مصنوعی مٹھاس کم کیلوری والے یا کیلوری سے پاک کیمیائی مادے ہیں جو کھانے اور مشروبات کو میٹھا کرنے کے لیے چینی کی جگہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ مشروبات، میٹھے اور تیار کھانے سے لے کر کیک، چیونگم اور ٹوتھ پیسٹ تک ہزاروں مصنوعات میں پائے جاتے ہیں۔ مصنوعی مٹھاس یا آرٹیفیشل سوئٹنر کو شدید مٹھاس بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ چینی سے کئی گنا زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔
اگر آپ اپنی خوراک میں چینی اور کیلوریز کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تو ہو سکتا ہے آپ مصنوعی مٹھاس یا میٹھے کے دوسرے راستے کی طرف رجوع کریں۔ چینی کے علاوہ بھی دوسرے میٹھے آپشن ہیں جو آپ چینی کی جگہ استعمال کرتے ہیں۔ ان کے صحت کے حوالے سے کیا اثرات ہیں اس بلاگ میں جانتے ہیں۔
کیا مصنوعی مٹھاس صحت مند ہے؟
مصنوعی مٹھاس میں مٹھائیاں محفوظ ہو سکتی ہیں، لیکن وہ صحت مند نہیں ہیں۔ مصنوعی مٹھاس بنانے والوں کا دعوی ہے کہ مصنوعی مٹھاس دانتوں کی خرابی کو روکنے، ذیابیطس کی سطح کو کنٹرول کرنے اورجسم میں کیلوریز کی مقدار کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
ماہرغذائیت کا کہنا ہےکہ مصنوعی مٹھاس بنانے والوں کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ وہ صحت مند غذا کے طور پر روزانہ کی بنیاد پر کھانے یا پینے کے لیے بالکل محفوظ ہیں۔ یہ ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے واقعی ایک مفید انتخاب ہے جنہیں اپنے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی اپنے شوگر لیول کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات یا انسولین کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنے معالج سے ضرور رابطے میں رہیں اس سلسلے میں بہترین اور مستند ڈائبٹالوجسٹ سے مشاورت کے لیۓ یہاں سے رجوع کر سکتے ہیں۔
مصنوعی مٹھاس کے حوالے سے ماہرین کی آراء
چینی کی طرح، آرٹیفیشل سوئٹنر بھی میٹھا ذائقہ فراہم کرتے ہیں، لیکن جو چیز ان میں فرق کرتی ہے، وہ یہ ہے کہ استعمال کے بعد، وہ خون میں شوگر لیول میں اضافہ نہیں کرتی۔ ٹیسٹ ہمیشہ مستند لیبارٹری سے کروانے چاہئیں ، مستند شوگر لیول ٹیسٹ کے لیۓ بہترین لیب کا انتخاب یہاں سے کریں۔
لیکن ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آرٹیفیشل سوئٹنر کے استعمال سے بھوک پر اثر پڑ سکتا ہے اور زیادہ بھوک کی وجہ سے وزن بڑھنے اور موٹاپے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔لیکن آرٹیفیشل سوئٹنر بنانے والوں کے دعوے اور بھوک بڑھانے کی تحقیق دونوں میں فرق ہے۔ کچھ مطالعات میں یہ ظاہر کرنے کے لئے بہت کم ثبوت موجود ہیں کہ مصنوعی مٹھاس وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ اس کے متعلق مزید معلومات جاننے کے لئے مرہم کی ویب سائٹ مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں یا 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں۔
مصنوعی مٹھاس کا استعمال
مصنوعی مٹھاس بڑے پیمانے پر پروسیسرڈ فوڈز میں استعمال ہوتے ہیں، جیسے سافٹ ڈرنکس، پاؤڈر ڈرنک مکس اور دوسرے مشروبات، کینڈی، کھیر، ڈبے میں بند کھانے، جیمز اور جیلی، دودھ کی بنی ہوئی اشیاء۔ آرٹیفیشل سوئٹنر گھریلو استعمال کے لیے بھی مقبول ہیں۔ کچھ کو بیکنگ یا کھانا پکانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مصنوعی مٹھاس کے صحت کے فوائد
آرٹیفیشل سوئٹنر دانتوں کی خرابی اور دانتوں میں کیڑا لگنے کا باعث نہیں بنتے۔ اس کے علاوہ مزید فوائد درج ذیل ہیں۔
وزن کنٹرول کرتے ہیں
آرٹیفیشل سوئٹنر میں کوئی کیلوری نہیں ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس، ایک چائے کا چمچ چینی میں تقریبا سولہ کیلوریز ہوتی ہیں اس لیۓ میٹھے کولا کے ایک کین میں دس چائے کے چمچ چینی کے ساتھ تقریبا ایک سو ساٹھ کیلوریز ہوتی ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے یا وزن میں اضافے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں تو، مصنوعی مٹھاس کے ساتھ میٹھی مصنوعات ایک آپشن ہو سکتی ہیں۔
ذیابیطس کے مریض کے لیۓ مفید
آرٹیفیشل سوئٹنر کاربوہائیڈریٹ نہیں ہیں۔اس لیۓچینی کے برعکس، آرٹیفیشل سوئٹنر شوگر لیول کو نہیں بڑھاتے ہیں۔ اگر آپ کو ذیابیطس ہے تو چینی کے بجاۓ مصنوعی مٹھاس استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر یا ماہر غذائیت سے پوچھیں، اس سلسلے میں آپ بہترین اور پیشہ ور ماہر غذائیت سے یہاں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مصنوعی مٹھاس کے مضر صحت ہونے کے خدشات
کئی سالوں سے آرٹیفیشل سوئٹنرکی شدت سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ مصنوعی مٹھاس پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کینسر سمیت بہت سے صحت کے مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ وہ مطالعہ ہے جس میں ثابت ہوا تھا کہ یہ کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ اس وجہ سے، مصنوعی مٹھاس بنانے والوں نے اپنی مصنوعات پرایک وارننگ لیبل لگایا تھا کہ یہ آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔
لیکن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ اور دیگر ہیلتھ ایجنسیوں کے مطابق، اس بات کا کوئی ٹھوس سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ منظور شدہآرٹیفیشل سوئٹنر کینسر یا دوسرے پیچیدہ صحت کے مسائل کا باعث بنتی ہیں۔ بہت سے مطالعات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مصنوعی مٹھاس کا کم مقدار میں استعمال محفوظ ہے۔ یہاں تک کہ حاملہ خواتین کے لیے بھی مصنوعی مٹھاس بنانے والوں نے وارننگ لیبل لگانا ختم کر دیا۔
مرہم ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیۓ یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|