دارچینی ایک مصالحہ ہے جس کا استعمال بہت سے کھانوں میں بھی کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اس کو ہم قہوہ میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ پاکستانی کھانوں میں اس کا استعمال ایک لازمی جزو کے طور پر کیا جاتا ہے۔ یہ ایک معروف اور مشہور مصالحہ ہے جس کا استعمال پکوانوں میں کیا جاتا ہے۔
اس مصالحے کا استعمال روایتی ادویات میں بھی کیا جاتا ہے اور اسے دواؤں کی خصوصیت کے لئے جانا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ دار چینی کیسے ہماری شوگر کو کنٹرول کر سکتی ہے یا یہ کیسے دل کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے تو یہ آرٹیکل پڑھ کر آپ اپنی نالج میں اضافہ کریں۔
۔1 دارچینی کے صحت کے لئے فوائد
ہم دارچینی کی مدد سے بہت سے فائدے حاصل کرسکتے ہیں آئیے اہم فوائد جانتے ہیں۔
۔1 بلڈ شوگر
یہ ایک ایسی خاموش بیماری ہے جو انسان کو دیمک کی طرح کھا جاتی ہے لیکن اگر آپ اپنی شوگر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں تو آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ ایسے بھی موجود ہیں جو ذیابیطس کے ساتھ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ ذیابیطس میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت سے مسائل کا حل کرسکتی ہے۔ آپ ذیابیطس کے اچھے ڈاکٹر سے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے اس نمبر 03111222398 پہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ بھی بلڈ گلوکوز میں مبتلا ہیں تو آپ بہت سے گھریلو علا ج کی مدد سے بھی اپنی بلڈ شوگر کو کنٹرول میں کر سکتے ہیں۔ جب آپ کھانا کھاتے ہیں تو گلوکوز آپ کے خون میں شامل ہوتا ہے۔ آپ کھانا کھانے کے بعد دارچینی کی چائے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ چائے آپ کا بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول کرتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس کا استعمال دلیہ پر چھڑک کر بھی کر سکتے ہیں۔
۔2 دل کے لئے
دنیا میں ہزاروں لوگ دل کی بیماری کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ موت کی سب سے بڑی وجہ دل کی خرابی ہے۔ اگر آپ اپنے دل کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے دل کی حفاظت کرنی ہوگی تاکہ آپ صحت مند زندگی گزار سکیں۔
اگر آپ آدھا چمچ دار چینی کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی مدد سے خون کا بہاؤ اچھا رہتا ہے اس کے علاوہ اس کی مدد سے کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔ کولیسٹرول بھی دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ دارچینی بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے اور کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔
۔3 کینسر
ہم سب جانتے ہیں کہ کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے اور یہ خلیوں کی بے قابو نشوونما کی وجہ سے ہوتی ہے۔ دارچینی کینسر کے خلیوں کو مارتی ہے اور خون کی نالیوں کی نشوونما کو کم کرتی ہے۔ تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس کو ایکٹو کرتی ہے اور کینسر کی روک تھام کے لئے کام کرتی ہے۔
۔4 اینٹی فنگل خصوصیات
دارچینی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے یہ انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتی ہے۔ اگر آپ بہترین اثرات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مصالحے کو روزمرہ کی زندگی میں ضرور استعمال کریں۔ اس کا تیل بھی آپ کو فائدہ دیتا ہے۔
اس میں موجود اینٹی بیکٹیرل خصوصیات بیکٹریا کی افزائش کو کم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ سانس کی خوشبو اور دانتوں کی خرابی کو کم کرنے کے لئے بھی بہت اہم ہے۔
۔5 وزن میں کمی
موٹاپا یا اضافی وزن بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ہم موٹاپے کی وجہ سے بھی بہت سی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ ہم دار چینی کی مدد سے مستقل طور پر وزن کم نہیں کر سکتے لیکن اس میں موجود ذیابیطس کی خصوصیات آپ کے جسم میں گلوکوز کی سطح کو متاثر کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
۔6 اینٹی آکیسڈنٹس سے بھرپور
جسم میں موجود فری ریڈیکلز آکسیڈیٹو تناؤ کا باعث بنتے ہیں۔ اس کو اینٹی آکسیڈنٹس کی مدد سے روکا جا سکتا ہے۔ ہم دارچینی کے استعمال کی وجہ سے فری ریڈیکلز کے نقصان کو روک سکتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ ہمیں ہر قسم کے انفیکشن سے بھی بچاتے ہیں۔
۔7 سردرد
ہم دار چینی کی مدد سے سردرد کی شدت کو بھی کم کرسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم دارچینی کی مدد سے اپنی پیشانی پر مالش کرتے ہیں تو اس کی مدد سے درد کو کم کرسکتے ہیں۔
۔8 جلد کے لئے
دار چینی میں موجود اینٹی فنگل اینٹی بیکٹیریل، اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات ہمیں صحت مند جلد فراہم کرتی ہے۔ ہم اس کی مدد سے کیل اور مہاسوں کے نشانات سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے پاوڈر کا استعمال جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔