بلڈ شوگر کا لیول ذیابطیس کے مریضوں کا سبب سے بڑا مسلہ ہوتا ہے. اس کا زیادہ یا کم ہونا دونوں کی صورتیں خطرناک ہوتی ہیں اور پیچیدگیوں کا باعث ہوتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیۓ ذیابطیس کے مریض ادویات اور انسولین کا استعمال کرتے ہیں. اس کے ساتھ ساتھ مستقل طور پر چیک بھی کرتے رہنا پڑتا ہے
بڑوں کی کہاوت ہے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔ شوگر کے مریضوں کے لیۓ یہ کلیہ کچھ زیادہ ہی کام کرتا ہے ۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا مستقل علاج اب تک دریافت نہیں ہو سکا. تاہم ادویات اور غذا کی مدد سے اس کو کنٹرول ضرور کیا جا سکتا ہے ۔
بلڈ شوگر لیول کا کنٹرول اور باورچی خانہ
ہمارے باورچی خانے کے اندر وہ تمام اشیا موجود ہوتی ہیں ۔جن سے ہم صحت مند رھ سکتے ہیں لیکن ان کا غلط استعمال ہماری بیماری کا بھی سبب بن سکتی ہیں ۔ آج ہم آپ کو باورچی خانے میں موجود کچھ ایسی اشیا کے بارے میں بتائیں گے۔ جو کہ اس لیول کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں
مچھلی اور دیگر سی فوڈ
سی فوڈ میں پروٹین کے ساتھ ساتھ وٹامنز ۔ منرلز اور ایسے اینٹی آکسیڈنٹ اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ بلڈ شوگر کے لیول کو کنٹرول کرتا ہے ۔ پروٹین کی موجودگی تیزی سے اضافے کو روکتی ہے ۔اور دیر سے ہضم ہونے کے سبب فوری طور پر کھانے کی اشتہا کو روکتی ہے
میٹھا کدو اور اس کے بیچ
شوگر کے مریضوں کے لیۓ یہ ضروری ہوتا ہے کہ ان کا ہاضمہ درست رہے ۔قبض کے سبب ان کے بلڈ شوگر لیول میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ جب کہ میٹھا کدو فائبر سے بھر پور غذا ہے جو کہ قبض کا خاتمہ کرتا ہے ۔ میٹپھے کدو کے بیچ بھی شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
ایک تحقیق کے مطابق 65 گرام تک کدو کے بیچوں کے استعمال سے 35 فی صد تک شوگر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے
بادام اور مونگ پھلی
بادام اور مونگ پھلی اور اخروٹ وغیرہ کی گریاں ایک جانب تو بے وقت کی بھوک کو مٹانے کے لیۓ بہترین ہوتی ہے ۔ دوسری جانب یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے ۔
بھنڈی
بھنڈی جس کو عام طور پر سبزی تصور کیا جاتا ہے درحقیقت ایک پھل ہے ۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور ہوتا ہے ۔ بھنڈی میں پولی سیکرائڈ کاربوہائیڈریٹ پاۓ جاتے ہیں جو کہ ذیابطیس کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے ۔
السی کے بیچ
السی کے بیچ شوگر کے مریضوں کے لیۓ بہت مفید ثابت ہوتے ہیں ۔ان کے اندر ایک جانب فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں صحت بخش چکنائی موجود ہوتی ہے۔ یہ شوگر کے مریضوں کے لیۓ بہت مفید ہوتی ہے ۔ ساتھ ساتھ یہ خون میں ہیموگلوبین اے 1 سی کی مقدار کو بھی کافی حد تک کنٹرول کرتا ہے
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
ماہرین کی تحقیق کے مطابق السی کے بیچ کو روزانہ 200 گرام دہی میں 30 گرام تک السی کے بیچ ڈال کر کھانے سے بھی بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے
تخم ملنگا
تخم ملنگا کا استعمال بلڈ شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ ایک جانب تو جسم میں انسولین کی حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ دوسری جانب ایسے افراد جن کو شوگر نہیں ہوتی ان کو بھی ذیابطیس کے خطرے سے نجات ملتی ہے
جو اور جو کی بھوسی
بلڈ شوگر کنٹرول کرنے والوں کے لیۓ اہم بات
لیکن یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ذیابطیس کی بیماری کا مستقل علاج ابھی تک دریافت نہیں ہو سکا ۔ البتہ بلڈ شوگر لیول کو ماہر ڈاکٹروں کے مشورے سے کنٹرول ضرور کیا جا سکتا ہے جن میں یہ ٹوٹکے بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں ۔
ماہر ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کر کے مشورہ حاصل کریں