اجوائن کا استعمال نہ صرف آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، بلکہ یہ جلد سے متعلق بہت سے مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔ اگرچہ یہ سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں، لیکن اس کے بیج بہت غذائیت کے حامل ہوتے ہیں اور صحت کے لیے بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے استعمال سے جلد اندر سے صاف ہو جائے گی اور چہرے پر قدرتی چمک پیدا ہو گی اس آرٹیکل سے جانیے آپ اجوائن کو کن طریقوں سے استعمال کر کے جلد کے مسائل کو دور کر کے چہرے کو تروتازہ اور جوان بنا سکتے ہیں۔
۔ 1 جلد کے انفیکشن
اجوائن میں خون صاف کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو خون کو اندر سے صاف کرتی ہیں اور گندگی کو دور کرتی ہیں اس کے علاوہ اجوائن میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو جلد کی انفیکشن کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
چہرے کی انفیکشن دُور کرنے کے لیے ایک پیالے میں کچھ اجوائن کا پاؤڈر لیں، اب اس کا آمیزہ دہی کے ساتھ اچھی طرح پھینٹ کر تیار کریں اور اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ تک لگا رکھیں پھرنیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں اس سے جہاں چہرہ کھل اُٹھے گا وہاں چہرے کی جلد میں موجود جراثیموں کا خاتمہ بھی ہو جائے گا اور مسام کھل جائیں گے اور چہرے سے انفیکشن ختم ہوجائیں گے۔
۔ 2 کیل مہاسوں کے لیے
اس کا اوپر درج دہی میں بنا فیس پیک لگانے سے کیل مہاسوں کی وجہ سے درد اور ان کی سرخی کے مسئلے میں آرام دیتا ہے۔ اجوائن میں تھائمل کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جو کہ ایک طاقتور جراثیم کش ہے اجوائن میں شامل اینٹی اینفلامیٹری خصوصیات چہرے پر انفیکشن سے ہونے والی سوزش کا خاتمہ کرتی ہیں اور چہرے کی جلد کو نارمل بناتی ہیں اور اس کی چمک میں اضافہ کرتی ہے۔
۔ 3 ایکنی کے لیے
ایکنی کے مسئلے کو دور کرنے کے لیے اجوائن کو پیس لیں اور اس میں تازہ لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں متاثرہ جگہ پر روئی کے ساتھ تھوڑا سا پیسٹ لگائیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں اس سے فائدہ ہوگا اور آپ کو مہنگے کاسمیٹکس خریدنے نہیں پڑیں گے۔
۔ 4 جلد کی شادابی
چہرے کی جلد کی شادابی کا بڑا تعلق انسان کے نظام ہضم سے ہوتا ہے اور اجوائن اور اس کا تیل اپنی تھائمل اور اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خوبیوں کی وجہ سے پیٹ کے جراثیموں کا خاتمہ کر دیتی ہیں اور انہیں ہضم کے عمل کو متاثر کرنے سے روکتی ہے۔
۔ 5 نزلہ، زکام اور کھانسی کا آرام
اجوائن کا تیل گرم کر کے پینا نزلہ زکام کھانسی وغیرہ کا خاتمہ کر دیتا ہے اور بلغم کو خارج کر کے سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے کیونکہ نزلہ و زکام جلد پہ خشکی پیدا کرتی ہے۔ دانت کے درد میں اجوائن کے تیل کو دانتوں پر ملنا درد میں راحت دیتا ہے۔
یہ ایک قدرتی ہربل دوا ہے، مگر اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اگر آپ جلد کی بیماری میں مبتلا ہیں یا کسی بھی بیماری میں تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
۔ 6 آئرن کی کمی پوری کرے
آئرن خون کے سرخ خلیوں کی پیداوار کے لیے ضروری معدنیات ہے۔ یہ سرخ خون کے خلیے آپ کے پھیپھڑوں سے آپ کے جسم کے دوسرے حصوں تک آکسیجن پہنچاتے ہیں اجوائن کے بیج مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے آئرن کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔ بلڈ کا اچھی طرح سے پورے جسم میں گردش کرنا جلد کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ کافی غذائی آئرن کے بغیر آپ کا جسم کافی سرخ خون کے خلیات پیدا نہیں کر سکتا نتیجے کے طور پر، آپ کو آئرن کی کمی انیمیا ہو سکتی ہے۔
آئرن کی کمی دنیا بھر میں سب سے عام مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی ہے، لیکن آئرن سے بھرپور غذائیں کھانے سے آپ کو کمی اور اس کے نتیجے میں خون کی کمی کا خطرہ کم ہوتا ہے بلڈ شوگر کی سطح کو بہتر بنا سکتا ہے۔ میگنیشیم آپ کے جسم میں بہت سے کام کرتا ہے، جیسے خون میں شکر کی سطح کو بہتر بنانا بلڈ شوگر کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنا آپ کے ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔
۔ 7 بیکٹیریا سے لڑتا ہے
اجوائن کے بیج کے عرق میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر ایک ٹیسٹ ٹیوب مطالعہ سے پتا چلا ہے کہ اجوائن کے بیجوں کا عرق بیکٹیریا سے لڑتا ہے، جو بعض افراد کے ہاضمے میں پائے جاتے ہیں اور پیٹ کے السر کا باعث بن سکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|