کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے۔وقت پر اس بیماری کی تشخیص لازمی ہے ورنہ آخری سٹیج پر اس کا معلوم ہونا آپ کو موت کے منہ میں لے جا سکتا ہے۔ کینسر خواتین میں عام ہوتا جارہا ہے۔بہت سی عورتوں میں چھاتی کا سرطان بہت عام ہے۔ پنجاب بھر میں اس کینسر کی آگاہی کے لئے بہت سی مہم بھی کی گئی۔
اس بیماری کے بارے میں آگاہی ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ انسان وقت پر اپنا معائنے سے اس سے بچ سکتا ہے۔ کینسر کی کوئی وجوہات نہیں معلوم لیکن اگر خاندانی تاریخ میں ہے تو اس بیماری کے ہونے کے چانسز ہوتے ہیں۔
خواتین میں کینسر
زیادہ تر کینسر کی نشوونما میں سالوں سال لگتے ہیں۔ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو آپ میں اس بیماری کے امکانات کو بڑھا سکتیں ہیں۔ انہیں خطرے کے عوامل کہتت ہیں۔
کچھ خطرے کے عوامل کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا جیسے بڑھاپا۔ آپ کی متوازن اورصحت مند غذا آپ کو ان عوامل سے بچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اسکریننگ ٹیسٹ بھی آپ کی مدد کرتے ہیں۔کچھ کینسر جو خواتین میں عام ہیں وہ یہ ہوسکتے ہیں۔
چھاتی کا سرطان
یہ سرطان کی ایک ایسی قسم ہے جو خواتین میں عام ہے۔یہ امریکہ میں جلد کے کینسر کے علاوہ خواتین میں ہونے والا عام سرطان ہے۔ یہ کینسر کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے لیکن جوں جوں آپ کی عمر بڑھتی جاتی ہے اس کا خطرہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔
ہر عورت کے لئے ضروری ہے کہ چھاتی کے سرطان کے بارے میں جاننا چاہیے۔تاکہ وہ خطرے کے عوامل کو کنٹرول کر سکیں کیونکہ چھاتی کا کینسر مردوں کے مقابلے میں خواتین میں 100 فیصد زیادہ ہے۔ 55 سے زیادہ عمر کی خواتین کو یہ متاثر کرسکتا ہے۔
اگر خاندانی تاریخ میں آپ کی ماں ،بہن کو ہے توا س کا خطرہ دوگنا زیادہ ہوسکتا ہے۔ اگر قریبی رشتہ داروں میں ہے تو اس کا خطرہ تین گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔
پھیپھڑوں کا سرطان
یہ سرطان بھی خواتین میں عام ہے۔ اس کی وجہ ہوا میں موجود ذرات اور کیمیکلز ہیں۔لیکن اس کی بڑی وجہ تمباکو نوشی کو بھی سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ تمباکو نوشی کی وجہ سے ہم اس کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ چھاتی کا کینسر،پیپھڑوں کے مقابلے میں خواتین میں بہت پایا جاتا ہے۔
اس سرطان میں مبتلا ہونے کے بعد مرنے کے امکانات 15 سے30 گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ خاندانی تاریخ بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
بڑی آنت یا کولو ریکٹل کینسر
یہ بھی خواتین میں ہونے والا عام سرطان ہے۔ کچھ عوامل ایسے ہیں جو اس سرطان کے امکانات کو بڑھاتے ہیں وہ یہ بھی ہوسکتے ہیں جیسے موٹاپا،جسمانی غیر فعالیت، الکحل کا زیادہ استعمال، تمباکو نوشی، عمر کا زیادہ ہونا اور ٹائپ 2 ذیا بیطس شامل ہے۔
متعدد مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کیلشیم حاصل کرنا غذا یا سیپلیمنٹ کے ذریعے بڑی آنت کے سرطان کے کم خطرے سے منسلک ہے۔
بچہ دانی کا کینسر
اس کینسر کو اینڈمیٹریال کینسر بھی کہتے ہیں۔ عورتوں میں رحم کے سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات 36 میں سے ایک ہے۔ یہ سرطان بھی عام ہے جو خواتین کے تولیدی اعضا کو متاثر کرتا ہے۔ وہ چیزیں جو ہارمون کے توازن کو متاثر کرتی ہیں اس وجہ سے اسکا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ہمیں اس جان لیوا بیماری سے بچنے کے لئے وقت پر معائنہ بہت ضروری ہے کیونکہ ہم ایسا کرکے اپنی زندگی کو پاسکتے ہیں۔آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
تھائیرائڈ کینسر
یہ سرطان بھی خواتین میں ہوسکتا ہے۔ یہ 57 میں سے ایک عورت کو ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔ تھائیرائیڈ سرطان،تھائیرائیڈ کے خلیوں میں ہی پایا جاتا ہے۔ ایک تتلی کی شکل کا غدود آپ کی گردن کے نیچے واقع ہوتا ہے۔ آپ کا تھائیرائیڈ ایسے غدود پیدا کرتا ہے جو آپ کے دل کی دھڑکن،بلڈ پریشر اور جسمانی درجہ حرارت اور وزن کو کنٹرول کرتا ہے۔
یہ سرطان شروع میں کوئی علامات نہیں پیدا کرتا جیسے جیسے یہ بڑھتا ہے آپ کی گردن میں درد اور سوجن کا سبب بنتا ہے۔اس کی تشخیص اکثر 40 یا 50 سال کی دہائی میں ہوتی ہے۔
کینسر سے بچاؤ
ہمیں اس جان لیوا بیماری سے بچنے کے لئے کوشش کرنی چاہیے اس کے علاوہ ہمیں آگاہی بھی حاصل کرنی چاہیے تاکہ ہم وقت پر اس کو کنٹرول کر سکیں اور اپنی جان بچا سکیں۔ صحت مند اور متوازن غذا بھی ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔اس کے علاوہ شعاعیں اور مصنوعی ذرائع بھ جلد کے سرطان کا باعث بنتے ہیں۔
سورج سے نکلنے والی الٹرووایلٹ شعاعیں بھی آپ کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتیں ہیں۔اس بیماری سے بچنے کے لئے اسکریننگ بھی ضروری ہے تاکہ آپ کو معلوم ہوسکے۔آپ ڈاکٹر کی رائے بھی لے سکتے ہیں۔
آ پ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔