حاملہ عورت بیمار نہیں ہوتی مگر اس کو ایسی ہی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ کسی بیمار انسان کی کی جاتی ہے ۔ اسی طرح اس کو غذا میں بھی خاص غذا کی ضرورت ہوتی ہے جو ماں اور بچے کو صحت مند رکھ سکے ۔
شادی کے بعد ماں بننے کی خواہش خوبصورت خواہشوں میں سے ایک ہے۔اللہ نےماں کارشتہ بہت خوبصورت بنایا ہے۔اللہ تعالی نے عورت کو ماں بننے کا بہت اچھا مرتبہ عطا کیا ہے۔یہ مرتبہ حاصل کرنے کے لئے عورت کو بہت سے مراحل میں سے گزرنا پڑتاہے اس لئے اللہ تعالی نے ماں کا الگ مقام رکھا ہے۔
عورت جب ماں بنتی ہے تو اس کے زندگی کے ساتھ جسم میں بھی بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتیں ہیں۔عورت جوحمل کے دوران غذا کا استعمال کرتی ہے وہ بچے کی نشوونما کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہے۔ایک حاملہ عورت کے لئےمتوازن اور اچھی غذا اپنے بچے کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔اس لئے ایک ماں کو اس بات کا علم ہونا بہت ضروری ہے کہ وہ حمل کے دوران کن غذاوں کا استعمال کرے اور کونسی غذائیں اسکے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔آج ہم ان غذاوں کے بارے میں جانیں گے جو ایک نئی ماں کے لئے بہت اہم ہیں۔
حاملہ عورت کے لیۓ مفید غذائیں
اپنےبچے کی اچھی نشوونما اور اچھی صحت کے لئےغذائیت اور وٹامنز سے بھرپور غذائیں مندرجہ ذیل ہیں
آئرن سے بھرپور غذا کا استعمال
جب ایک لڑکی ماں بنتی ہے اس میں خون کی کمی واقع ہوتی ہے،ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں بچے پیداکرنے والی عورت میں آئرن کی کمی ہوتی ہے۔اس لئے بہت ضروری ہے کہ آئرن سے بھرپور غذا استعمال کی جائے۔آئرن کی کمی کی وجہ سے بچے کی صحیح طریقے سے نشوونما نہیں ہوپاتی۔آئرن اور خون کی کمی کی وجہ سے کم وزن والے بچوں کی پیدائش ہوتی ہے اس لئے آئرن سے بھرپور غذا جیسے سبز پتوں والی سبزی کا استعمال کرنا چاہیے۔اسکے علاوہ گری دار میوں کااستعمال کرنا چاہیے۔ٹماٹر آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں۔کشمش،خشک خوبانی ،شہتوت ،انار،تربوز،پالک،چنے، گوشت اور کلیجی آئرن کا بہترین ذرائع ہیں۔
مچھلی کا استعمال
ایک تحقیق سے ثابت ہواہے کہ جو عورتیں حمل کے دوران مچھلی کا استعمال کرتی ہیں،ان کے بچے ذہنی طورپر طاقتور اور چست اور چالاک ہوتے ہیں۔مچھلی میں اومیگا3 چکنائی ملتی ہے جو بچے کی نشوونما اور آنکھوں کی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ہماراجسم یہ چکنائی نہیں بناتا اس لئے ہم اسے غذاوں سے حاصل کرتے ہیں اس کی کچھ مقدارمالٹے کے رس اور دہی میں بھی پائی جاتی ہے۔
دودھ اور دہی کا استعمال
شروع کے چار مہینےبچے کی نشوونما میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں،اس لئے کیلشیم کی صورت میں دودھ اور دہی کا ستعمال لازمی کرنا چایئے۔بچےکی ہڈیوں کی بہتر نشوونما کے لئے دودھ اور دہی کا استعمال لازمی کریں۔
سبزیوں اور پھلوں کا استعمال
زیادہ سے زیادہ پھلوں اورسبزیوں کا استعمال کرنا چایئے کیونکہ یہ آپ کو انرجی کے ساتھ ساتھ منرلزاور وٹامنز بھی فراہم کرتیں ہیں،یہ آپکو قبض سے بچاتی ہیں۔یہ ہمارےنظامِ انہظام کو بھی درست رکھتی ہیں۔اس لئے دن میں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی کرنا چایئے۔
اکثرخواتین میں حمل کےدوران قےاور الٹی کا سامناکرناپڑتا ہے۔حمل کےدوران ہونےوالی بیماریاں اور پیچیدگیاں بچے کی پیدائش کےبعد ٹھیک ہوجاتیں ہیں۔شروع کے کچھ ہفتوں میں متلی کا شدید سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جس کی وجہ سےپانی کی کمی ہوجاتی ہے۔اس لئے فوری طورپرطبی معائنہ بہت ضروری ہے۔اس کے علاوہ پانی کی کمی کوسبزیوں اور فروٹ سے دور کیاجاسکتا ہےلہذافروٹ کا استعمال لازمی کرنا چایئے۔
پرہیز
حاملہ عورت کو مشروبات اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کرنا چایئے۔
حمل کر دوران حاملہ عورت کومصالحےدار کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ سینے پر جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔
کھانے کے بعد چہل قدمی کرنی چایئے تاکہ بدہضمی سے بچا جا سکے۔
اس کےعلاوہ چائے اورکافی کا بھی کم استعمال کرنا چایئے۔
زندگی سب کی اہم ہےاس لئے اس کی قدر کریں۔حاملہ عورت کے جسم میں حمل کے دوران بہت تبدیلیاں آتی ہیں۔ اس لئے اچھی غذا کے ساتھ ڈاکٹر سے معائنہ کروانا بھی بہت ضروری ہے۔آپ باآسانی وقت ضائع کئے بغیر گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ۔فون کال کے ذریعےماہرِامراض نسواں کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں،اس کے علاوہ وڈیو کال پر آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔