ادرک کا استعمال صدیوں سے ہمارے کھانوں میں ہوتا آیا ہے،آپ اکثر اپنے بڑوں سے سنا بھی ہوگا اور دیکھا بھی ہوگا کہ وہ ادرک کی چائے کا استعمال لازمی کرتے آئے ہیں۔ انڈیا میں اس چائے کا رواج ابھی بھی ہے۔ لیکن آج کے اس دور میں لوگ معدے کے مسائل کا حل ان دیسی چیزوں سے کرنے کی بجائے سافٹ ڈرنک کا استعمال کرتے ہیں جو صحت کے لئے مضر ہوتے ہیں۔
یہ معدے کے مسائل، متلی، جوڑوں کے درد، سردی اور فلو کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ ہمیں صحت کے بہت سے فوائد فراہم کرتی ہے۔
ایسے کونسے فائدے ہیں جو ہم ادرک سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ لازمی پڑھیں۔ آپ اگر کسی بھی بیماری میں مبتلا ہے تو آپ ڈاکٹر سے باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں، اس کے لئےآپ مرہم ڈاٹ پی کے کی مدد سے فون کال پر ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لیں۔
۔1 ادرک کے صحت سے متعلق فوائد
ادرک ہمیں صحت سے متعلق جو فوائد فراہم کرتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔1 ماہواری کا درد
بہت سی لڑکیاں ایسی ہیں جن کو ماہواری کے دنوں میں کمر درد اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد رہتا ہے، کچھ میں یہ درد شدت کا ہوتا ہے۔ اس لئے یہ ماہواری کے درد کو کم کرنے کے لئے مفید ہوتی ہے۔ آپ اس کی چائے بنا کر بھی پی سکتی ہیں اس کے علاوہ آپ اس کو پانی میں بھی بوائل کرکے پی سکتی ہیں۔
۔2 کولیسٹرول کی سطح
جن افراد میں کولیسٹرول کی اضافی مقدار موجود ہوتی ہے وہ افراد دل کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ ہائی کولیسٹرول ان کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ ادرک کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لئے مفید ہوتی ہے۔ اس لئے اسے اپنی غذا میں لازمی شامل کریں۔
۔3 انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتی ہے
ادرک میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس لئے یہ انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ جیسے کہ اگر ہمارے مسوڑھوں میں کوئی انفیکشن ہے یا سوزش ہے تو یہ ان اثرات کو کم کرتی ہے۔
۔4 معدے کے مسائل
ادرک معدے کے مسائل جیسے جلن، تیزابیت اور گیس کے مسئلے کو حل کرتی ہے۔ بہت سے افراد جیسے وہ پیٹ بھر کے کھانا کھاتے ہیں یابدہضمی کا شکار ہوتے ہیں تو ان کو کھانے کے بعد ادرک کی چائے کا استعمال کر لینا چاہیئے اس سے معدے کی گیس اور بدہضمی کو راحت ملتی ہے۔
۔5 صبح کے وقت کمزوری
بہت سے افراد ایسے ہیں جن کوصبح کے وقت کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،اس کے علاوہ یہ مسئلہ زیادہ تر حاملہ عورتوں کے ساتھ پیش آتا ہے۔ ادرک کے پیس کو چنانا یا ایک چمچ اس کا جوس آپ کی کمزوری کے مسائل کو حل کرتا ہے اور اس سے پیٹ کے مسئلے کو بھی آرام ملتا ہے۔
۔6 جوڑوں کے درد
عمر ڈھلنے کے ساتھ انسان کو جوڑوں کے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے بڑے اس لئے اس درد میں ادرک کی چائے پینا مناسب سمجھتے ہیں تاکہ جوڑوں کی سوزش سے آرام مل سکے۔ اس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جو ہمارے لئے مفید ہوتی ہے۔
۔7 بلڈ شوگر
یہ شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بہت مفید ہوتی ہے۔ اس میں زنک پایا جاتا ہے۔جو انسولین کی طرح کا کردارادا کرتا ہے۔ لیموں ادرک کا جوس بلڈشوگر کو کم کرنے کے کام آتا ہے۔ اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کو بھی اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔
۔8 دانوں کے لئے
ہمارا چہرہ ہماری شخصیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے اور سی ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے چہرے کے مسام کھلے ہیں یا آپ کو دانوں کا مسئلہ ہے تو آپ ادرک کے جوس کو اپنے چہرے پر 5 منٹ لگائیں اور بعد میں دھولیں۔ اس سے آپ کے چہرے کو دلکشی ملے گی۔
۔9 بالوں کے لئے
بال ہماری شخصیت میں خوبصورتی پیدا کرتے ہیں۔جن افراد کے سر پر بال کم ہوتے ہیں۔ وہ ادرک کا جوس اپنے بالوں پر لگائیں تاکہ بالوں کی لمبائی بڑھ سکے۔ ادرک کے جوس کو پینے سے آپ کو خوبصورت بال حاصل ہونگے۔ اس کے علاوہ پیاز اور اس کا جوس جڑوں میں لگانے سے بال خوبصورت اور لمبے ہوجائیں گے۔ اس کا جوس ہمارے بالوں میں خون کی گردش کو بھی بہتر کرتا ہے۔ اس لئے اس کا استعمال بالوں میں لازمی کرنا چاہیئے۔
۔10 سردی سے نجات
سردی کی وجہ سے فلو اور زکام میں مبتلا ہونے کے ساتھ بخار بھی ہوتا ہے۔ سردی سے بچنے کے لئے بھی ادرک کی چائے بہت مفید ہوتی ہے۔ ہم اس میں شہد ملا کر اس کا ذائقہ اور بھی بہتر بناسکتے ہیں۔ اس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
۔11 نظام انہظام کو بہتر بناتی ہے
یہ ہمارے نظام انہظام کے لئے بہت مفید ہوتی ہے۔ ہم اس کی مدد سے اپنے سانس کی خوشبو کو بھی بہتر کرسکتے ہیں۔ اس کا استعمال ہمیں بہت سے فائدے دیتا ہے،اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کے لئے بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔