ریڑھ کی ہڈی یا کمر کے نچلے حصے میں درد بہت سے لوگوں کا عام مسئلہ ہے۔ اگر آپ کی بھی کمر کی درد آپ کو بہت سے کاموں سے روک رہی ہے تو آپ کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ دنیا میں پایا جانے والا سب سے عام طبی مسئلہ ہے۔ یہ زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں آپ کو لازمی متاثر کرتا ہے۔
اسی وجہ سے ہی سب ڈاکٹر کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک اہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریڑھ کی ہڈی میں درد معذوری کی اہم وجہ ہے۔ آپ س درد کو کا خود علاج نہیں کرسکتے جب آپ عمر میں زیادہ ہوجاتے ہیں۔
زیادہ عمر کی وجہ سے آپ طاقت اور لچک کھو دیتے ہیں۔ لیکن کچھ طریقے ایسے ہیں جو آپ کی مدد کرسکتے ہیں اور آپ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ریڑھ کی ہڈی کے درد کی کیا وجوہات اور علاج ہوسکتا ہے تو یہ بلاگ آپ کی مدد کرئے گا؛
ریڑھ کی ہڈی میں درد کی وجوہات
عام طور پر مکینیکل مسائل اور چوٹیں کمر درد کی عام وجہ ہوسکتیں ہیں۔ اس کے علاوہ ہڈیوں کی کمزوری بھی کمر کی درد کی وجہ ہوسکتیں ہیں۔
موچ اور کچھاؤ
لیگامینٹ موچ اور پٹھوں کا کچھاؤ بھی کمر کے نچلے حصے میں درد کی عام وجہ ہے۔ ہمیں پٹھوں کا کھچاؤ کسی کام یا لمبے سفر کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے پٹھوں کو بھی نقصان ہوتا ہے۔
ڈی جنریٹو ڈسک
ہمیں یہ نام تھوڑا پریشان کر سکتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس ایک خراب ڈسک موجود ہے۔ جس کی وجہ سے ہم کمر درد کا شکار رہتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ ڈسک پتلی ہوجاتی ہے جس وجہ سے ہم کمر درد کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ہر نینٹیڈ ڈسک
اس ڈسک کو جیل نما دسکوں کے ذریعے تکیا کیا جاتا ہے۔ جو عمر کے بڑھنے یا چوٹوں کی وجہ سے یہ ڈسک پھٹ سکتی ہے۔ اس وجہ سے بھی ہماری ریڑھ کی ہڈی میں درد رہ سکتا ہے۔
وزنی کام
کمر میں درد کی وجہ آپ کا وزنی کام بھی ہوسکتا ہے۔ اگر ہم کسی وزنی چیز کو کھنچتے ہیں۔ تاہم سارا دن کرسی پر بیٹھنا یا غیر آرام دہ جگہ بھی کمر میں درد کا باعث بن سکتی ہے۔ ہمارا بیگ یا بریف کیس بھی ہمارے مسائل میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس لئے بھرا ہوا بیگ ہماری کمر درد میں اضافہ کرسکتا ہے۔
اس لئے وزنی کام سے پرہیز کریں اور اپنی کمر درد کا خیال رکھیں۔
ورزش
یہ حقیقت ہے کہ ورزش ہماری جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کی مدد سے ہم اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ لیکن کسی بھی کام کی زیادتی آپ کو صحت کے مسائل سے دوچار کر سکتی ہے۔ جم یا گولف کورس کا زیادہ استعمال آپ کو درد میں مبتلا کرسکتا ہے۔
کمر درد کا علاج
اگر آپ ریڑھ کی ہڈی کے درد کا شکار رہتے ہیں تو اس کی ایک بڑی وجہ کمزور اور متوازن غذا کا نہ ہونا بھی شامل ہے۔ اگر ہماری روزمرہ کی خوراک میں وٹامنز اور منزلز کی کمی ہے تو ہم ریڑھ کی ہڈی یا کمر کے نچلے حصے کی درد کا شکار رہ سکتے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ کمر کے درد کے لئے کونسے وٹامنز ضرور ی ہیں جو ہم درد سے نجات دلانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں؛
وٹامن ڈی
اگر آپ کمر کی درد کا شکار رہتے ہیں تو آپ کو وٹامن ڈی کی کمی ہوسکتی ہے ۔ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے وٹامن ڈی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس لئے ہمیں ایسی غذا کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے جس سے ہم اپنے جسم میں اس ضروری وٹامن کی کمی کو پورا کر سکیں۔
ہم سورج کی روشنی کی مدد سے بھی وٹامن ڈی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ہماری مجموعی صحت میں بہت اہم کردار اد ا کرتا ہے۔
وٹامن بی
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن بی 12،وٹامن 6 اور وٹامن 1 ایک ایسا گروپ ہے جو کمر کی درد سے ہمیں نجات دیتا ہے۔ یہ سوجن والے اعصاب کو ٹھیک کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ گروپ ہمارے اعصاب کو مضبوط کرنے اور ان کی پرورش میں ہماری مدد کرتے ہیں۔
وٹامن ای
ہمارے جسم میں موجود فری ریڈیکلز ہمارے جسم میں انفیکشن کے علاوہ ان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جب ریڑھ کی ہڈی میں سوجن ہوتی ہے تو آزاد ریڈکلز جاری ہوتے ہیں۔ یہ آزاد ریڈیکلز نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اگر ہم وٹامن ای کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو ہم اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔
کیلشیم اور میگنیشم
یہ دونوں وٹامنز بہت اہم ہے۔کیلشیم تو ہڈیوں کی تعمیر کے لئے ایک ضروری وٹامن ہے۔ وٹامنز کی کمی آسٹیوپروسس کا بھی باعث بنتی ہے۔ اس لیے یہ دونوں وٹامنز ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم ہیں۔جو ریڑھ کی ہڈی کی درد سے نجات دلاتے ہیں۔
کسی چوٹ یا سنگین صورت میں آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اس کے لئے آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کسنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔