دنیا میں بیشترمرداورخواتین اپنے بڑھتےہوئےوزن کو لےکرپریشان ہیں۔بڑھتاہواوزن بیماریوں کو بھی دعوت دیتا ہے۔جولوگ موٹاپےکاشکارہوتے ہیں وہ اپناوزن کم کرنے کی تگ ودود میں لگے رہتے ہیں۔کچھ لوگوں کا وراثتی طورپربھی وزن زیادہ ہوتا ہے۔لیکن کسی بیماری کی وجہ سے بھی انسان موٹاپے کا شکار ہوجاتا ہے۔بہت سی غذاائیں بھی ایسی ہیں جس کی وجہ سےانسان اس مسئلےکاشکارہوتاہے۔پھل سبزیاں اور زیادہ فائبروالی غذائیں وزن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس کے علاوہ پروٹین سے مالامال غذاہمارے متوازن وزن کے لئے بہت ضروری ہے۔ہم کچھ آسان ورزش اوراور مناسب غذاکی پیروی کرکےاپنے بڑھتے وزن کو کم کرسکتے ہیں۔جوخوراک ہم روزانہ کھاتے ہیں اس سے توانائی حاصل کرتے ہیں اور یہ توانائی ہم دن بھرکی سرگرمیوں میں استعمال کرتے ہیں۔ضرورت سے زیادہ کیلوری آپ کےوزن میں اضافےکاباعث بنتی ہے اگرآپ کا وزن متوازن ہےتواس بات کی علامت ہے کہ آپ اتنی ہی کیلوری لے رہے ہیں جتنی آپ کے جسم کو ضرورت ہے۔ہم کیسے اپناوزن متوازن اور کنٹرول کر سکتے ہیں وہ طریقے جانتے ہیں اس کے لئےیہ مضمون آپ کی مدد کرئے گا۔
ناشتہ میں کیاکھائیں؟-
ہمیں اپنے بہترین وزن کےلئے ناشتے میں زیادہ پروٹین والی غذاکااستعمال کرنا چاہیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ریسرچ سے ثابت ہواہےکہ جو لوگ پروٹین کا کم استعمال کرتے ہیں ان میں وزن زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے ہمیں پروٹین والی غذاکااستعمال کرنا چاہیے۔جیسے دیسی پنیر،دودھ کا گلاس،مکھن اور انڈوں میں اس کے علاوہ دالوں میں بھی پروٹین پائی جاتی ہے۔
دوپہرسے پہلے-
دوپہر کے کھانے سے پہلےجسے مڈ مورننگ کہتے ہیں ہمیں کسی پھل یا گرین ٹی کا استعمال کرنا چاہیے،گرین ٹی ہمارے جسم میں چربی کی مقدارکوکم کرتی ہےاوراسکے علاوہ یہ کام کی کارگردگی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
دوپہرکا کھانا-
ہمیں دوپہرکے کھانے میں گھر کی بنی ہوئی دال اور روٹی اس کے علاوہ اس کے ساتھ دہی کے رائتہ اور سلادکااستعمال کرناچاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ ہمیں سبزیوں سےبناہواسوپ کا استعمال کرناچاہیے۔
شام کا کھانا-
شام کے وقت ہمیں گری دار میووں یا شیک کا ستعمال کرنا چاہیےیا ہمیں سینڈوچ یا سیب کا استعمال کرنا چاہیے۔ایک تحقیق سے ثابت ہواہے کہ گری دار میوے جیسے بادام وغیرہ کولیسٹرول سے بچاؤ کے فوائد فراہم کرتا ہے اس لئے اسے غذا میں شامل کرنا چاہیے۔
رات کا کھانا-
ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ رات کے وقت ہلکاسا کھانا ہمارے نظامِ انہظام کے لئےبہت اچھا ہے۔ہمیں رات کے وقت بوایلڈچاول یا روٹی اور سبزی کا استعمال کرنا چاہیے۔
سبزی یادال میں ہمیشہ کم گھی کا استعمال کریں،زیادہ گھی کا استعمال دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔
ورزش-
ورزش ہمارے وزن پر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لئے بھی بہت اہم ہے۔ہم ورزش کے ذریعے اپنے جسم میں زیادہ کیلوریز کی مقدار کا جلا سکتے ہیں۔جسمانی سرگرمی ہمیں متوازن وزن فراہم کرتی ہے۔اس لئے اگر ہم کم چلتے ہیں تو صبح کے وقت ہمیں لازمی پیدل چلنا چاہیے۔یہ ہمیں بہترین وزن دینے میں مدد کرتی ہے۔
بہت سےلوگ اپنا وزن کم کرنے کے لئے فاقہ کشی کرتے ہیں جس وجہ سےانسان کے موڈ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ سردرد کا بھی شکاررہتا ہے،اس طرح کا طریقہ غیر محفوظ ہوتا ہے۔ہمیں اپنی اچھی صحت اور مناسب وزن کے لیے ایک ڈاکٹر کی راہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے لئے ہم گھر بیٹھے ایک فون کال کے ذریعے مرہم۔پی۔کےکی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اور وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔