چہرے کی جھریاں درحقیقت جلد پر پڑنے والی وہ شکنیں ہیں ۔ جو کہ عمر کے سبب جلد پر نمودار ہوتی ہیں ۔کیوں کہ عمر کے ساتھ ساتھ کولیگن پروٹین اور الاسٹن کے بنانے کی مقدار میں کمی واقع ہونےلگتی ہے ۔ اس وجہ سے جلد نازک اور پتلی ہو جاتی ہے ۔
بیرونی ماحول ، سورج کی روشنی اور موسم کی شدت کے سبب جلد پر جھریاں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ جھریوں کا عمر کے ساتھ آنا یہ ایک قدرتی عمل ہے . اس کو روکنا ممکن نہیں ہے تاہم اس کو مختلف طریقوں سے سست ضرور کیا جا سکتا ہے
چہرے کی جھریاں ختم کرنے کا علاج
سن اسکرین کا استعمال
اس بات سے سب ہی واقف ہیں کہ سورج کی روشنی میں نکلتے ہوۓ سن اسکرین کا استعمال جلد کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ۔ مگر جدید تحقیقات کے مطابق سن اسکرین جلد کے عمر کے ساتھ ڈھلنے کے عمل کو سست کرتا ہے ۔ اس وجہ سے، ماہرین کے مطابق روزانہ سن اسکرین کا استعمال کرنے والے افراد میں جھریوں کے پڑنے کا عمل سست ہوجاتا ہے
میٹھے کا استعمال کم کر کے
،میٹھی اشیا کو کھانے کی صورت میں جسم کے اندر گلائکیشن کا عمل شروع ہو جاتا ہے ۔جس کے سبب اے جی ای ایس نامی مادہ ختم ہونے لگتا ہے جس کے سبب عمر کے بڑھنے کا عمل تیز ہونے لگتا ہے۔ جو کہ جلد سے بھی ظاہر ہوتا ہے ۔اس وجہ سے میٹھی اشیا کے استعمال کوکم کر کے بھی جھریوں کے بننے کے عمل کو روکا جا سکتا ہے ۔
چہرے کی جھریاں ناریل کے تیل کے استعمال سے
ناریل کے تیل میں یہ خاصیت موجود ہوتی ہے کہ اس کا استعمال جب جلد پر کیا جاتا ہے۔ تووہ ایپی ڈرمس میں موجود خالی جگہوں کو بھر دیتا ہے ۔ اور جلد کو نرم اور موسچرائز کرتا ہے ۔جس کی وجہ سے جھریوں کے بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے ۔ اور جلد نرم رہتی ہے
بیٹا کروٹن میں اضافے سے
بیٹا کروٹن اور وٹامن اے کا استعمال اکثر میک اپ کی ان کریموں میں کیا جا تا ہے ۔جو کہ چہرے کی جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں ۔ایک عام انسان کو صرف 30 ملی گرام بیٹا کروٹن کی ضرورت ہوتی ہے ۔جو کہ سپلی منٹ کی صورت میں لی جا سکتی ہے
اپنے سونے کی پوزیشن کو تبدیل کر کے
کسی ایک ہی کروٹ پر ہر رات سونے کے سبب چہرے پر سلوٹیں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں ۔جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ جھریوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں ۔ اس وجہ سےچہرے کے بجاۓ سر کے بل لیٹنا چاہیے ۔تاکہ چھریوں کے بننے کے عمل کو روکا جا سکے
چہرے کی جھریاں اور صفائی
رات کو سونے سے قبل چند منٹ اپنے چہرے کی صفائی کو دینا وقت کا زیاں نہیں ہوتا ہے۔ بلکہ اگر رات میں چہرے کی صفائی کا اہتمام نہ کیا جاۓ ۔تو دن بھر کا میل اور میک اپ چہرے کی جلد میں جزب ہو جاتا ہے ۔اور مردہ خلیوں کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے ۔جس سے جلد بے رونق ہو جاتی ہے اور اس پر جھریاں پڑ جاتی ہیں
اینٹی آکسیڈنٹ میں اضافے سے
جلد ہمارے جسم کا وہ حصہ ہوتا ہے جو کہ سب سے زیادہ بیرونی اثرات سے متاثر ہوتا ہے۔ اس وجہ سے زہریلے مادے اس میں جمع کر کے اس کو سب سے زيادہ نقصان پہنچاتے ہیں ۔ جلد کے تحفظ کے لیۓ اینٹی آکسیڈنٹ اجزا کا استعمال جلد سے زہریلے مادوں کا خاتمہ کرتا ہے ۔ ساگ انگور ، لال لوبیہ ایسی اشیا ہیں جو اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھر پور ہوتے ہیں
جلد کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مسائل کی صورت میں ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں