حجامہ کے بارے میں آپ نی پہلے تو سنا ہوگا۔لیکن کیاآپ حجامہ کے فوائد کےبارے میں بھی جانتے ہیں؟کہ اس کوکروانےکےبعد ہم کونسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔حجامہ کروانا ہمارے نبی ﷺ کی سنت مبارکہ ہے۔ہم اس کی مدد سے اپنا زہریلہ خون جسم سے نکالتے ہیں۔آپ اس کی مدد سے اپنی صحت کو اچھا اور بہتر کرسکتے ہیں۔
حجامہ کیا ہے؟-
یہ ایک قدیم علاج ہے۔اس میں جسم کے مختلیف حصوں کی کھال سے تھوڑا سا خون نکالاجاتا ہے۔ہمارے جسم کا اورصحت کا دارومدارخون پر ہہے۔اگرہمارے جسم میں خون ہی صاف نہیں ہوگا توہماری صحت کیسے اچھی ہوگی۔جدید میڈیکل سائنس بھی اس کی طرف آرہی ہے۔ہم حجامہ کی مدد سے بہت سی بیماریوں کا علاج کرسکتے ہیں۔
اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ حجامہ کروانے کے کیا فوائد ہیں توآپ اس بلاگ کو لازمی پڑھئیں؛
حجامہ کروانے کے فوائد-
اس کو کروانے کے ہمیں جو فوائد حاصل ہوتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
جلد کے لئے-
حجامہ ہماری جلد کو صحت مند رکھتا ہے۔اگرآپ کی جلد سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے اندر کیا ہورہا ہے توحجامہ کروائیں۔یہ ہماری جلد کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اس کے علاوہ اس کی مدد سے خون کی گردش اچھی ہوتی ہے۔آکسیجن اور غذائی اجزا کی فراہمی میں اضافہ کرتی ہے۔یہ ہمارے جلد پر مہاسوں اور ایکزیما جیسی بیماریوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
پھیپھڑوں کی بیماری-
ہم پھیپھڑوں کی مدد سے آکسیجن کی فراہمی کو اچھا بناتے ہیں۔اور سانس لیتے ہیں۔اگرہمارے پھیپھڑے ہی صحت مند نہ ہوں گے تو ہم بہت سے صحت کے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔جو ہمارے جسم میں بیماریوں میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ہم حجامہ کی مدد سے دمہ،دائمی کھانسی جیسی بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
آرام کا طریقہ-
آج کے اس جدید دور میں جسم کو آرام دینے کے بہت سے طریقے ہیں۔لیکن حجامہ ایک قدیم زمانے کا طریقہ ہے۔ہم اس کی مدد سے اپنے جسم کو آرام بھی دیتے ہیں۔یہ بھی مساج کی ایک شکل کے طور پر کام کرتا ہے۔جو ہمارے جسم کو آرام دیتا ہے۔اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی توانائی اور خون کا بہاؤہمیں آرام دیتا ہے۔
درد سے نجات-
ہمارے جسم کے ساتھ بیماریوں کا رشتہ پرانا ہے۔ہم کسی نہ کسی بیماری میں عمر کے ساتھ مبتلا ہوسکتے ہیں۔جیسے گھنٹیا کی بیماری اکثر عمر کے ساتھ ہوتی ہے۔اس کے علاوہ جوڑوں کا درد بھی اسی میں شامل ہے۔ہم حجامہ کی مدد سےدرد سےنجات حاصل کرسکتے ہیں۔اور آرام ملتا ہے۔اس کے علاوہ ہم گردن کی درد سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
دائمی بیماری سنڈروم سے چھٹکارا-
آج کل کے زمانے میں جوانرکھنے کا وقت بہت کم ہے۔اگرآپ لیپ ٹاپ پر کام کرکے اور موبائل فون کا استعمال کرکے تھک چکےہیں توآپ حجامہ کروائیں۔اس سے آپ دائمی بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے ہمارے جسم پر بہت سے فوائد ہیں۔
زہریلےمواد کا اخراج-
ہم اس کی مدد سے اپنا خون صاف کرسکتے ہیں اور خون کی گردش کو اچھا بنا سکتے ہیں۔ہمارا جدید طرززندگی ایسا ہے کہ ہم اپنے اعضا کو زہریلے مواد سے بھر دیتے ہیں۔متوازن اور صحت مند غذا کا نہ ہونا ہمیں بہت سی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔ہم حجامہ کی مدد سے زہریلے مادے نکالتے ہیں۔
زخم بھرنا-
ہم اسکی مدد سے اپنےزخم کو جلد بھر سکتے ہیں۔کیونکہ اس کی مدد سے خون کا بہاو اچھا ہوتا ہے اور جسم کو توانائی ملتی ہے۔جو ہمارے زخموں کو بھرنے میں مدد دیتا ہے۔یہ ہمارے پٹھوں کی درد کو بھی کم کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ راحت کا بھی ایک ذریعہ ہے۔ہم اپنے جسم سے بیماریوں کوختم کرنے اور بچانے کے لئے اس طریقہ کار کو آزما سکتے ہیں۔کیونکہ یہ ایک محفوظ طریقہ ہے۔
جو ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ حجامہ کن افراد کروانا چاہیے کن کو نہیں تواس کے لئے گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائمنٹ لےسکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔