لہسن صدیوں سے کھانوں میں استعمال ہوتا آرہا ہے۔اس کے صحت سے متعلق ایسے فوائد ہیں جو ہمیں بیماریوں سے بچانے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں۔لہسن ہمیں ہماری صحت کے متعلق کونسے فوائد فراہم کرتا ہے یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
لہسن کےفوائد-
ہم یہ بہت سے وٹامنز اور منزلز سے بھرپور ہوتا ہےجیسے میگنیشیم،سیلینیم،وٹامن سی ،وٹامن بی 6 اس کےعلاوہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔اس استعمال سے جو فوائد حاصل کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
بلڈ پریشر-
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو خاموشی سے انسان کی صحت کھاجاتی ہے۔اور یہ انسان کے کسی بھی حصے پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔اس لئے ہمیں اپنی غذا میں ایسی چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے جس کی مدد سے ہم اس کوصحیح رکھ سکے۔لہسن بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اگرآپ دن میں لہسن کے دو جوئے کھاتے ہیں تو ہائی بلڈ پریشر سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بات مطالعات سے بھی ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں وہ اس کا استعمال کریں،اور اپنا بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھیں۔
کولیسٹرول-
جسم میں اضافی کولیسٹرول کی مقدار بھی دل کی بیماری کا باعث بنتی ہے۔ایک ریسرچر بازلین کا کہنا ہے کہ لہسن جگر کے ذریعے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔مئی 2018 میں میڈیسن میں شائع ہونے والے ایک مطالعے کے مطابق لہسن ہائی کولیسٹرول اور ایل۔ڈی۔اے کی مقدار دونوں کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتاہے۔
یہ دونوں عوامل دل کی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔
مدافعتی نظام-
وبائی امراض کے دوران مدافعتی نظام کا مضبوط بنانا بہت ضروری ہے۔اس لئے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ایسی چیزوں کا استعمال ضروری ہے جو ہمارے مدافعتی نظام کی صحت کو بہتر بنا سکے۔لہسن سردی کے اثرات کو بھی روکتا ہے۔اس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔جو ہمیں کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس میں اینٹی وائرل خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔جو دوطریقوں سے کام کرتی ہیں۔یہ خلیوں میں وائرس کے داخلے کو روک کر،حملہ کرنے والی بیماری سے موئثر طریقے سے لڑنے میں ہماری مدد فراہم کرتے ہیں۔یہ وہ چیزیں ہیں جو ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرسکتی ہیں۔
خون کے جمنے کو روکنا-
ہمارے دل کی صحت کے لئے لہسن کا ایک اور بھی فائدہ ہے۔لہسن پیاز کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔اس میں اینٹی کولوٹنگ خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔جسم میں خون کا جمنادل کے دورے اور فالج کاباعث بن سکتا ہے۔اس لئے لہسن کھانا ہمارےہماری شریانوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔نیشنل ہارٹ اور لنگز کا انسٹی ٹیوٹ یہ تجویز کرتا ہے کہ اچھی صحت کے لئے ورزش کا انتظام کریں۔
اس کے علاوہ تمباکو نوشی چھوڑنا بھی ہمیں بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
ہڈیوں کی صحت-
صحت مندجسم کے لئے ہڈیوں کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔اس لئے ہڈیوں کی مضبوطی کے لئےجو وٹامنز اور منرلز ضروری ہیں ان کا استعمال بھی لازمی کرنا چاہیے۔خواتین میںلہسن جسم میں ایسٹروجن کی مقدار کو بڑھا کر ہماری ہڈیوں کی صحت میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔لہسن اور پیاز جیسی غذائیں آسٹیوتھرائیٹس کے لئے بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
جلد کے لئے-
لہسن میں اینٹی بیکٹریل،اینٹی فنگل اور اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔جو ہمیں کسی بھی انفیکش سے بچانے کے لئے مفید ہے۔ہم اپنے چہرے پر دانے اور مہاسے ختم کرنے کے لئے لہسن کا استعمال کرسکتے ہیں۔یہ عمر کے اثرات جو بھی کم کرنے کے لئے اہم ہے۔اس کے علاوہ اگر آپ کی حساس جلد ہے تو آپ کے لئے یہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ہم بہت سے فوائد پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن ہمیں اپنے جسم کے معائنہ کے لئے ڈاکٹرکی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم بیماریوں کا علاج کرسکیں۔اس کے لئے ہم مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔