آنکھوں کی سرخی کا گھریلو ٹوٹکوں سے علاج ممکن ہے اکثر لوگوں کو آنکھوں کے گرد سوجن کا مسئلہ ہوجاتا ہے اور وہ اس کیفیت سے پریشان رہتے ہیں کیونکہ آنکھوں کی سوجن انھیں اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑا دکھاتی ہے۔
آنکھوں کی سرخی اور سوجی ہوئی آنکھوں کی وجہ سے آپ تھکے ہوئے اور زیادہ عمر کے بھی لگتے ہیں آنکھوں کی سوجن کی سب سے عام وجہ تھکن اور بے آرامی ہوتی ہے اس کے علاوہ یہ ذہنی دباؤ اور پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے بھی ہوجاتی ہے ان گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے آپ آنکھوں کے گرد سوجن سے با آسانی نجات پا سکتے ہیں۔ گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنے کے باوجود آنکھوں کی تکلیف برقرار رہنے کی صورت میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
۔1 ٹی بیگز کا استعمال
آنکھوں کی سوجن کم کرنے کے لئے ٹی بیگز کا استعمال عرصہ دراز سے کیا جارہا ہے چائے چاہے سبز ہو یا سفید اس میں موجود کیفین آنکھوں کے نیچے پانی بھر جانے کی وجہ سے ہونے والی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ترکیب
۔1 گرم پانی میں دونوں ٹی بیگز بھگو کر5 منٹ کے لئے رکھ دیں۔
۔2 نیم گرم ٹی بیگز کو آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھ لیں اوپر سے نرم کپڑا ڈھانپ لیں۔
۔3 آدھا گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں دن میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں جلد ہی آنکھوں کی سوجن اور سرخی کم ہونے لگے گی۔
۔2 ناریل کا تیل
ناریل کے تیل میں اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جلد کی سوزش ختم کرنے کے ساتھ یہ جلد کو توانائی بھی بخشتا ہے ناریل کے تیل کا باقاعدہ استعمال آنکھوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ترکیب
صاف انگلیوں پر ناریل کا تیل لگا کر آنکھوں کے گرد گولائی میں چند منٹ تک مساج کریں پھر ساری رات کے لئے لگا رہنے دیں روزانہ رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔
۔3 کافی کا چورا
کافی میں موجود کیفین کی اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات سوزش کو ختم کرکے آنکھوں کی سوجن کو کم کرتی ہیں کالی مرچ پاوڈر آنکھوں کے گرد دوران خون کو بڑھا کر سیلز کو توانائی بخشتا ہے ناریل کا تیل جلد کو نمی فراہم کرکے چمکدار بناتا ہے۔
ترکیب
۔1 کافی, کالی مرچ اور ناریل کے تیل کو اچھی طرح ملا کر احتیاط کے ساتھ آنکھوں کے نیچے لگائیں تاکہ آنکھوں کے اندر نہ جا پائے اسے 12منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔ یاد رہے کالی مرچ کی مقدار کم رکھنی ہے۔
۔2 روئی کو گیلا کرکے یا وائپس سے صاف کرلیں فوری آرام حاصل کرنے کے لئے ہفتے میں کئی مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں۔
۔4 ٹھنڈا چمچ
اسٹیل کا ٹھنڈا چمچ خون کی نالیوں کو آرام پہنچاتا ہے اور آنکھوں کے نیچے کی سوجن کو کم کرتا ہے۔
ترکیب
چمچوں کو آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں چمچ کی گولائی والا حصہ15 سے 20 منٹ کے لئے آنکھوں کے نیچے رکھیں بہترین نتائج کے لئے دن میں دو مرتبہ یہ ٹھنڈی سکائی کریں۔
۔5 کھانے کا سوڈا
کھانے کا سوڈا دوران خون کو بڑھا کر سوجن کو کم کرتا ہے یہ قدرتی ایکس فولی ایٹر ہے جو آنکھوں کے نیچے قدرتی چمک پیدا کرے گا۔
ترکیب
۔1 گرم پانی میں سوڈا اچھی طرح مکس کرلیں اس پانی میں کاٹن پیڈز بھگو کر نچوڑ لیں۔
۔2 آنکھوں پر 10 سے 15 منٹ کے لیے رکھ لیں۔
۔3 پیڈز ہٹا کر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ہلکا سا موئسچرائزر لگا لیں دن میں ایک سے دو مرتبہ لگائیں۔
۔6 کھیرا کا استعمال
بھاری پپوٹوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے ٹھنڈا کھیرا بہترین ہے کھیرا سوزش کو ختم کرتا ہے جبکہ اس کی ٹھنڈک سوجن کم کرے گا یہ ٹوٹکا ناصرف آنکھوں کی سوجن کو کم کرے گا بلکہ گہرے حلقوں اور ان کے گرد جھریوں کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا۔
ترکیب
۔1 کھیرے کے سلائس کاٹ کر 15سے 20 منٹ کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔
۔2 فریج سے نکال کر ٹھنڈے سلائس ان کے پپوٹوں پر رکھیں دس سے 15 منٹ کے لیے رکھا رہنے دیں۔
۔7 انڈے کی سفیدی کا ماسک
انڈے کی سفیدی کو بھی سوجن کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے انڈے کی سفیدی جلد کو ٹائٹ کرنے کی خصوصیات رکھتی ہے۔ اس کے استعمال سے پپوٹوں کی سوجن اور آنکھوں کے گرد موجود جھریاں ختم ہوتی ہیں۔
ترکیب
۔1 انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹیں کہ جھاگ بن جائیں۔
۔2 نرم برش یا کپڑے کی مدد سے یہ سفیدی آنکھوں کے نیچے لگائیں اور کچھ دیر کے لئے سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں۔
۔3 پھر 10 منٹ کے بعد نارمل پانی سے دھو لیں روزانہ دن میں ایک مرتبہ لگائیں چند ہی دنوں میں واضح فرق نظر آئے گا۔
۔ 8 ایلو ویرا
ایلویرا میں ضروری وٹامنز اور اینٹی اوکسی ڈنٹ موجود ہوتے ہیں یہ ناصرف بھاری پپوٹوں کو صحیح کرے گا بلکہ جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دے گا۔
ترکیب
۔1 ایلو ویرا کا تازہ جیل لیں کر آنکھوں کے بھاری پپوٹوں پر احتیاط کے ساتھ لگائیں۔
۔2 پھر 8 سے 10منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں اور سوکھنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں دن میں مرتبہ لگائیں۔
۔9 پیٹرولیم جیلی
پیٹرولیم جیلی کٹی اور پھٹی جلد کو صحیح کرکے نمی فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی یہ جلد کی سوزش اور سوجن کو بھی کم کرتی ہے۔
ترکیب
رات کو سونے سے پہلے پیٹرولیم جیل سے ان کے نیچے اور ارد گرد چند منٹ کے لئے مساج کریں آنکھوں کے پپوٹوں کی سوجن ختم ہوجانے تک روزانہ لگائیں۔
۔10 آلو کا استعمال
آلو ناصرف ان کے لئے اچھے ہیں بلکہ جوڑوں کی سوجن اور سوزش کو بھی ختم کرتے ہیں آلو آنکھوں کے نیچے ہونے والی سوزش کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
ترکیب
۔1 ایک درمیانہ آلو چھیل کر کدوکش کرلیں۔
۔2 اس اب کدو کش والے آلو کو کپڑے میں باندھ کر آنکھوں پر رکھ لیں10 سے 15 منٹ تک رکھ کر ہٹا لیں۔
۔11 نمک کا پانی
نمک کا پانی سوزش کو کم کرتا ہے لیکن کھانوں میں نمک کی زیادہ مقدار آنکھوں کی سوجن کا باعث بنتا ہے لہٰذا زیادہ نمک والے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
ترکیب
۔1 ایک پیالے میں نمک اور نیم گرم پانی ملا لیں نیم گرم نمکین پانی میں کاٹن بال بھگو آنکھوں کے پپوٹوں پر رکھیں تھوڑی دیر کے لئے رکھیں پھر ہٹا دیں۔
۔2 اس کے لئے صاف روئی استعمال کریں تاکہ جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔
۔3 یہ عمل 1 ہفتے تک روزانہ رات کو سونے سے پہلے کریں اس سے انکھوں کی سوجن میں واضح فرق نظر آئے گا۔