ایلو ویراکا استعمال ہزاروں سالوں سے ہورہا ہے، اور تقریبا اس کا پودا ہرگھر میں پایا جاتا ہے۔ اس میں شفا بخش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ صحت کے مختلف مسائل حل کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ ایلو ویرا ہماری جلد، ہمارے بال اور وزن کم کرنے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ کیسے ایلوویرا کی مدد سے ہم اپنی جلد خوبصورت بناسکتے ہیں اور کس جلد کے لئے یہ مفید ہوتا ہے؟یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔
۔ 1 ایلو ویرا کیا ہے؟
ایلو ویرا ایک پودا ہے۔ جوصدیوں سے صحت کے مختلف مسائل کے حل اور علاج کے لئے استعمال ہوتا آرہا ہے۔اس کا استعمال نہ صرف کریمز میں ہوتا ہے بلکہ اسکا استعمال دوائیوں میں بھی کیا جاتا ہے۔
۔ 2 ایلو ویرا میں بہترین وٹامنز ہوتے ہیں
ایلو ویرا میں وٹامن ای اور سی پایا جاتا ہے۔ یہ دونوں وٹامنز ہماری جلد کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں۔
مختلف مطالعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وزن میں کمی لانے کے لئے بھی ایلو ویرا کارآمد ہوتا ہے۔
ایلو ویرا ہمارے بالوں کو ہائیڈریٹ اور مویسچرائز رکھتا ہے۔
اس میں وٹامن اے، بی، سی اور ای پایا جاتا ہے،جو صحت مند جلد کے لیے بہت ضروری وٹامنز ہوتے ہیں۔
۔ 3 ایلو ویرا جلد کے لیے
ایلو ویرا کے بہت سارے استعمالات ہوتے ہیں۔ جیسے ایلو ویرا کو چہرے اور جلد پر بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ ہماری جلد کو بھی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ ہماری جلد کی دیکھ بھال کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
۔ 4 خشک جلد کے لیے
ایلو ویرا خشک جلد کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ خشک جلد پر ہم اس کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں۔
۔ 1 طریقہ استعمال
۔ 1 ایک چمچ ایلو ویرا
۔ 2 چٹکی بھر ہلدی
۔ 3 ایک چائے کا چمچ شہد
۔ 4 ایک چائے کا چمچ دودھ اور گلاب کا عرق شامل کریں
۔ 5 ان کو مکس کرکے ان کا بلینڈ کرلیں۔ پھراسکو اپنے چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگائیں۔ اس سے آپکی جلد ہائیڈریٹ ہوگی۔
۔ 2 ایلو ویرا کا اسکرب
۔ 1 دو چمچ ایلو ویرا جیل لیں
۔ 2 ،ایک چمچ چینی لیں
۔ 3 اس میں ایک چمچ لیموں کاعرق شامل کریں
لیموں ہماری جلد سے مردہ خلیوں کو ختم کرتی ہے، اور لیموں جلد سے نشانات کو ختم کرتا ہے۔جب ہم یہ مکسچر اپنے چہرے پر لگائیں گے تو یہ ہماری جلد کوصاف کرتا ہے۔
۔ 5 ایلو ویرا مہاسوں کے لئے
اس سے ہماری جلد سے کیل مہاسے بھی ختم ہوتے ہیں۔ ایلوویرا کو اخروٹ اور شہد میں ملا کر لگایا جائے تو یہ ہماری جلد پر اثر کرتا ہے۔ شہد اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔
۔ 6 حساس جلد کے لئے
۔ 1 ایک چمچ ایلو ویرا جیل لیں
۔ 2 ایک چمچ کھیرے کا جوس
۔ 3 ایک چمچ دہی اور گلاب کا عرق شامل کریں
۔ 4 ان سب چیزوں کو بلینڈ کرلیں۔ اس کو اپنے چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگائیں۔
۔ 7 کیا ایلو ویرا نقصان دہ ہے؟
۔ 1 کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
۔ 2 کسی کو بھی ایلو ویرا سے الرجی ہوسکتی ہے۔
۔ 3 اگر ایلو ویرا کو لگا کر آپ کو جلن محسوس ہو تو آپ اسکا استعمال نہ کریں۔
۔ 4 ایلو ویرا بیماری کو دور کرنے کے لئے بھی کھایا جاتا ہے۔
۔ 5 لیکن حاملہ خواتین کو یا وہ جو بچوں کو دوددھ پلاتی ہیں ان کو ایلو ویرا کے استعمال میں احتیاط سے کرنی چاہیے۔
اس لئے ایلو ویرا کو انٹرنلی استعمال سے پہلے مشورہ کرنا چاہیے کہ یہ کن افراد کو استعمال کرنی چاہیے اور کن افراد کو نہیں۔ورنہ یہ آپ کے لئے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس لئے اس کا استعمال کریں لیکن احتیاط کے ساتھ ڈاکٹر کے مشورے سے کریں۔
۔ 8 اپنی جلد کے لیے بہترین ایلو ویرا جیل کا انتخاب کیسے کریں؟
ایلو ویرا کے جلد کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے، یہ بہتر ہے کہ خالص ایلو ویرا جیل خریدیں، بجائے اس کے کہ تیار شدہ پروڈکٹ، جہاں ایلو ویرا کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() ![]() |
![]() ![]() |