اجوائن کے بیج، جسے کیرم کے بیج بھی کہا جاتا ہے، چھوٹے بیضوی شکل کے بیج ہوتے ہیں۔ وزن میں کمی کے لئے اجوائن کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے لیکن اسے کون کون سے طریقوں سے استعمال کرنے سے وزن میں کمی ہو سکتی ہے جان لیں تاکہ آپ بھی فٹ اور اسمارٹ ہوجائیں۔
۔1 اجوائن کی خصوصیات
اجوائن نے وزن کم کرنے میں مدد کرنے کی صلاحیت پر بہت توجہ حاصل کی ہے۔ یہ میٹابولزم کو بڑھانے والے مرکبات سے بھری ہوتی ہے۔ اجوائن پیٹ کی چربی کو جلانے اور بھوک کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، یہ آپ کے وزن کو کم کرنے کے طریقہ کار میں ایک قیمتی اضافہ بھی ہے۔ اجوائن کے بیجوں کو صدیوں سے ان کی دواؤں کی خصوصیات، ہاضمے میں مدد دینے، بدہضمی کو دور کرنے، پیٹ پھولنے، اور سانس کے مسائل کا ممکنہ علاج فراہم کرنے کی وجہ سے بہت اہمیت حاصل ہے۔
بِرصغیر میں صدیوں سے اجوائن کو بطور گرم مصالہ استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ طبی فوائد سے مالا مال بھی ہیں۔ اس کے بیجوں میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں آئرن، کیلشیم، فاسفورس، تھایامین، کیروٹین، نیاسین، ریبوفلیون، اور نیاسین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سیپٹک خصوصیات کی بھی حامل ہوتی ہے۔ اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ ماہر غذائیت سے آن لائن رابطہ کریں یا 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں۔
۔2 اجوائن کو استعمال کرنے کا مؤثر طریقہ کون سا ہے؟
اس کے بیجوں کے استعمال کے طریقہ کار کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ اس کو کس مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ وزن میں کمی کے خواہش مند افراد صبح نہار منہ آدھا چمچ کھانے کے بعد پانی پیتے ہیں۔ جب کہ کچھ افراد خون کی صفائی کے لیے ان بیجوں کو لیموں کے ساتھ بھی استعمال کرتے ہیں۔
اجوائن کا پانی بنانے کا طریقہ
ان بیجوں کو استعمال کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک لیٹر پانی میں اس کے بیج ایک چائے کا چمچ شامل کر کے تین سے چار منٹ تک ابالیں۔ جب پانی کی رنگت تبدیل ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پانی کو چھان لیں اور بوتل میں بھر کر دن بھر استعمال کرتے رہیں۔ اس کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ لازمی کریں۔
۔3 اجوائن سے تیزی سے وزن کم کرنا بہت آسان
اکثر وزن کم کرنے کے کئی قدرتی طریقوں کو اپنایا جاتا ہے، ان میں ایک اجوائن بھی بہت کارآمد ہوتا ہے لیکن اس کے ممکنہ اثرات اور حدود کو سمجھنا ضروری ہے۔ اجوائن کے پانی سے وزن کم کرنے کے لیے کچھ ممکنہ فائدے شامل ہیں۔
۔1 بہتر میٹابولزم
اجوائن میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو میٹابولک عمل کو بڑھا سکتے ہیں، جس سے جسم کی کیلوری جلانے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
۔2 بھوک کو دبانا
ماہرین کا کہنا ہے کہ اجوائن کا پانی بھوک کو دبانے میں مدد کرسکتا ہے، ممکنہ طور پر زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے اور کھانے کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
۔3 بہتر ہاضمہ
اجوائن اپنی کارمینیٹو خصوصیات کے لیے جانی جاتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ہاضمے میں مدد کر سکتی ہے۔ اپھارہ اور گیس کو کم کر سکتی ہے۔ آنتوں کو صحت مند رکھتی ہے۔ اجوائن کا پانی جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور جسم میں پانی کے مقدار کی برقراری کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
۔4 کیا اجوائن کا پانی پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے مؤثر ہے؟
اجوائن کا پانی وزن میں کمی کے لیے بہت اہم ہے اور ممکنہ طور پر پیٹ کی چربی کو کم کر سکتی ہے، جس میں میٹابولزم کو بڑھانا اور بھوک کو دبانا شامل ہے۔
۔1 اجوائن کا استعمال لیموں کے ساتھ
اجوائن کا استعمال وٹامن سی سے بھر پور پھل لیموں کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیموں جسمانی اعضاء اور خون کی صفائی میں مدد دیتا ہے، اجوائن جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ پیٹ کی چربی گھلانے کے لیے جادوئی اثر رکھتی ہے۔
۔2 اجوائن اور لیموں پانی بنانے کا طریقہ
اجوائن کے کٹے ہوئے پتے لیں، اگرا جوائن کے پتے نہ ملیں تو اجوائن کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، اب ایک لیموں کو نچوڑ کر رس نکال لیں، ان دونوں کو بلینڈر میں ڈالیں اور ایک کپ پانی کا اضافہ کرکے بلینڈ کرلیں۔ اس مشروب کو خالی پیٹ ( کھانا ہضم ہو جانے کے بعد) یا صبح نہار منہ پئیں، اس عمل سے چند ہفتوں میں پیٹ کی چربی نمایاں حد تک کم ہوجائے گی۔
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ وزن میں کمی کے لیے متوازن غذا، ورزش، اور طرز زندگی میں تبدیلیاں بہت ضروری ہوتی ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے کوئی جادوئی جزو یا شارٹ کٹ نہیں ہوتا ہے، بس کچھ تبدیلیوں اور اعتدال پسندی کے ذریعے آپ اپنے جسم کو سنوار سکتے ہیں۔مزید سوالات کے لیے، ماہر غذائیت سے مشورہ کرسکتے ہیں۔