چھوٹے بچوں میں دانت جب نکلتے ہیں تو ان کے مسوڑھوں میں درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر روتے رہتے ہیں۔ بچوں میں دانت نکلنے کا عمل تب شروع ہوتا ہے جب دانت مسوڑھوں کی لکیروں سے باہر نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بہت سے بچے دانت 6 سے 12 سال کی عمر میں نکال لیتے ہیں۔
بہت سے بچے ایسے بھی ہونگے جن میں دانت ان کی پہلی سالگرہ پر بھی نہیں ہوتے۔ 3 مہینے کی عمر میں بچے اپنے منہ سے تھوک نکالنا شروع ہوجاتے ہیں اور اپنے ہاتھ منہ میں ڈالنا شروع کردیتے ہیں۔ بہت سے والدین یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے دانت نکال رہے ہیں لیکن پہلا دانت 6 ماہ کی عمر میں ظاہر ہوتا ہے۔
عموما جو دانت نکلتے ہیں وہ سامنے کے نچلے دانت ہوتے ہیں 3 سال کی عمر تک بچوں کے منہ میں تمام دانت نکل آتے ہیں۔
اگر آپ کا بچہ دانت نکال رہا ہے اور وہ تکلیف میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھیں اور بچوں کی صحت کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ مرہم پہ بچوں کے تجربہ کار ڈاکٹر سے 03111222398 پر رابطہ کریں۔
۔1 بچوں میں دانت نکلنے کی علامات
جب چھوٹے بچے دانت نکالتے ہیں تو ان میں کچھ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں جیسا کہ۔۔۔۔
۔1 مسوڑھوں میں سوجن
۔2 بچے کا رونا اور ہلچل
۔3 ہلکے بخار کا ہونا
۔4 سخت چیزوں کو چبانا
۔5 بہت زیادہ منہ سے تھوک کو نکالنا
۔6 کھانسی
۔7 گال کو رگڑنا اور کان کو کھینچنا
۔8 اس کے علاوہ منہ میں ہاتھ ڈالنا اور سونے اور اٹھنے کے اوقات میں تبدیلیاں ہونا شامل ہیں۔
دانت نکلنا بچے کے لئے تکلیف دہ ہو سکتا ہے لیکن یہ بچے کو زیادہ بیمار نہیں کر سکتا۔ لیکن اگر آپ کے بچے کو اسہال ، متلی یا الٹی ہو رہی ہے تو اس صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر کا کال کریں اس کے لئے آپ بچوں کے ڈاکٹر سے بات کریں کیونکہ یہ پریشان کن حالت ہے۔
بہت سے والدین اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کا بچہ دانت نکال رہا ہے اگر آپ کے بچے کو بھی دانت نکالتے وقت تکلیف ہوتی ہے تو آپ ان کی کچھ طریقوں کی مدد سے ان کی تکلیف کو دور کریں کیونکہ ایسا کرنے سے والدین بھی راحت محسوس کریں گے۔
۔2 بچوں میں دانت نکلتے وقت تکلیف کو دور کرنے کے طریقے
جیسا کہ میں نے پہلے بتایا جب دانت نکلتے ہیں تو والدین کو علم ہوتا ہے اس کے علاوہ بچوں کے مسوڑھوں میں بھی سوجن ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ان کے لیے یہ طریقے بھی اپنا سکتے ہیں۔
۔1 مالش کرنا
جب آپ کا بچہ دانت نکالتا ہے تو آپ کو چاہیئے کہ آپ اپنے صاف ہاتھوں سے مسوڑھوں کی جگہ پر مالش کریں۔ آپ کی کی گئی مالش بچے کے دور کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے اس کے علاوہ آپ اپنے بچے کو وہ چیز نہ دیں جو آسانی سے نہیں ٹوٹ سکتی کیونکہ یہ دم گھٹنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
۔2 بچے کو سکون دیں
اگر آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا بچہ دانت نکال رہا ہے تو اس کو آرام دہ رکھنے کی کوشش کریں اگر اس کے کپڑےگیلے ہیں تو اس کو فوری طور پر بدلنے کی کوشش کریں اس کے علاوہ آپ ان کی تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے بچوں کے جسم کی مالش کریں اور ان کو پرسکون محسوس کروائیں۔
۔3 ہاتھوں کو ڈھانپ دیں
جب آپ کا بچہ دانت نکالتا ہے تو یہ اپنے گالوں پر تیزی سے خارش بھی کر سکتا ہے اس لئے اپنے بچے کے ناخنوں کو تراش کر رکھیں اور رات کو سوتے وقت ان کے ہاتھ ڈھانپ دیں تاکہ حادثاتی طور پر اپنی گال پر کوئی زخم نہ بنا لیں اور وہ اس تکلیف سے محفوظ رہیں۔
۔4 تھوک کوصاف کریں
اگر آپ کا بچہ دانت نکالتے وقت منہ سے بہت زیادہ تھوک نکال رہا ہے تو اس کو ٹھوڑی کو صاف کرنے کے لئے بار بار کسی کپڑے سے نہ رگڑیں، کیونکہ اس کی وجہ سے جلن ہو سکتی ہے بچوں کی جلد بہ حساس ہوتی ہے اس لئے گردن میں ایسا کپڑا پہنائیں جو تھوک کو جذب کرلے اور آپ کا بچہ پر سکون محسوس کرے۔
۔5 چبانے کے لئے کچھ دیں
آپ اپنے بچوں کو کچھ چبانے کے لئے ایسی صاف چیز دے سکتے ہیں جس کو وہ نگل نہیں سکتا اور اس کو چبا کر اپنی بے چینی کو دور کر سکتا ہے اس لئے آ پ کسی ایسی سخت چیز کا بھی انتخاب نہ کریں جس سے بچہ تکلیف محسوس کریں کیونکہ اس سے بچے کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
۔6 ٹھنڈا کپڑا استعمال کریں
آپ اپنے بچے کے منہ میں جراثیم سے پاک ٹھنڈا کپڑا فریج میں رکھ کر بھی بچے کے منہ میں رکھ سکتیں ہیں اس سے بچے کو اچھا محسوس ہوگا۔ اور مسوڑھوں کی سوجن بھی کم ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے بچے کو تیز بخار ہوتا ہے یا وہ الٹیاں کرتا ہے تو اس صورت میں فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔