چھوٹے بچوں میں اکثر قبض کا مسئلہ ہوجاتا ہے۔ بچوں میں یہ سخت، خشک اور تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔ یہ چھوٹے بچوں میں بہت عام ہے لیکن اس کا علاج گھر میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ شدید علامات کی صورت میں ہمیں طبی دیکھ بھال کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔ اس کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے مشورہ کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کنسلٹیشن بھی بک کرسکتے ہیں۔
چھوٹا بچہ جب قبض کا شکار ہوتا ہے تو اس کی کافی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اس کو پاخانہ معمول کے مطابق نہیں آتا۔ آنتوں کی حرکت میں یہ تبدیلیاں بہت سے عوامل کی وجہ سے آتی ہیں۔ اس میں طرز زندگی، غذا اور ادویات کے استعمال کا بھی کردار ہے۔ بہت سے والدین جو بچے میں قبض کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں وہ یہ بلاگ لازمی پڑھیں یہ ان کی معلومات میں اضافہ کرئے گا۔
چھوٹے بچوں میں قبض کی وجوہات
بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے چھوٹا بچہ قبض کا شکار ہوسکتا ہے۔ جن وجوہات کی بناء پر بچے قبض کا شکار ہوتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں۔
خوارک
اگر آپ کا بچہ ایسی غذا کا استعمال کرتا ہے جس میں فائبر کی مقدار بہت کم ہے۔ یا وہ بہت زیادہ دودھ یا پنیر کا استعمال کرتا ہے تو اس وجہ سے آپ کا بچہ قبض کا شکار ہو سکتا ہے۔ فائبر سے بھرپور غذا آپ کا اس مسئلے سے بچا سکتی ہے۔
پانی کی کمی
ہم سب جانتے ہیں کہ پانی کی کمی کی وجہ سے ہم بہت سے صحت کے مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں۔ نہ صرف بڑوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے قبض ہوتی ہے بلکہ بچے بھی اس وجہ کی بنا پر اس سے محفوظ نہیں ہیں۔ کافی مقدار میں پانی نہ پینے کی وجہ سے خشک پاخانہ آسکتا ہے۔
پانی کی کمی کے ساتھ ساتھ اور بھی عوامل بچوں میں قبض کا باعث بنتے ہیں۔ کیونکہ بچے سیال کی مقدار دودھ کی شکل میں بھی لیتے ہیں۔ اس وجہ سے ان میں پانی کی کمی قبض کا سبب بن سکتی ہے
بیماری
اگر آپ کا بچہ بیمار ہےتو وہ بھوک یا خوراک میں تبدیلی کا سامنا کرسکتا ہے۔ جو بچے کے نظام انہضام کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔ یہ تبدیلی چھوٹے بچے میں قبض کا باعث بن سکتی ہے۔
ادویات کی وجہ سے
جب بچے چھوٹے ہوتے ہیں وہ بیماری کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی موسم تو کبھی وائرل انفیکشن کا حملہ ان پر رہتا ہی ہے۔ اس وجہ سے مائیں ادویات کا استعمال بھی کرواتی رہتی ہیں۔ بعض دوائیں بھی قبض کا باعث بنتی ہیں۔ ان کے ضمنی اثرات کی وجہ سے بچے قبض کا شکار ہوتے ہیں۔
معمولات میں تبدیلی
جب کسی بچے کے معمولات بدلتے ہیں تو یہ بھی ان کے نظام انہضام کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ان میں سکول کا بدلنا ،گھر کا بدلنا یا موسم کی تبدیلی بھی شامل ہے۔
چھوٹے بچوں میں قبض کا علاج
گھر میں بچوں کی قبض کو دور کرنے کے کافی آپشنز موجود ہوسکتے ہیں۔ ہم گھر میں بھی اس مسئلے کا حل کر سکتے ہیں۔
خوراک میں تبدیلی
اگر آپ کا بچہ قبض کے مسئلے سے دوچار ہے تو آپ کو اس کی خوارک پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ دن بھر کیا کھا رہا ہے ۔ بچے کی خوارک میں فائبر کی اچھی مقدار اس مسئلے کا حل ہے۔ آپ کو پروسیسڈ فوڈز اور پہلے سے تیار شدہ غذا کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔
اکیڈمی آف پیڈیا ٹرکس کے مطابق بچوں کو ان کی عمر کے مطابق دن میں کم از کم 5 بار تازہ پھلوں کا استعمال کرنا چاہیے۔ فائبر سے بھرپور غذا سارا اناج، سبزیاں بھی قبض دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
ہائیڈریٹ رہنا
کافی مقدار میں سیال پینے سے آنتوں کی حرکت اچھی ہوتی ہے۔ لیکن تمام سیال ایک جیسے نہیں ہوتے۔ سوپ، پھلوں کا جوس آپ کو قبض کا مسئلہ دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے لیکن زیادہ دودھ کا استعمال قبض کی وجہ بن سکتا ہے۔
ورزش
بچوں اور بڑے دونوں کے لئے ورزش فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ یہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بھی بہت اچھی ہے۔ باقاعدگی سے ورزش آپ کی آنتوں کی صحت کے لئے فائدہ مند ہوسکتی ہے۔ اگر آپ ورزش کرتے ہیں تو یہ آپ کو پاخانہ لانے میں مدد کرسکتا ہے۔
صحت مند عادات کو فروغ
آپ اپنے بچے کی عادات اور طرزِ زندگی کو تبدیل کرکے بھی قبض کے مسئلے کو دور کرسکتے ہیں۔ صحت مند عادات ہماری مجموعی صحت میں بھی ہماری مدد کرتی ہیں۔ اس عادات میں یہ عادات شامل ہوسکتی ہیں جیسے،کھانا کھانے کے بعد بچے کو بیت الخلا میں بٹھانا، اگر وہ اس کی خواہش نہیں بھی رکھتا تو اس کی کسی بھی طرز عمل پر تعریف کرنا۔
بٹھانا
اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کا بچہ پاخانہ کر رہا ہے تو اسے اٹھا کر بٹھا دینا تاکہ اس کے لئے آسانی ہو لیٹے ہوئے پاخانہ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔