نقصان دہ ہے۔ ایسی محفلوں میں آواز کی سطح ایک سو دس ڈیسی بیل تک ہوتی ہے جس کو پندرہ منٹ تک مسلسل سنتے رہنا سماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ہیڈ فونز
کیا آپ کے ہیڈ فون سے آنے والی آواز آپ کے قریب بیٹھے شخص تک پہنچ رہی ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو اس سے آنے والی آواز کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہیڈ فون کا تادیر استعمال اور اس پر اونچی آواز سننا سماعت میں وقتی اور دائمی دونوں طرح کی منفی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔
کان کا میل
کان میں پایا جانا والا مادہ کان کے اندرونی نازک حصوں کی حفاظت کرتا ہے لیکن بعض اوقات اس کی مقدار بڑھ جاتی ہے اوریہ سخت ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سماعت کی کمزوری اور کانوں کے بند ہونے کی علامات سامنے آنے لگتی ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کم سنائی دینے لگا ہے یا آپ سماعت سے متعلق کسی
اور پریشانی کا شکار ہیں تو مرہم فورم پر لاگ ان کیجیے اور پاکستان بھر کے ماہر ای۔این۔ٹی ڈاکٹرز سے فوری مشورہ اور معاونت حاصل کیجیے۔
بچپن کی بیماریاں
اوائل عمری کی کچھ بیماریاں ایسی ہیں جو سماعت کو شدید متاثر کر سکتی ہیں ان میں سب سے عام چکن پاکس، میزلز اور انفلوئنزا ہیں۔ ویکسین کا استعمال بچوں کو ان بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ آپ کے بچے کے لیے کون سی ویکسین ضروری ہے اس بارے میں معلومات کے لیے چائلڈ سپیشلسٹ سے رابطہ کیجیے۔
If you feel that you may be affected by a Hearing Loss, be sure to contact with:
Best ENT Specialist in Lahore
Best ENT Specialist in Karachi
Best ENT Specialist in Islamabad
Best ENT Specialist in Faisalabad