پنک سالٹ ہو یا عام سالٹ یہ ہماری زندگی کی بنیادی ضرروت میں سے ایک ہے۔کوئی بھی کھانا نمک کے بغیر ذائقہ نہیں رکھتا۔اس لئے چاہے کم ہو لیکن اس کے استعمال کے بغیر کھانا بھی ادھورا رہتا ہے۔پنک سالٹ کو ہیمالین سالٹ بھی کہا جاتا ہے۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس سالٹ کے کیا فوائد ہیں تو آپ کو میرے ساتھ رہنا ہوگا۔
ہم پنک سالٹ سے جو فوائد حاصل کرسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
پنک سالٹ کے فوائد
ہمالین سالٹ ایک قسم کا نمک ہے جو رنگت میں گلابی رنگ کا ہوتا ہے۔اور یہ پاکستان میں ہمالیہ کے قریب کان کنی کی جاتی ہے۔ بہت سے لوگ اس بات کا دعوی کرتے ہیں کہ یہ بہت سے معدنیات رکھتا ہے اور فوائد سے بھرپور ہوتا ہے۔ان وجوہات کی بنا پر یہ عام نمک سے زیادہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں؛
معدنیات سے بھرپور
ہر وہ چیز جو منزلز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہے وہ اپنے اندر بہت سے فوائد رکھتی ہے۔ اسی طرح پنک سالٹ 80 فیصد سے زائد عناصر اور معدنیات پر مشتمل ہوتا ہے۔اس میں پوٹاشیم،آئرن اور کیلشیم بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ تما وٹامنز ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں۔
یہ وجہ ہے کہ ان کی بدولت بیکٹریا کا خاتمہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ آپ کو سم رباعی کے عمل میں آپ کو مدد ملتی ہے۔
عام نمک سے کم سوڈیم
وہ نمک جو اکثر گھروں میں استعمال ہوتا ہے اس میں پنک سالٹ میں سوڈیم کی نسبت زیادہ سوڈیم پایا جاتا ہے جو ہمارے بلڈ پریشر کوبڑھا سکتا ہے اور دل کے لئے خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے لیکن پنک سالٹ میں سوڈیم کی کم مقدار پائی جاتی ہے جو ہمارے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔
پانی کی کمی
اگر آپ روزانہ کی بیناد پر ورزش یا جسمانی سرگرمی کرتے ہیں تو آپ کو پسینہ بھی آتا ہوگا۔اکثر اوقات ورزش کرنے کے بعد بہت سے لوگ کوئی مشروب پینے کا دل رکھتے ہیں۔ آپ ہمالیہ نمک میں پانی اور لیموں ڈال کر اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ہمارے جسم میں پانی کی کمی مسائل پیدا کرتی ہے۔
ہمارے جسم کو جتنی پانی کی ضرورت ہوتی ہے اگر ہم اس سے 2 فیصد بھی کم پانی کا استعمال کرتے ہیں تو پانی کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔اس کی بدولت ہم تھکاوٹ بھی محسوس کرسکتے ہیں۔آپ جو ورزش کی مدد سے الیکٹرولائٹس کھو دیتے ہیں وہ پنک سالٹ کی بدولت حاصل کریں۔
اس کی مدد سے آپ اپنے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کریں۔
ہاضمے کے مسائل
ہم میں بہت سے لوگ ایسے بھی موجود ہوں گے جن کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا ہوگا۔اس لئے پنک سالٹ کا معدنی مواد آپ کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے۔ جب ہمارے پی ایچ لیول کی سطح متوازن ہوتی ہے تو ہم میں قوت مدافعت بھی موجود ہوتی ہے۔
یہ ہاضمے کو اچھا کرتا ہے۔اور خوراک کو بھی ہضم کرتا ہے۔آپ اس مسئلے کے حل کے لئے مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے اچھے اور مستند ڈاکٹر سے رائے حاصل کرسکتے ہیں۔
اچھی نیند
بھرپور اور اچھی نیند کی خواہش ہر ایک کو ہوتی ہے لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کو نیند لانے کے لئے بہت سے جتن کرنے پڑتے ہیں۔ کیونکہ نیند کا پورا نہ ہونا بہت سے مسائل کو دعوت دیتا ہےاور صحت کے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ ہمارے جسم میں ہارمونز میں رات کے وقت ہارمونز میں تبدیلی ہوتی ہے۔
اس کا تعلق نمک کی مقدار کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ رات کو اچھی نیند حاصل کرنے کے لئے آپ چٹکی بھر نمک کےمیں شہد ملاکر کھائیں۔
پنک سالٹ سے غسل
اس نمک کی مدد سے آپ اپنے پٹھوں کی درد کو بھی دور کرسکتے ہیں۔ یہ نمک ہمارے جسم میں میگنیشم اور دیگر دوسرے معدنیات کو جذب کرنا آسان بناتا ہے۔ جو ہڈیوں اور جوڑنے والے ٹشوز کو مضبوط کرتے ہیں۔جو کی درد میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
اس کا استعمال کیوں ضروری؟
عام نمک جس میں سوڈیم کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے لیکن اگر آپ کو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو آپ اس نمک کی مدد سے اپنا بلڈ پریشر کنڑول کرنے کے علاوہ بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں اس لئے اس کا استعمال کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ ہماری صحت کو بہتر بنا سکتا ہے اس کے علاوہ یہ پنک سالٹ
پٹھوں کو آرام دیتا ہے
اعصابی نظام کو اچھا کرتا ہے
سیال کی توازن کو برقرار رکھتا ہے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے
انفیکشن اور نقصان دہ بیکٹریا کو ختم کرتا ہے
سوڈیم کی زیادہ مقدار کی وجہ سے آپ بہت سے امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں جیسے؛
دل کے امراض
بلڈ پریشر
آسٹیو پروسس کے مسائل
اسٹروک
گردے کی پتھری
جگر کو نقصان
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ ان تمام بیماریوں سے بچ سکیں توسوڈیم کی کم مقدار لیں اس کے علاوہ پنک سالٹ کو اپنی ٹیبل پر رکھیں۔