سی سیکشن کی صورت میں ماں بننے والی خواتین کی زندگی کا یہ ایک عجیب وقت ہوتا ہے ۔ ایک جانب تو ماں بننے کی خوشی ہوتی ہے تو دوسری جانب اپنی صحت کے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔ ان حالات میں ہر ماں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو جاۓ ۔تاکہ اپنے بچے کی ذمہ داریاں سنبھال سکے
مگر سی سیکشن کے بعد کی جانے والی بے احتیاطی کے نتیجے میں ریکوری میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اور مختلف قسم کی پیچیدگیاں بھی ہو سکتی ہیں
سی سیکشن کے بعد جلد صحت کے لیۓ کچھ ضروری عمل
کچھ ایسے کام جن کو کرنے سے جلد صحت یابی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ستھ بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے کچھ اس طرح ہیں
بہت سارا آرام
سی سیکشن ایک بڑا آپریشن ہوتا ہے ۔ اس کے زخموں کو اندر سے بھرنے میں وقت لگ سکتا ہے ۔ اس وجہ سے آپریشن کے بعد تین سے چار دن تک ہسپتال میں گزاریں ۔ کسی پیچیدگی کی صورت میں یہ وقت زیادہ بھی ہو سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ چھ ہفتے تک اپنے جسم کو مکمل آرام دیں
مگر یہ حقیقت ہے کہ ایک ماں سے یہ کہنا آسان ہے کہ آرام کرۓ۔ اس ماں کا جس کا بچہ ابھی پیدا ہوا ہو آرام کرنا بہت مشکل ہے ۔ مگر بڑوں کی ایک کہاوت ہے کہ جب بچہ سو جاۓ تو تم بھی سو جاؤ۔ جب بچہ جاگے تو تم بھی جاگ جاؤ ۔تو اس حوالے سے اپنے آرام کے وقت کو بچے کے آرام کے ساتھ میچ کریں ۔
یہ وقت ایسا ہے جس میں آپ اپنے قریبی لوگوں سے اپنے بچے کو سنبھالنے کے لیۓ مدد مانگ سکتی ہیں۔ اپنی جان کی قیمت پر یہ کرنے سے ہچکچانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیوں کہ اگر آپ کی صحت بحال ہو گی تو اسی صورت میں آپ آئندہ زندگی میں اپنے کام بہتر کر سکیں گی
اس حوالے سے مذيد معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
اپنے جسم کا ایک بچے کی طرح خیال رکھیں
اللہ تعالی نے آپ کو ایک بچے سے نوازہ ہے مگر اس کا خیال رکھتے رکھتے خود کو نہ بھول جائيں ۔ اپنے جسم کا بھی اسی طرح خیال رکھیں جس طرح اپنے بچے کا رکھتی ہیں ۔ آپ کے جسم میں اندرونی اور بیرونی ٹانکے موجود ہوتے ہیں اس وجہ سے کھانسنے اور چھینکنےکے دوران اپنے پیٹ کو پکڑ لیں اور کوشش کریں کہ اس جگہ پر کوئي جھٹکا نہ لگے ۔
اس کے علاوہ زیادہ جھک کر اور اٹھ بیٹھ کر کے کوئی کام نہ کریں ۔ اپنے بچے سے زیادہ وزن کی کسی بھی چیز کو اٹھانے سے احتیاط کریں ۔ آٹھ ہفتوں تک وزن اٹھانے سے پرہیز کرنا بہت ضروری ہے ۔
اس دوران مباشرت سے بھی پرہیز کرنا بہتر ہے ۔ زیادہ پانی پیئیں اور واک کریں تاکہ قبض نہ ہو سکے ۔ یہ وقت جسم کے ساتھ ساتھ اپنے جزبات کا خیال رکھنے کا بھی ہے ۔ کسی قسم کی اداسی ، بے چینی کی صورت میں اپنے احساسات اپنے قریبی لوگوں سے لازمی شئير کریں ۔
درد کم کرنے کے لیۓ ادویات کا استعمال
خواتین کا یہ ماننا ہے کہ نارمل ڈلیوری میں بچے کی پیدائش سے قبل درد ہوتا ہے جب کہ سی سیکشن کی صورت میں یہی درد آپریشن کے بعد ہوتا ہے ۔ اس درد کو کم کرنے کےلیۓ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا استعمال مت کریں ۔
کیوں کہ اب آپ اپنے بچے کو دودھ بھی پلا رہی ہیں اس وجہ سے دوا کا اثر بچے کے دودھ پر بھی پڑ سکتا ہے ۔ درد کو کم کرنے کے لیۓ گرم ٹکور بھی کافی مفید ثابت ہو تی ہے
اچھی غذا کا استعمال کریں
ایک ماں کے لیۓ اچھی غذا کا استعمال اس وقت سے ضروری ہوتا ہے جب کہ اس کے حمل کا آغاز ہوتا ہے ۔ کیوں کہ یہ وقت ماں کی کوکھ میں بچے کی نشونما کا ہوتا ہے ۔ اسی طرح سی سیکشن کے بعد بھی دودھ پلانے والی ماں ہونے کی حیثیت سے اپنی غذا کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ آپریشن کے زخموں کو بھرنے کےلیۓ پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور مناسب مقدار میں فائبر اور پانی بھی نظام ہاضمہ کو بہتر رکھنے کےلیۓ بہت ضروری ہوتا ہے ۔ قدرتی طور پر حمل کے دوران عورت کا وزن بڑھ جاتا ہے لیکن سی سیکشن کے فوری بعد ڈائٹنگ کرنے سے پرہیز کریں ۔ ڈاکٹر کے مشورے سے اس بات کا فیصلہ کریں کہ آپ نے کب اور کیسے وزن کم کرنا ہے ۔
کن حالات میں ڈاکٹر سے رجوع کریں
اگر سی سیکشن کے بعد زخموں میں درد ، سوجن ہو اور اس جگہ سے پس بھی نکل رہی ہو۔ تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ۔ اسی طرح بخار ہونے کی صورت میں ، وجائنا میں سے بدبودار اخراج کی صورت میں بھی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے ۔
اگر خون کا اخراج بہت زیادہ ہو رہا ہو اور اس کے ساتھ سانس لینے میں دشواری ہو یا سینےمیں درد یا گھٹن کی شکایت ہو تو اس صورت میں بھی ڈاکٹر سے رابطہ قائم کرنا چاہیے
ڈاکٹر سے آن لائن رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں