بڑھتی عمر کے ساتھ بینائی کو محفوظ رکھنے والی غذائیں آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت ضروری ہوتی ہیں۔ غیر صحت بخش چیزوں کے استعمال سے ہمیں بینائی کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح بچوں کو بھی بینائی کے متعلق بہت سارے مسائل در پیش ہوسکتے ہیں۔
عمومی صحت کی بہتری کے لیے تو اچھی غذا کا استعمال بے حد ضروری ہوتا ہے کچھ غذائیں ایسے وٹامنز پر مشتمل ہوتی ہیں جو آپ کی قدرتی بصارت کو بہتر بنانے کا کام کرتی ہیں۔ آنکھیں قدرت کا عطا کردہ ایک تحفہ اور نعمت ہیں لیکن ہم سے بہت سارے افراد اپنی آنکھوں کی صحت کا بلکل بھی خیال نہیں رکھتے جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں بہت جلد ہی خراب ہو جاتی ہیں۔ آنکھوں کے مسائل میں مبتلا ہونے کی صورت میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یاپھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
۔1 بڑھتی عمر میں آنکھوں کے مسائل
ہم اپنے گھروں میں دسیتاب بعض غذاؤں کے ذریعے خود کو نظر سے متعلق مسائل سے بچا سکتے ہیں بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں سے متعلق ہم جن مسائل سے زیادہ تر دوچار ہوتے ہیں ان میں آنکھوں کو لال ہونا، بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں میں خشکی اور آنکھوں میں خارش کا ہونا شامل ہیں بلخصوص عمر میں اضافے کے بعد اس میں اضافہ ہو جاتا ہے اگر آپ اپنی نظر کو مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو ذیل میں بتائی گئی غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ لازمی طور پر بنائیں۔
۔2 بڑھتی عمر میں آنکھوں کو صحت مند رکھنے والی غذائیں
بڑھتی عمر کے ساتھ اکثر لوگ بینائی کی کمزوری کے باعث عینک استعمال کرنے پر مجبور ہوتے ہیں آئیے ایسی غذاؤں کے بارے میں جانتے ہیں جن کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے ہماری بینائی کافی حد تک بہتر ہو سکتی ہے۔
۔1 گاجر کا جوس
گاجر بینائی کو تیز بنانے والی ایک بہترین سبزی ہے ماہرین طب کے مطابق روانہ ایک گلاس گاجر کا جوس آپ کو بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں سے متعلق تمام بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے گاجر میں پائے جانے والے وٹامن اے آنکھوں کے لیے نہایت مفید ہوتے ہیں۔ ایک گاجر میں اوسطا 5 ہزار ملی گرام وٹامن اے ہوتا ہے۔ وٹامن اے نہ صرف آنکھوں بلکہ قوت مدافعت اور جلد کی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہوتی ہے گاجر میں وٹامن اے کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم، کاربوہائڈریٹس اور ریشے پائے جاتے ہیں یہ تمام قدرتی عناصر ہماری بینائی کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
۔2 خشک میوه جات
مونگ پھلی، اخروٹ، پستہ، بادام، انجیر اور چلغوزے ان تمام میوہ جات میں وٹامن سے بھرپور غذائی عناصر پائے جاتے ہیں جو بڑھتی عمر کے ساتھ ہماری بینائی کو تیز بنانے میں بہت مدد دیتے ہیں۔
۔3 مچھلی
مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا 3 چکنائی کے بارے میں تو ہم سب نے سنا ہی ہے مچھلی میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ اومیگا 3 کولیسٹرول کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے یہ بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کے اعصاب کو مضبوط بناتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کو خشک ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے یہ تو ڈاکٹر بھی سختی سے ہدایت کرتے ہیں کہ ایسی غذا کو کھایا جائے جس میں اومیگا 3 کی مقدار زیادہ پائی جائے کیوں کہ یہ بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کے امراض کو کم کرنے میں نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔
۔4 زیتون کا تیل
زیتون کا تیل وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے اس وجہ سے زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے زیتون کا تیل نہ صرف کھانے میں استعمال کریں بلکہ اس تیل کو بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کے گرد لگانے سے بد نما جھریاں دور ہو جاتی ہیں زیتون کا تیل آنکھوں میں پلکوں پہ لگانے سے آنکھیں گھنی ہونے کے ساتھ ایک قدرتی چمک آجاتی ہے۔
۔5 شکر قندی
شکر قندی کو اس کے سیزن میں بھرپور استعمال کرنا چاہیے کیوں کہ یہ وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے جس کی بڑھتی عمر کے ساتھ ہماری آنکھوں کو بہت ضرورت ہوتی ہے شکر قندی اس قدر نظر کو تیز کر دیتی ہے کہ آپ کی نظر رات کو بھی دیکھنے کے قابل ہو جاتی ہے اور یہ بینائی کو دھنلانے سے بچانے میں بھی بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے۔
۔6 پالک
پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بہت بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کی بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کو سن اسکرین یعنی دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے والی کریم کا کام بھی کرتی ہے۔
۔7 پھول گوبھی، بند گوبھی اور شملہ مرچ
یہ سبزیاں وٹامن سی کی اچھی خاصی مقدار پر مشتمل ہوتی ہیں جو نہ صرف قوت مدافعت بلکہ بصارت کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ ان سبزیوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ بہت فائدہ مند سبزیاں ہیں کیوں کہ ان میں ضروری وٹامن، فلیونائیڈز اور حیاتیاتی کیمیا پائے جاتے ہیں۔
یہ تینوں مل کر مخصوص قسم کے کینسر کے خطرات کو کم کرنے اور جسم میں شدید سوذش کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتے ہیں جگر کے لیے سیلینیم اور سلفر دونوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ بند گوبھی اور پھول گوبھی میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور شملہ مرچ چونکہ ہری سبزی ہے تو تمام ہری سبزیاں بینائی کو بہتر سے بہترین بنانے میں بہت مدد کرتی ہیں۔
۔8 ترش پھل
ترش پھلوں میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے یہ بڑھتی عمر میں نظر کی طاقت کو مضبوط کرتی ہے اور بڑھتی عمر میں بینائی کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔ ترش پھلوں میں زیادہ تر موسمی، کینو، لیموں، چکوترا وغیرہ شامل ہیں۔
۔9 انڈے
انڈے میں وٹامن اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے وٹامن اے رات کے بڑھتی عمر میں اندھے پن سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ انڈوں میں ہائی پروٹین پایا جاتا ہے یہ آپ کے دماغ کی طاقت کو فروغ دیتے ہیں آپ کی ہڈیوں کی طاقت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں یہ آپ کے خون کی گردش کے لیے اچھے ثابت ہوتے ہیں۔ انڈوں کے کھانے سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے بالوں کی نشوونما کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں یہ کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں آپ کے موڈ کو بہتر بناتے ہیں وزن کو برقرار رکھتے ہیں آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
۔10 ٹماٹر
ٹماٹر وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اسی لیے آنکھوں کی صحت کی مضبوطی کے لیے عمومی طور پر بہت فائدے مند ہوتا ہے۔ ٹماٹر میں وٹامن سی، لایکو پین، بیٹا کیروٹین اور وٹامن ای کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
۔11 بلو بیریز، ناشپاتی اور کیوی فروٹ
بلوبیریز میں موجود وٹامن اے موتیا نہیں ہونے دیتا اس شخص کو بلوبیریز کھانی چاہیے جس کو بڑھتی عمر سے بینائی جانے کا خطرہ زیادہ ہوبلوبیریز اعصابی خلیات کو قوت دیتا ہے۔ یہ دماغ کے ایک ایسے پروٹین کو بڑھاتا ہے جو ڈیمینیشیا میں تیزی سے ختم ہونے لگتا ہے اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ بڑھاپے کی علامات کو چھپانے اور آنکھوں کے جملہ امراض کے لیے بھی بہترین ہے۔
ناشپاتی ان بہترین پھلوں میں سے ایک ہے جو بڑھتی عمر سے آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں اور بینائی کو تیز کرتے ہیں۔ ناشپاتی میں موجود وٹامن سی، وٹامن کے اور کاپر ہماری آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔کیوی وٹامن سی سے سب سے زیادہ بھرپور پھلوں میں سے ایک پھل ہے۔ یہ انسانی جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ بینائی کو تیز کرتا ہے اور بینائی کی طاقت کو بہتر بناتا ہے۔
۔12 پانی کا استعمال
پانی بھی بڑھتی عمر سے آنکھوں کی حفاظت کرنے کا سب سے اعلی ذریعہ ہے اس کی مقدار بھی اپنی روزمرہ کی زندگی میں بڑھا دیں پانی آنکھوں کی بصارت پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے روزانہ 8 گلاس پانی لازمی پئیں پانی صرف پیاس بجھانے کے لیے نہیں ہوتا بلکہ یہ جسمانی نظام کی بہت اچھے طریقے سے صفائی بھی کرتا ہے۔ زہریلا مواد پانی کے ذریعے سے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں پانی کے استعمال سے جسم کے کچھ اعضاء میں پیدا ہونے والی پتھریوں کا بھی باآسانی علاج کیا جاتا ہے۔