پریگنینسی میں کمردرد کا ہونا عام بات ہے۔بہت سی خواتین ایسی ہی جو درد کی شکایت کرتی ہیں۔ایک ماں یہ ساری تکالیف اپنی اولاد کی خاطر سہہ لیتی ہے۔کیونکہ ماں بننے کاتصور ہی آپ کو مسرت می مبتلا کردیتا ہے۔پریگنینسی میں بہت سی تبدیلیاں عورت کے جسم میں رونما ہوتی ہیں۔ہارمونز کا بدلنا بھی حمل میں ہوتا ہے۔
عورت کو پریگنینسی میں کمردرد ہونا کوئی حیران کنن بات نہیں ہے۔ہم پوزیشن کوسیٹ کرکے اپنی کمردرد کا علاج کرسکتے ہیں۔بہت سے ایسے طریقے ہیں جس سے ہم کمردرد سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔اگرآپ بھی جاننا چاہتے ہیں تو یہ بلاگ آپ کی مدد کرئے گا۔
پریگنینسی میں کمردرد کی وجوہات-
ہمیں حمل کے دوران اس درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پریگنیسنی میں کمر درد کی کافی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ؛
وزن کا بڑھنا-
صحت مند حمل کے دوران عورت عموما 25 سے 35 پاؤنڈ تک وززن حاصل کرتی ہے۔ہماری ریڑھ کی ہڈی اس وزن کو سہارا دیتی ہے۔یہ کمر کے نچلے حصے میں درد کا سبب ب سکتا ہے۔بچے اور بچہ دانی کا وزن کمر اور خون کی نالیوں میں دباؤ ڈالتا ہے جس وجہ سے ہمیں درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تناؤ-
حمل کے دوران ماں کے جسم می بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔جذباتی تناؤ بھی کمر کی درد کا سبب بن سکتا ہے۔تناؤ پٹھوں میں کشدگی کا سب بنتا ہے جس وجہ سے ہم پریگنینسی میں کمردرد میں مبتلا ہوتے ہیں۔
ہارمونز میں تبدیلی-
حمل کے دوران آپ کا جسم ریلیکسین نامی ایک ہارمون بناتا ہے۔اس کے علاوہ پیدائش کے عمل کے دوران جوڑ ڈھیلے ہوجاتے ہیں۔وہی ہارمون لیگامینٹس کا سبب بنتا ہے۔جو ریڑھ کی ہڈی کو ڈھیلا کرنے میں مدد دیتا ہے۔جس کی وجہ سے درد ہوتا ہے۔
پوزیشن میں تبدیلی-
پریگنینسی میں بچے کی پوزیشن بدلتی رہتی ہے۔اس میں آپ اپے چلنے اور اٹھنے بیٹھنے کی پوزیشن کو سیٹ کرتے ہیں۔اس کے نتیجے میں کمر درد یا تناؤ ہوسکتا ہے۔
پریگنینسی میں کمردرد کا علاج-
ہم حمل کے دوران اپنی کمر درد کا علاج بھی کرسکتے ہیں۔بہت سے طریقے ہماری مدد کرسکتے ہیں جیسے؛
ورزش-
جسمانی سرگرمی نہ صرف ہماری مجموعی صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ یہ پریگنینسی میں کمر درد سے بھی نجات دلاتی ہے۔باقاعدہ ورزش ہمارے پٹھوں کو مضبوط کرتی ہےاور لچک کو بڑھاتی ہے۔اس کے کرنے سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی میں دباؤ کم ہوسکتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لئے چلنا، بہت اچھا ہے۔اس کے علاوہ آپ اپنی ڈاکٹر سے بھی اپنی مشق کے بارے میں رائے لے سکتی ہیں۔
گرم یا سرد-
اپنی پیٹھ پر گرم یا ٹھنڈا لگانے سے بھی درد کو راحت مل سکتی ہے۔اگرآپ درد میں مبتلا ہیں تو ٹھنڈا یعنی آئس کمپریس لگانے سے آپ کو درد سے نجات مل سکتی ہے۔اس کے علاوہ آپ گرم میں بھی تندیل کرسکتے ہی۔گرم کپڑا،تولیہ یا گرم پانی کی بوتل آپ کو سکون دے سکتی ہے۔
پوزیشن کو اچھا کریں-
آپ کے سونے،بیٹھنے اور چلنے کا انداز بھی آپ کو اس درد سے راحت دے سکتا ہے۔آپ اپنی کمر کی وہ پوزیشن رکھیں جس سے آپ کی کمر کا درد کم ہوسکے۔جیسے سوتے وقت پیروں میں تکیہ رکھیں ایسا کرنے آپ کی کمر کی ریڑھ کی ہڈی پر کم دباؤ پڑتا ہے۔جس کے تیجے میں آپ کو آرام مل سکتا ہے۔
آپ کرسی پر بیٹھتے وقت پیچھے تکیہ یا کوئی کپڑے کا رول رکھیں۔جس سےآپ کی پوزیشن ایڈجسٹ ہو۔-
اگرآپ زمین سے کچھ چیز اٹھنا چارہے ہیں توبیٹھ کر اٹھانے کی کوشش کریں۔-
حمل کے دوران اونچی ہیل نہ پہنیں۔-
پیٹھ پر نہ سوئے۔-
اگرآپ کاپریگنینسی میں کمردرد برقرار رہتا ہے توپھرآپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ پریگنینسی میں کمردرد کا ہونا عام ہے۔لیکن شدید صورت میں آپ ڈآکٹر سے رجوع کریں۔
آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔