دماغی صحت اورتندرستی کےبغیرتندرست زندگی کاتصورممکن ہی نہیں ہےکیونکہ دماغ انسانی جسم میں کنٹرول روم کی حیثیت رکھتاہےاگردماغ کی کارگردگی درست نہیں ہوگی توانسان کے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثرہونگے۔دماغ انسانی جسم کاوہ حصہ ہےجوپورےجسم کوکنٹرول کرتا ہےاسی وجہ سےدماغی بیماریاں شخصیت پربری طرح اثراندازہوتی ہیں۔دماغ کےکمزورہونےکاشکوہ اکثرلوگ کرتے ہیں یہ ایک ایسی بیماری ہےجس کےلئےلوگ مہنگی ادویات بھی استعمال کرنےکوتیارہوتے ہیں۔
جسم میں موجودخون دماغ کوغذائیں پیش کرتا ہےجن میں سےدماغ اپنےمطلب کی غذاچن لیتاہےلیکن جب خون کادورہ باقاعدہ نہ ہوتودماغ کوبھی غذانہیں ملتی جس سےاس کی طاقت کم ہونےلگتی ہےاس حالت میں ضروری ہےکہ دماغ کوغذاپہنچائی جائے۔انسان کی زندگی میں ایک وقت ایساآتاہےجب دماغ اورغذاکی بہت ضرورت ہوتی ہےیہ وہ وقت ہےجب عقل داڑھ نکلتی ہےیعنی جب انسان جوانی میں قدم رکھتاہے۔یہ وقت نازک ہوتاہےاس لئےضروری ہےکہ غذاکاخیال رکھاجائےتاکہ خون میں کمی واقع نہ ہو۔خون کی کمی کی وجہ سےنروس سسٹم میں کمزوری پیداہوتی ہےاوربےچینی ہوتی ہے۔خوراک کی غفلت کی وجہ سےخون کی کمی واقع ہوتی ہےپھرجسم میں کمزوری آنےلگتی ہے جس کااثردماغ پرہوتاہے۔جب دماغی کمزوری ہواس کاعلاج ضروری ہےاس حالت میں دواسے زیادہ غذاضروری ہے۔
دماغی صحت کےلئےاہم غذائیں
دماغی صحت کےلئےفائدہ مند غذائیں بہت اہم ہیں جن سےدماغ کوطاقت ملتی ہےاوربہترطریقےسےکام سرانجام دینےکےقابل ہوتاہےچنداہم غذائیں درج ذیل ہیں؛
فاسفورس
فاسفورس دماغی صحت کےلئےبہت اہمیت کاحامل ہےسائنسدانوں کاخیال ہےکہ فاسفورس دماغی تقویت اورترقی کےلئےبہت مفید ہےاس لئےبہترہےکہ ایسی غذااستعمال کی جائےجس سےفاسفورس کی مقدارملےمثلاََمچھلی دماغ کےلئےبہت مفید ہےکیونکہ اس میں فاسفورک ایسڈکافی مقدار میں پایاجاتاہے۔
بادام
دماغ کےلئےبادام بہت اہم ہیں کیونکہ یہ دماغ کو طاقت بخشتے ہیں اوراچھی یاداشت کا ذریعہ ہیں۔
سیب
سیب دماغ کوقوت بخشتاہےاورسردرددورکرتا ہےاور موسم گرماکےپھلوں میں آم اہم ہیں یہ جسم میں خون بڑھاتاہےاورکمزوری دورکرتا ہے۔انگور بھی بہت مفید ہیں یہ بھی خون پیداکرتے ہیں۔
میوہ جات
دماغ کےلئےچنے،بادام،گری،سویابین،مغزیات،کشمش،پستہ،اخروٹ اور پنیردماغ کے لئے نہایت ضروری ہےان میں دماغی مادہ پیداکرنے کے اجزاءموجود ہیں اور فاسفورس کی مقدارباقی غذاؤں کی نسبت ان میں زیادہ پائی جاتی ہے۔
فاسفورس کے علاوہ وہ سب اجزاءبھی پائےجاتےہیں جواعصاب اورعضلات کوتیار کرنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔
جوکا آٹا
ہم باقی چیزوں کااستعمال توکرتے ہیں لیکن جوکے آٹے کونظرانداز کردیتے ہیں جوکاآٹاسب چیزوں کاسرتاج ہے۔غذائیت بخش،فاسفورس اوردیگراجزاءکامرکب ہے۔اسےدودھ میں ملاکرپیناتمام دوایوں کو مات دیتاہے۔
علاج
دماغی کمزوری کودورکرنے کےلئےچندتراکیب پرعمل کرکےاسکو دورکیاجاسکتاہے۔انسانی جسم میں دماغ کمپیوٹرکی طرح کام کرتا ہے۔زیادہ محنت کرنےسےہمارادماغ تھک جاتا ہے۔کام کرنےکےدوران ہمارےخون کاپریشر زیادہ ہوتا ہے۔
کوئی بھی دماغی کام لیٹ کر نہیں کرنا چاہیے۔
دماغی کام ہمیشہ کھلی جگہ پر بیٹھ کرکرناچاہیے۔
کام کرتے وقت سانس لمبالینا چاہیےتاکہ آکسیجن کی زیادہ مقدار اندر جائےاور خون صاف ہو۔
سبزہ پر نگاہ ڈالنی چاہیے۔
آجکل ٹیکنالوجی کےدور میں سارا کام دماغ کے ذریعے ہوگیا ہے۔ہم گھر بیٹھےآسانی سے ڈاکٹرسےاپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیوکسلٹیشن کے ذریعےرابطہ کرسکتے ہیں۔