جگر ہمارےجسم کےعضو کا پاور ہاؤس ہے۔یہ پروٹین ، کولیسٹرول ،وٹامنز ، معدنیات اور یہاں تک کہ کاربوہائیڈریٹ کے ذخیرہ کرنےتک مختلف طرح کے ضروری کام کرتا ہے۔جگر ہمارےجسم میں بہت اہم کردار اداکرتا ہےہمارا سارا نظام جگرکی بدولت چلتا ہے۔
اس لئے جگرکی صحت بہت ضروری ہے۔جگر کے مسائل کی وجہ سےبہت سی بیماریاں ہوتی ہیں۔جگر کی صحت کوبرقرار رکھنےکے لئے بہت سے قدرتی طریقےہیں جن کواستعمال کرکےہم اپنےجگرکوتندرست رکھ سکتے ہیں چند فائدہ مند غذاؤں اورمشروبات کےاستعمال سےجگر کو صاف رکھا جاسکتا ہے جو درج ذیل ہیں؛
جگر کو محفوظ رکھنے کے طریقے
کافی
جگرکی صحت کوفروغ دینےکےلئےایک مشروب بہت اہم ہےجوہمارے جگرکی صحت کےلئےبہت مفید ہےمطالعات سےپتہ چلاہےکہ کافی جگرکی بیماریوں سےبچاتی ہےیہاں تک کہ ان لوگوں کوبھی جوپہلےسےہی جگرکی بیماریوں میں مبتلاہوتے ہیں کافی کےاستعمال سےکینسرکے خطرےکوکم کیاجاسکتا ہےاوراس سےجگرکی سوزش پربھی مثبت اثرات پڑتے ہیں یہاں تک کہ جگرکی دائمی بیماری میں مبتلاافرادکےموت کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہےسب سےزیادہ ان افرادکوفائدہ حاصل ہوتاہےجودن میں کم ازکم تین کپ پیتے ہیں۔
کافی سوزش کوبھی کم کرتی ہے اور کولیجن کی سطح کوبھی بڑھاتی ہے۔اس میں موجوداینٹی اکسیڈنٹ نقصان دہ ریڈیکلز کوبےاثرکردیتے ہیں جوجسم میں موجود خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔اگرچہ کافی کے بہت سے صحت مند فوائد ہیں۔
چائے اور جگر پر اثرات
چائے کو بڑے پیمانے پر صحت کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ، لیکن شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے جگر کےلئے خاص فوائد ہوسکتے ہیں۔ جو لوگ گرین چائے پیتے ہیں ان میں جگر کے کینسر کا امکان کم ہوتاہے۔سب سے کم خطرہ ان لوگوں میں دیکھا گیا جو روزانہ چار یا زیادہ کپ پیتے ہیں۔سبز چائے جگر میں انزائم اور چربی کی سطح کو بہتر بنا سکتی ہے۔ تاہم ، اگر آپ گرین چائے کا عرق لے رہے ہیں تو احتیاط برتیں ، کیونکہ اس سے نقصان بھی ہوسکتا ہے۔
چکوترا
چکوترامیں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر جگر کی حفاظت کرتے ہیں۔ مطالعات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ اینٹی آکسیڈینٹس ہیپاٹک فائبروسس کی نشوونما کو کم کرسکتےہیںچکوترا میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ سوزش کو کم کرکے اور اس کے حفاظتی میکانزم میں اضافہ کر کےجگر کی حفاظت کرتا ہے۔
انگور
انگور ، خاص طور پر سرخ اور جامنی رنگ کے انگور ، طرح طرح کے فائدہ مند پودوں کے مرکبات پر مشتمل ہوتے ہیں۔انگور کا رس جگر کو فائدہ پہنچا سکتا ہےبشمول سوجن کو کم کرنا ، نقصان کو روکنا اور اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح میں اضافہ شامل ہیں۔مزیدبرآں انگور ہمارے جگرکےلئے بہت مفید ہے۔
چقندر کا جوس
چقندرکاجوس نائٹریٹ اور اینٹی آکسیڈینٹ کا ایک ذریعہ ہےجو دل کی صحت کو فائدہ پہنچا تا ہے اور آکسیڈیٹیو نقصان اور سوزش کو کم کر تاہے۔چقندرکاجوس جلد کے لئے بھی بہت اچھاہے۔
گری دار میوے
گری دار میوے میں زیادہ مقدار میں چکنائی ، غذائی اجزاء شامل ہیں۔ بشمول اینٹی آکسیڈینٹ وٹامن ای شامل ہے۔جو صحت کےلئے بہت مفید ہے۔
جگر کے امراض کا علاج
اپنے کھانے میں ان غذاؤں کو شامل کرنا ایک قدرتی اور صحتمند طریقہ ہے جس سے آپ کے جگر کو عمدہ صحت ملتی ہے۔اس کے علاوہ اگر آپ جگر کےمزید مسائل میں مبتلا ہیں تو گھر بیٹھے ڈاکٹرسے اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیوکنسلٹیشن کےذریعے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔