سونف میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ سونف کا استعمال زمانہ قدیم سے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ اس کو پیٹ کی امراض کو دور کرنے کے لئے مفید بخش سمجھا جاتا ہے۔ سونف گھروں میں عام پائی جاتی ہے اکثر لوگ اسکے قہوہ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس سے کون سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں یہ جاننے کے لیے یہ بلاگ پڑھیں۔مزید معلومات کے لئے آپ ماہرِغذائیت سے بات کریں۔
ہم متوازن غذا میں سونف کا استعمال تو کرسکتے ہیں لیکن کسی سنگین بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ گھر بیٹھے مرہم ڈاٹ پی کے ویب سائٹ پہ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ وڈیو کنسلٹیشن یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔
۔1 سونف کے صحت سے متعلق فوائد
اس کے صحت کے متعلق بے شمار فوائد ہیں۔سونف کن بیماریوں سے حفاظت کرتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
۔1 وزن میں کمی
سونف کے بیج کا استعمال ہمارے وزن میں کمی کو فروغ دیتا ہے۔ اس کے بیج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ بھوک کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے۔ اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ متوازن غذا اور ورزش کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ سونف کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کو فائدہ مند نتائج حاصل ہونگے۔
۔2 بینائی کو بہتر
سونف میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔ یہ وٹامن آنکھوں کی روشنی بہتر بنانے کے لئے مفید ہوتا ہے۔وٹامن اے آنکھوں کے لئے ضروری وٹامن ہے۔ اس کے بیجوں کا عرق گلوکوما کے مریضوں کے لئےمفید ہوتا ہے۔
۔3 کینسر سے حفاظت
بہت سے مطالعات سے معلوم ہوا ہےکہ سونف کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتیں ہیں۔ جو فری ریڈیکلز کو غیر مؤثر بناتی ہیں۔ اس کے بیج آکسیڈیٹیو تناؤ کو مات دیتے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ کینسر کی نشوونما میں کمی آتی ہے۔ اس لئے اس میں اینٹی کینسر کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
۔4 سونف سے خون صاف ہوتا ہے
سونف میں ضروری تیل اور ریشے خون کو صاف کرتے ہیں۔اس کے بیج ہمارے جسم سے زہریلے مواد کو نکالتے ہیں۔ صحت مند خون بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
۔5 بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے
اس کے بیجوں میں پوٹاشیم بھرپور ہوتا ہے۔ یہ آپ کی دل کی دھڑکن کی شرح اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔ مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ سونف کے بیج تھوک میں نائٹریٹ کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔ نائٹریٹ ایک قدرتی عنصر ہے یہ بلڈ پرییشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔
۔6 ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
سونف کی مدد سے ہمارا نظامِ انہظام بہتر ہوتا ہے۔ یہ قبض اور بدہضمی سے بچاتی ہے۔ یہ پیٹ کی گیس کا خاتمہ کرتی ہے۔اس کی مدد سے ہمارے معدے کے بہت سے مسائل حل ہوتے ہیں۔
۔7 سانس کی بدبو کا خاتمہ
سونف کے بیجوں میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ جو آپ کے سانس کو تروتازہ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ دانتوں میں موجود بیکٹریا کو مارتے ہیں۔
۔8 سونف دل کی صحت کے لئے مفید
یہ دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ اس میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔جو دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔یہ فائبر سے بھی بھرپور پوتی ہے جو صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔
سونف کے بہت سے استعمال کے علاوہ، اس کے بیج سے صحت کے بے شمار فوائد ہیں اور سونف اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل اثرات بھی فراہم کرتی ہے۔