بیٹل لیف، یا پان کا پتہ ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی اس کا استعمال وافر مقدار میں ہوتا ہے، لیکن بہت سے لوگ اسے صحت کے بے شمار فوائد کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے واقعی بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ یہ ان کے گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرسکتا ہے۔ پان کا پتہ آپ کے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور آپ کے دل کی حفاظت کرتا ہے۔
ہندوستان میں، قدیم زمانے سے ہی پان کو مذہبی رسومات کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے کیونکہ اسے مبارک سمجھا جاتا ہے اس کے علاوہ ایشائی ممالک میں بڑے پیمانے پر اس کا استعمال ماؤتھ فریشنر کے طور پر کیا جاتا ہے ۔ لیکن یہ خوشبودار پتہ انسانی صحت کے لئے کئی حوالوں سے مفید ہے۔
۔1 پان کا پتہ یا بیٹل لیف کیا ہے؟
پان کا پتہ دل کی شکل کا، گہرے سبز رنگ کا پتہ ہوتا ہے جس کا سائنسی نام پائپر بیٹل ہے، یہ ایشائی ممالک میں پان کے پتے کے طور پر جانا جاتا ہے اسے تقریبا 15 سے 20 ملین لوگ کھاتے ہیں۔ یہ سری لنکا، بھارت، ملائیشیا، مشرقی افریقہ، انڈونیشیا میں بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے اس کا ذائقہ تیز اور خوشبودار ہوتا ہے اور اسے ماؤتھ فریشنر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
۔ 2 پان کے پتے میں موجود غذائی اجزاء
پان کے پتے میں تقریبا 90-85 فیصد پانی ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے اور کیلوریز کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پروٹین، آئیوڈین، پوٹاشیم، وٹامن بی1، وٹامن بی 2 اور نیکوٹینک ایسڈ موجود ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں ضروری تیل اور کیمیائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ اس میں موجود کیمیائی اجزاء دواؤں کی خصوصیات رکھتے ہیں اور بہت سی بیماریوں کے علاج میں مدد بھی کرتے ہیں۔
۔ 3 پان کے پتے کے فوائد
پان صرف منہ میں خوشبو کے لئے ہی نہیں جانا جاتا بلکہ اس میں صحت کے لئے بہت سے فوائد موجود ہیں۔
۔ 1 پان کا پتہ ذیابیطس کو کم کرنے میں مددگار
ذیابیطس کے خلاف مختلف ادویات جگر اور گردوں پر مضر اثرات مرتب کرتی ہیں، تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوکھے پان کے پاؤڈر میں ٹائپ 2 ذیابیطس کو کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور اس جڑی بوٹی سے کیا جانے والا علاج مضر صحت نہیں ہے۔ پان کے پتے اینٹی آکسیڈینٹ کا بہترین ذریعہ ہیں جو فری ریڈیکلز کو ختم کرکے آکسیڈیٹو تناؤ سے لڑ کر ہائی بلڈ گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
۔ 2 پان کا پتہ اینٹی کینسر
جب تمباکو اور سپاری کے ساتھ پان کاپتہ استعمال کیا جائے تو اس کی سطح منہ کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتی ہے تاہم صرف پان کا پتہ فینلک فینولک مرکبات کا مجموعہ ہے جو اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہے اس کے علاوہ پان کی پتیوں میں فائٹو کیمکلز (صحت کو فروغ دینے والے کیمکلز) موجود ہوتے ہیں جو کینسر سے لڑنے کی خصوصیت رکھتے ہیں اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس نہ صرف کینسر کے خلاف لڑتے ہیں، بلکہ اسے جسم میں پھیلنے سے روکتے بھی ہیں۔
۔ 3 پان کا پتہ زخم بھرنے میں مدد گار
مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ پان کے پتے زخم بھرنے کے عمل میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پان کی پتیوں کا عرق جلے ہوئے زخم پر لگانے سے ٹھنڈک کے احساس کے ساتھ ساتھ جلد زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کر کے زخم کو جلد بھرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس طرح پان کا پتہ زخم سکڑنے کی شرح اور پروٹین کی کل مقدار کو بڑھا کر زخم بھرنے میں حفاظتی ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
۔ 4 پان کا پتہ دمہ کے امراض میں مفید
دمہ سوزش والی ایک حالت ہے اس کی وجہ ہسٹامین ایک سوزش پیدا کرنے والا مادہ ہے جو دمہ کی وجہ سے بنتا ہے ، دمہ کی علامت جس میں پھیپھڑوں میں ہوا کی نالی کے ہموار پٹھوں کے سخت ہونے کی وجہ سے تنگ ہو جاتی ہے تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پان کے پتوں کی اینٹی ہسٹامینک خصوصیات برونکئل دمہ کے اثرات کو کم کرنے میں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔
۔ 5 پان کا پتہ ڈپریشن پر قابو پانے میں مدد گار
ڈپریشن ایک نفسیاتی عارضہ ہے جو دنیا کی تقریبا 5 فیصد آبادی کو متاثر کرتا ہے تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے۔ اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے علاوہ، جڑی بوٹیوں کے ذریعے بھی ڈپریشن کا علاج ممکن ہے مزید یہ بھی پتہ چلا ہے کہ پان کا پتہ چبانے سے تندرستی کا احساس، خوشی کا احساس اور بلند ہوشیاری پیدا ہوتی ہے اس میں موجود خوشبودار فینولک مرکبات کیٹیکولامینز کے اخراج کو ایکٹو کر کے ڈپریشن میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔
۔ 6 پان کا پتہ منہ کی صحت کو بہتر بناتا ہے
منہ میں موجود پیتھوجینز دانتوں کے انفیکشن اور دانتوں کے سڑنے کی وجہ بنتے ہیں۔ جب کھانے اور مشروبات میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو تیزاب دانتوں کے بائوفلم میں موجود یکٹیریا کے ساتھ ردعمل ظاہر کرتا ہے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ پان کے پتے چبانے سے بیکٹیریا کی نشوونما اور سرگرمی کو روکنے میں مدد ملتی ہے اور اسے منہ اور دانتوں کے علاج کے لئے استعمال کی جانے والی دواؤں کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا پے۔
۔ 7 پان کا پتہ سے گیسٹرو سے حفاظت
مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ پان چبانا ایک قدیم روایتی علاج ہے جو معدے کے السر کا علاج کرتا ہے ۔ السر کا سبب بننے والے ایجنٹ گٹ کے اندرونی استر کو نقصان پہنچا کر گیسٹک بلغم کی پیداوار کو کم کرتے ہیں اور آکسیڈیٹو تناؤ کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔ پان کے پتے میں موجود فائٹو کیمیکلزاور پولیفینول اینٹی آکسیڈینٹس گیسٹرک زخموں کو بڑھنے سے روکتے ہیں اس کے علاوہ آنت کی اندرونی تہہ کو زہریلے مادوں اور دیگر جلن سے بچاتے ہیں۔
۔ 8 پان کا پتہ اینٹی ملیریا
مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ قدیم زمانے میں ملائشیا کے دیہی علاقوں میں پان کی پتیوں کو ملیریا کے خلاف علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا پان کے پتے میں موجود فلیونائڈز اور ٹرپینز اینٹی ملیریا خصوصیات رکھتے ہیں اور ملیریا پیراسائٹس کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|