چقندر کے فوائد اگر آپ نہیں جانتے تو سمجھ لیں آپ کچھ بھی نہیں جانتے۔ یہ نہ صرف ہمارے جسم میں خون کی کمی کو دور کرتا ہے بلکہ دلکش اور حسین جلد بھی فراہم کرتا ہے۔ شوبز کے ستاروں کی خوبصورتی کا راز ہی ان کی متوازن غذا اور جسمانی سرگرمی ہے۔
شوبز کے لوگ اپنے خون کو فٹ اور صحت مند رکھنے کے لئے ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں جو ان کو خوبصورت اور تندرست بناتے ہیں۔ یہ لوگ جم اور ورزش کے بعد ان جوسز کا استعمال کرتے ہیں۔ ورزش کے بعد قدرتی پھلوں کا استعمال آپ کو صحت مند رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ شوبز کے ستارے کیوں چقندر کا استعمال کرتے ہیں تو یہ جاننے کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں؛
۔ 1 چقندر کے فائدے
ہم سلاد میں اور جوس میں اس کا استعمال کرکے کونسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں یہ جانتے ہیں؛
۔ 1 چقندر کا استعمال جسمانی سرگرمی بڑھاتا
وررش اور جسمانی سرگرمی آپ کو توانا اور تندرست رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم اس کی مدد سے نہ صرف ایکٹو رہتے ہیں بلکہ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ ورزش سے پہلے یا اس کے بعد اس کا استعمال آپ کی ورزش کی صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چقندر کے جوس کا استعمال پلازما نائڈریٹ کی سطح کو بڑھاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جسمانی سرگرمی کی صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے۔ وہ لوگ جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں ان کو چقندر کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔ شوبز کے ستارے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔
۔ 2 چقندر کا استعمال سے صحت مند وزن
مناسب اور صحت مند وزن کی خواہش ہر انسان کو ہوتی ہے۔ اگر آپ کا بھی اضافی وزن ہے تو آپ چقندر کے استعمال سے اس کو کم کرسکتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے۔ جو وزن کو کم کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔ صبح کے وقت چقندر کے جوس کا استعمال آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شوبز کے ستارے اپنا وزن کنٹرول میں رکھتے ہیں کیونکہ وہ ساتھ میں متوازن غذا کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
۔ 3 چقندر کا استعمال پوٹاشیم کا ذریعہ
چقندر پوٹاشیم کا اچھا ذریعہ ہے۔ یہ ایک معدنی اور الیکڑولائٹ ہے جو اعصاب اور عضلات کو ٹھیک طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر ہم اعتدال کے ساتھ اس کا استعمال کرتے ہیں تو اپنے جسم میں پوٹاشیم کی مقدار کو پورا کرسکتے ہیں۔ اس کی کمی بہت سی پچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔
اگر پوٹاشیم کی کمی آپ کے جسم میں ہوتی ہے تو آپ کو کمزوری ،تھکاوٹ، اور پٹھوں کی درد کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پوٹاشیم کی بہت کم مقدار آپ کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
۔ 4 چقندر کا استعمال سے کولیسٹرول کنٹرول
اگر آپ کے جسم میں کولیسٹرول کی زیادہ مقدار ہے تو آپ کے جسم میں اس کی سطح کو چقندر کے استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ چقندر کے استعمال کی وجہ سے اپنے جسم سے کولیسٹرول کو کم کرسکتے ہیں۔
۔ 5 چقندر کا استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول
یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں ہر سال بہت سے لوگ فالج اور دل کے دورے کا باعث بنتے ہیں۔ ہم نایٹریٹ کےمواد کی وجہ سے اپنا بلڈ پریشر متوازن بنا سکتے ہیں۔ یہ خون کے بہاؤ کو اچھا کرتا ہے۔ جس وجہ سے ہمارا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ اپنے خون کے فشار کو بہتر بنانے کے لئے اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔
۔ 6 چقندر کا استعمال سے سوزش کو کم کرنا
چقندر میں اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جسے بیٹالین کہتے ہیں۔ اس کی مدد سے ہم انفیکشن اور سوزش کو کم کرسکتے ہیں۔ اس کا استعمال ہماری مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
۔ 7 چقندر کا استعمال کھلاڑیوں کے لئے بہترین
اچھی کارگردگی کے لئے صحت مند اور متوازن غذا کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ بھی کھلاڑی ہے تو آپ کو ان چیزوں کا استعمال کرنا چاہیئے، جو آپ کے جسم میں آکسیجن کو بہتر بنا سکے۔ اس لئے اس کا استعمال آپ کی کارگردگی کی صلاحیت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
۔ 8 چقندر کا استعمال سے خون کی کمی دور
ہمارے جسم میں خون کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سے مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اگر ہم ان غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں جن میں وٹامنز اور منزلز اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں تو ہم ان مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ چقندر میں آئرن بہت اچھی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
آئرن خون کی کمی کو دور کرنے لئے بہت اہم ہے۔ آئرن کی کمی کی وجہ سے ہم آکسیجن کو اپنے جسم میں نہیں لے جا سکتے۔ جن لوگوں میں آئرن کی کمی ہوتی ہے وہ اینمیا کا شکار ہوتے ہیں۔اس کی وجہ سے ان میں کمزوری، تھکاوٹ، سردرد، سانس کا مسئلہ، چکر آنا اور دل کی دھڑکن کا تیز ہوجانا شامل ہوتا ہے۔ یہ سب مسائل کسی بھی بیماری کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ اس لیے چقندر کا استعمال جسم میں خون کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے بہت اہم ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|