بچپن کا موٹاپا ایک سنگین طبی حالت ہوسکتی ہے، جو بچوں اور نوعمروں کو بہت متاثر کرتی ہے۔ یہ خاص طور پر پریشان کن بات ہے، کیونکہ اضافی پاؤنڈ وزن اکثر بچوں کو صحت کے بدترین مسائل سے دوچار کردیتے ہیں۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ بالغ ہونے تک ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بچپن کا موٹاپا خود اعتمادی کو ختم کرکے افسردگی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
۔ 1 بچپن کا موٹاپا روکنے کا بہترین حل
بچپن کا موٹاپا کو کم کرنے کی بہترین حل میں سے ایک یہ ہے کہ آپ اپنے پورے خاندان کے کھانے اور ورزش کی عادات کو بہتر بنائیں۔ بچپن کا موٹاپا کا علاج اور روک تھام آپ کے بچے کی صحت کو ابھی اور مستقبل میں محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔وزن میں کمی کے ذریعے جسمانی صحت کو بہتر بنانا موٹاپا سے چھٹکارا پانا ہے۔ موٹاپا دور کرنے کے لیے آپ کو غذائی ماہرین کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔
۔ 2 بجپن کا موٹاپا خطرناک بیماریوں کی وجہ
موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح کا مطلب یہ ہے کہ موٹاپے کی وجہ سے بیماریاں بچوں اور نوعمروں میں عام ہو رہی ہیں۔ زیادہ وزن کی وجہ سے بچے کو کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ان بیماریوں میں شامل ہیں۔۔۔
۔ 1 بچپن کا موٹاپا کی وجہ سے دمہ
زیادہ وزن والے بچوں کی ایک بڑی تعداد کو دمہ جیسی خطرناک بیماری ہوسکتی ہے جو اضافی وزن کی وجہ سے بڑھتی جاتی ہے جو پھپھڑوں کو بہت کمزور بنادیتی ہے۔
۔ 2 بچپن کا موٹاپا کی وجہ سے ذیابیطس
– ٹائپ 2 ذیابیطس، جو پہلے بالغ ہونے والوں کی بیماری سمجھا جاتا تھا جو کہ ذیابیطس کے نام سے جانا جاتا تھا۔اب یہ زیادہ وزن والے بچوں اور نوعمروں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
۔ 3 بچپن کا موٹاپا کی وجہ سے پتھری
پتھری ہونے کے امکانات موٹے لوگوں میں نمایاں طور پر زیادہ ہوتے ہیں اور جب بچپن کا موٹاپا جوانی تک برقرار رہتا ہے تو بچوں کی ہر وقت غیر صحت بخش کھانے پینے کی عادات اس بیماری کا شکار کردیتی ہیں۔
۔ 4 بچپن کا موٹاپا کی وجہ سے دل کی بیماری
ایتھروسکلروسیس کے ابتدائی اشارے، جسے شریانوں کا سخت ہونا بھی کہا جاتا ہے۔ خطرے کے عوامل ہمیشہ بچوں میں بچپن اور جوانی سے شروع ہوتا ہے۔ ایتھروسکلروسیس دل کی بیماری کی سب سے عام وجہ ہے۔ اس کا تعلق ہائی بلڈ کولیسٹرول اور ٹرائگلیسرائیڈ کی سطح سے ہے، جو کھانے کی ناقص عادات اور زیادہ وزن کی وجہ سے ہوتی ہے۔
۔ 5 بچپن کا موٹاپا کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر
زیادہ وزن والے بچوں میں ہائی بلڈ پریشر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے جو دل کو بہت کم عمری میں کمزور بنادیتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ غذائی ماہرین سے ویٹ لوس کلینک پہ ڈائیٹ پلان کے لیے فوری رابطہ کریں۔
۔ 6 بچپن کا موٹاپا کی وجہ سے جگر کے مسائل
جو لوگ بچپن سے موٹے ہوتے ہیں ان کو جگر کے مسئلے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، جسے غیر الکوحل سٹیٹو ہیپاٹائٹس کہا جاتا ہے، جو سروسس کا باعث بن سکتا ہے۔
۔ 7 بچپن کا موٹاپا کی وجہ سے ماہواری کے مسائل
بچپن کا موٹاپا ہونے کی وجہ سے لڑکیاں ابتدائی عمر میں ہی بلوغت میں پہنچ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، موٹاپا بعد کی زندگی میں یا ماہواری کی بے قاعدگیوں میں بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
۔ 8 بچپن کا موٹاپا کی وجہ سے نیند میں دشواری
جن بچوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے ان کو نیند کی کمی کا خطرہ ہوتا ہے، جو کہ ایک سنگین، پر جان لیوا سانس لینے کا مرض بھی ہے۔ جس کی خصوصیت نیند کے دوران سانس لینے میں مختصر رکاوٹ بھی ہوسکتی ہے۔
۔ 3 بچپن کا موٹاپا تین جان لیوا بیماری کا سبب
بچپن کا موٹاپا بچوں اور نوعمروں میں عمر کے ساتھ زیادہ وزن کے بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اسے کم کرنا ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہے۔ مگر اس کو کنٹرول کرنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ موٹاپا دور کرنے میں قابل اعتماد مشورے کے لیے آپ کو مستند ڈاکٹر کی رہنمائی کی ضرورت ہے، کیونکہ روٹین میں غیر صحت بخش غذا اور سست طرز زندگی بچپن سے لے کر جوان ہونے تک صحت کی شدید ترین تین اہم وجوہات کا باعث بنتا ہے جن میں شامل ہیں۔۔۔۔
۔ 1 کینسر
۔ 2 فالج
۔ 3 دل کی بیماری
اگرچہ بچپن کا موٹاپا کم کرنے کے لیے بہترین علاج موجود ہیں، لیکن بچپن کا موٹاپا ایک وبا کی طرح پھیلتا جارہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے روک تھام بہت ضروری ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |