پیٹ کی چربی کم کرنےکا طریقہ جاننے کے لیۓ لوگ اکثر بہت کوششیں کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر جب انسان وزن کم کر بھی لے تو پیٹ کی چربی کم کرنے کا طریقہ ان کے وزن کم کرنے کے پیکج میں موجود نہیں ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ وزن کم ہونے کے باوجود پیٹ کی چربی ان کے ظاہری موٹاپے کو ختم نہیں ہونے دیتی ہے اور وہ ہر ایک سے پیٹ کی چربی کم کرنے کا طریقہ پوچھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ اپنا وزن کم کرنے کے لیے ڈائیٹ پلان حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مرہم کی سائٹ پہ غذائی ماہرین سے رابطہ کرنے کے لیے 03111222398 پہ کال بھی کرسکتے ہیں۔
پیٹ کی چربی کم کرنے کا طریقہ
پیٹ کی چربی صحت کے لیۓ بہت حوالوں سے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ یہ ذیابطیس اور دل کے امراض کا باعث ہو سکتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ جسم کے میٹا بولزم کو سست کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔پیٹ کی چربی کم کرنے کا طریقہ جاننے کے لیۓ کچھ اقدامات کرنے ضروری ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
صبح کے وقت ورزش کرنا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند
حل پزیر فائبر کا استعمال
جل پزیر فائبر پانی کو جذب کر کے ایسے جیل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جو نظام انہضام میں کھانے کی نقل و حمل کو سست کردیتا ہے۔ جس کی وجہ سے انسان کو زیادہ دیر تک کھانے کی حاجت نہیں رہتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
گیارہ سو بالغ افراد کے اوپر کی جانے والی تحقیق کے مطابق غذا میں حل پزیر فائبر کے 10 گرام اضافی استعمال سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں 7۔3 فی صد تک مدد ملتی ہے حل پزیر فائبر کے لیۓ السی کے بیچ ، اسپغول کا چھلکا بہترین ترین ثابت ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ سبزیوں میں اور گندم میں بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
چربی اور چکنائی والے کھانوں سے پرہیز
ایک تحقیق کے مطابق جو افراد چکنائی اور غیر حل پزیر چربی کا استعمال اپنی غذا میں روزانہ کی بنیادپر کرتے ہیں ان میں پیٹ کی چربی کے بڑھنے اور موٹاپے کے 33 فی صد تک زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔
عام طور پر مارجرین اور ایسی غذائيں جو ڈبوں میں پیک ہوتی ہیں یا پھر تلی ہوئی ہوتی ہیں ان کے استعمال سے جسم میں چربی جمع ہوتی ہے اور خاص طور پر یہ چربی پیٹ پر جمع ہو کر موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ اس وجہ سے ایسی تمام غذاؤں کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیۓ تاکہ پیٹ پر چربی کی تہہ نہ چڑھ سکے۔
زيادہ پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کریں
وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیۓ پروٹین سے بھر پور غذاؤں کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔پیٹ کی چربی کم کرنے کا طریقہ جاننے والوں کے لیۓ پروٹین سے بھر پور غذائیں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
پروٹین ایک جانب تو جسم کے میٹا بولزم کو تیز کرتا ہے اور اس کے استعمال سے پیٹ کی چربی میں بھی اضافہ نہیں ہوتا ہے ۔ پروٹین کی بڑی مقدار گوشت ، مچھلی ، انڈوں ، دالوں اور دودھ سے بنی اشیاء میں موجود ہوتی ہے اس وجہ سے ان کا استعمال پیٹ کی چربی کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ورزش کے ذریعے تناؤ اور بےچینی سے نجات حاصل کریں۔
ذہنی دباؤ سے بچیں
ذہنی دباؤ جسم میں موجود ایڈرنل گلینڈ کو فعال کرتا ہے جس سے کارٹی سول نامی ہارمون کا افراز ہوتا ہے ۔ جس کو اسٹریس ہارمون بھی کہتے ہیں ۔ ریسرچ کے مطابق کارٹی سول کے بڑھنے سے بھوک زيادہ لگتی ہے جس کی وجہ سے وزں میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے ماہرین کے مطابق جو خواتین پہلے سے ہی فربہی کا شکار ہوتی ہیں ان کو جب ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کے پیٹ کی چربی میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔
اس سے بچنے کے لیۓ انسان کو اس بات کی کوشش کرنی چاہیے کہ وہ خود کو ایسے کاموں میں مشغول رکھیں جن سے عملی طور پر مصروف رہیں اور ذہنی دباؤ سے بچ سکیں۔
بہت زیادہ میٹھا نہ کھائيں
میٹھی اشیاء میں فرکٹوز موجود ہوتا ہے ۔جس کی زیادتی صحت کے کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے اس سے دل کی بیماریوں ذیابطیس ، جگر کے سائز کا بڑھ جانا اور موٹاپے جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق زیادہ میٹھی چیزوں کا استعمال پیٹ کی چربی بڑھانے کا باعث ہو سکتی ہیں ۔ اس وجہ سے پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیۓ میٹھی اشیاء کے استعمال میں احتیاط ضروری ہوتی ہے۔
باقاعدگی سے ورزش کریں
باقاعدگی سے ورزش کرنے سے ایک جانب تو دل کو طاقت ملتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس سے جسم کی فاضل کیلوریز کا بھی خاتمہ ہوتا ہے جو کہ وزن میں اضافے اور پیٹ کی چربی کو بڑھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔
صبح کے وقت ورزش کرنا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مندصبح کے وقت ورزش کرنا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند
ماہرین کے مطابق کچھ خاص ورزشیں اگر باقاعدگی سے کی جائیں تو اس سے نہ صرف وزن میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ پیٹ کی چربی کم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے۔
یاد رکھنے کی بات
وزن کم کرنا یا پیٹ کی چربی کم کرنا دو علیحدہ باتیں ہیں ۔ وزن تو آسانی سے کم ہو جاتا ہے جب کہ پیٹ کی چربی کو کم کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا ہے اس کے لیۓ ایک باقاعدہ ماہر غذائیت کی مدد درکار ہوتی ہے جو ڈائیٹ پلان اور ورزش کے ذریعے پیٹ کی چربی کو کم کرسکتا ہے