بند گوبھی ایسی سبزی ہے جس میں بےشمار صحت کے متعلق فوائد ہیں۔بندگوبھی کواکثرنظرانداز کیاجاتا ہے۔بندگوبھی آج کل بازاروں میں بہت عام پائی جاتی ہے۔ہمیں بیماریوںسے بچنےاوران سے صحت مند فوائدحاصل کرنے کے لئےکھانے میں اور سلاد میں اس کا استعمال کرنا چاہیے۔بندگوبھی غذائیت سے بھرپورہوتی ہے۔یہ ہمیںوہ فوائد فراہم کرتی ہےجو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ہم بند گوبھی سے کونسے فوائد حاصل کرسکتے ہیںیہ جاننے کے لئے یہ مضمون لازمی پڑھیں۔
اگرآپ کے ذہن میں صحت کےمسائل سے متعلق اور بھی سوالات ہیںتو جاننے کے لئے یہ پڑھئیں۔
بند گوبھی کے صحت سے متعلق فوائد-
بند گوبھی سے ہمیں جو فوائد حاصل ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
غذائی اجزا سے بھرپور-
گوبھی غذائی اجزا سے بھرپورہوتی ہے۔اس میں کیلوری کی مقدار بہت کم پائی جاتی ہے۔بند گوبھی میں پروٹین،فائبر،وٹامن کے،وٹامن سی،فولیٹ،وٹامن بی،کیلشیم اور پوٹاشیم پایاجاتاہے۔اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں۔اینٹی آکسیڈنٹ جسم کو آزاد ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔دراصل یہ کم کیلوری والی سبزی ہے جو دل کی حفاظت کے لئے بہت اچھی ہے۔
بند گوبھی وٹامن سی سے بھرپور-
یہ وٹامن سی سے بھری ہوتی ہے۔وٹامن سی ہمیں بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔یہ ہڈیوں میں آئرن جذب کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی بھی خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔جو کینسر جیسی بیماری سے بھی لڑنے میںمدد کرتا ہے۔کولیجن ہڈیوںاور پٹھوں میں لچک پیداکرتا ہے۔یہ خون کی رگوں میں مناسب کام کے لئے اہم ہے۔
بہترین نظامِ انہظام-
اگر آپ بہترین ہاضمہ چاہتے ہیں تو آپ فائبر سے بھرپور بند گوبھی کھائیں۔اس میں ریشہ موجود ہوتا ہےجوبیکٹریا کی تعداد میں اضافہ کرکے ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔نظامِ انہظام کو صحت مند رکھنے کے لئے گوبھی کھانا اچھا عمل ہے۔
بلڈپریشرپرکنٹرول-
ہائی بلڈ پریشر دنیا میں بہت سے لوگوں کا مسئلہ ہے۔جو فالج اور دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔اکثر ڈاکٹرز ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو نمک کی مقدار کم استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
پوٹاشیم ایک اہم معدنیات اورالیکٹرولائٹ ہے۔یہ جسم کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔اسکا ایک اہم کام سوڈیم کے اثرات پر قابو پاکر بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا ہے۔
پوٹاشیم پیشاب کے ذریعے جسم سے سوڈیم کی مقدار کو کم کرتا ہے۔یہ خون کی نالیوں کو بھی سکون دیتا ہےاور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔پوٹاشیم بند گوبھی میں پایا جاتا ہے۔
قبض سے نجات-
اس میں موجود فائبر اور پانی ہمیں قبض سےنجات اور صحت مند ہاضمہ کو فروغ دیتا ہے۔مناسب فائبر کھانے سے ہمیں اس بیماری سے چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔پاخانہ کے ذریعے زہریلا مواد خارج ہوتا ہے۔
وزن کو کم کرنے میں مدد-
بند گوبھی میں بہت سے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔یہ ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہے۔اس میں موجود فائبر اور زیرہ کولیسٹرول ہمیں اچھا اور صحت مند وزن فراہم کرتاہے۔وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ بند گوبھی کا ستعمال لازمی کریں۔
بند گوبھی کے مزید فوائد-
بند گوبھی میں پائی جانے والی خصوصیات کینسر سے بچاتی ہیں۔-
اس میں موجود وٹامن سی ہمیں انرجی دیتا ہے۔
بند گوبھی دلکش جلد فراہم کرتی ہے۔-
یہ دماغ کی صحت کے لئے بھی اچھی ہے۔-
یہ ہاضمے کو صحت مند بناتی ہے۔-
اس میں کولیسٹرول کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے۔-
ہم سبزیوں کا استعمال کرکے اپنے جسم میں وٹامنز کی مقدار کو پورا کر سکتے ہیں،لیکن ہمیں کس وٹامن کی ضرورت ہے ۔یہ بات ہمیں ایک ماہر غذائیت ہی بتا سکتا ہے۔اس کے لئے ہم گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ مرہم۔پی۔کے کی ویب سے حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہم وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔