بچے کی پیدائش وہ موقع ہوتا ہے جس کے بعد اکثر خواتین موٹی اور بھدی ہو جاتی ہیں۔ ان کا پیٹ لٹک جاتا ہے، جو کہ واپس پہلے جیسی حالت میں نہیں آتا، اور جسم پر چڑھی ہوئی چربی کی تہیں ہمیشہ کے لیۓ جسم کے مختلف حصوں پر جم جاتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اکثر بڑی بوڑھی خواتین عورتوں کو ایک نظر میں دیکھتے ہی بتا دیتی ہیں کہ یہ کتنے بچے پیدا کر چکی ہے۔ کیوں کہ ہر بچے کی پیدائش کے بعد اس عورت کے جسم کی ساخت بگڑتی جاتی ہے جس کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
۔ 1 بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ اسمارٹ ہونے کے طریقے
عام طور پر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی ختم ہوگئی ہے اور وہ اپنا خیال رکھنا بالکل چھوڑ دیتی ہیں۔ یہ طرز عمل قطعی غلط ہے، بلکہ بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ سے خود کو اسمارٹ بنانے کے لیۓ پوری پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ماہرین کی رہنمائی کے مطابق ان کچھ باتوں پر عمل کر کے بچے کی پیدائش کے بعد، نہ صرف لٹکے ہوۓ پیٹ کو واپس اصلی حالت میں لایا جا سکتا ہے ۔بلکہ وزن بھی کم کیا جا سکتا ہے۔
۔ 2 ایک اچھی نیند کے لیۓ چند باتوں پر عمل کریں
اکثر خواتین بچے کی پیدائش کے بعد نیند کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ جو کہ ان کے وزن میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے۔ مگر ماہرین کے مطابق ایک اچھی اور پر سکون نیند خواتین کی جلد اور وزن پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
۔ 1 سونے کے کمرے کا درجہ حرارت کم رکھیں
کمرے میں سونے سے پہلے اندھیرا کر دیں اس سے بچہ بھی اندھیرے میں سکون سے سونے کی عادت ڈال سکتا ہے۔
کمرے کو بہت زیادہ گرم نہ کریں کیوں کہ اس سے نیند بار بار ٹوٹتی ہے۔ اس وجہ سےکوشش کریں کہ کمرے کا درجہ حرارت کسی بھی صورت 19 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہ ہو۔ اگر سردی لگے تو اس کے لیۓ اوڑھنے کی چادر یا کمبل کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
سونے سے دو گھنٹے پہلے کھانا کھا لیں۔ کھانے کے فورا بعد سو جانا وزن میں مزید اضافہ کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ چربی کے پگھلنے کے عمل میں بھی رکاوٹ ڈالتا ہے۔
۔ 2 سونے سے قبل پیٹ پر کریم لگانا
ڈھلکے ہوۓ پیٹ کو بچے کی پیدائش کے بعد واپس پہلی جیسی حالت میں لانے کے لیۓ ڈاکٹر ایسی کریم لگانے کا مشورہ دیتے ہیں جو جلد کو واپس پہلی حالت میں لا سکے۔ اس کے لیۓ ڈاکٹر کے مشورے سے کریم لگائیں۔ جس میں وٹامن اے کی موجودگی بھی ضروری ہے جو کہ نئے خلیوں کے بننے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
۔ 3 دن بھر میں کم از کم بیس منٹ تک تیز واک کریں
بچے کی پیدائش کے بعد اگر آپ دوبارہ پہلی جیسی اسمارٹنس حاصل کرنےکی خواہشمند ہیں تو اس کے لیۓ آپ کو لازمی طور پر خود کو ایکٹو کرنا پڑے گا۔دن بھر میں کم از کم بیس منٹ تک تیز تیز واک کرنے کی عادت اپنانی ہوگی۔
اس کی وجہ سے ایک جانب تو جسم کا میٹا بولزم تیز ہوگا اور خلیات میں آکسیجن کی روانی بہتر ہوگی، دوسری جانب جلد کی چمک دمک میں اضافہ ہو گا اور وزن بھی کم ہوگا۔
۔ 4 بادام کے تیل سے مساج
جلد کو ٹائٹ کرنے والی کریم کے مساج کے ساتھ ساتھ بادام کے تیل کا مساج بھی ڈھلکے پیٹ کو ٹھیک کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے لیۓ کمر کے بل سیدھا لیٹ جائيں اور دونوں ہاتھوں پر بادام کا تیل لگالیں اس کے بعد ہاتھوں کی ہتھیلی کو پورے پیٹ پر گھڑی کی سوئيوں کی سمت میں دائرے میں حرکت دیں۔ اس کے بعد پیٹ کو نیچے سے اوپر کی جانب اٹھاتے ہوۓ مساج کریں۔ مساج کا یہ عمل روزانہ کم از کم بیس منٹ تک کریں۔
۔ 5 پیٹ پر بیلٹ لگائيں
پیٹ کو دوبارہ پہلی حالت میں لانے کے لیۓ اس کو بیلٹ یا کسی بھی اور چیز سے سختی سے ہر روز 30 سے 90 منٹ تک سختی سے باندھ لیں۔ اس کو باندھنے سے پہلے اس کے اوپر جلد کو ٹائٹ کرنے والی کریم بھی لگائی جا سکتی ہے۔
۔ 6 کولیسٹرول اور کارٹی سول پر چیک رکھیں
اگر آپ کے خون میں کولیسٹرول کی شرح زیادہ ہے، تو پھر آپ اس بات کے لیۓ تیار ہو جائیں کہ ڈھلکے پیٹ کو کم کرنے کی آپ کی تمام کوششیں ناکام ہونے والی ہیں، کیونکہ بڑھا ہوا کولیسٹرول پیٹ کی چربی کے پگھلنے میں ایک بڑی رکاوٹ بن جاۓ گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ذہنی ٹینشن کے سبب بڑھنے والا ہارمون کارٹی سول بھی جلد کو کمزور کر دیتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ کی جلد ڈھلک جاتی ہے اس لیۓ اس کے لیول پر نظر رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔
بچے کی پیدائش کے فورا بعد اسمارٹ بننے کی خواہش میں اکثر خواتین سخت ترین ڈائٹنگ کرنا شروع کر دیتی ہیں لیکن یہ کسی بھی صورت مناسب نہیں ہے، کیونکہ اس وقت ماں کو پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ البتہ چکنائی والے کھانوں سے پرہیز کریں اور بہتر وزن کم کرنے کے لیے غذائی ماہرین سے ڈائیٹ پلان حاصل کریں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |