دانتوں کی صفائی انسان کی شخصیت کو نکھارنے کےلیۓ بہت ضروری ہوتی ہے۔ اکثر افراد یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ دن میں دو بار باقاعدگی سے دانت صاف کرتے ہیں۔ اس کے باوجود دانتوں کا پیلا پن ختم نہیں ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ بعض اوقات سگریٹ اور پان کے سبب بننے والے۔ دھبے بھی عام ٹوتھ پیسٹ سے صاف نہیں ہوتے ہیں۔ دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیۓ ان ٹوٹکوں کا استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
اگر یہ تمام ٹوٹکے کامیاب نہ ہو سکیں تو اس صورت میں لازمی طور پر کسی ماہر ڈینٹیسٹ سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کیوں کہ ان کی صفائی اور صحت انسانی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیۓ آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا ڈاکٹر سے اس نمبر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
۔1 دانتوں کو چمکدار بنانے کے طریقے
آپ دن میں ایک یا دو بار دانتوں کو برش کرتے ہوں گے تاکہ وہ صاف اور چمکدار نظر آئیں، مگر پھر بھی قدرتی سفیدی واپس نہیں آتی اگر ایسا ہے تو ہمارے ارگرد موجود چند عام چیزیں آپ کی مسکراہٹ کو روشن کرسکتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ دانتوں کو صاف اور سفید بنا سکتی ہیں۔
۔1 درست ٹوتھ برش اور ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب
دانتوں کی صفائی کے لیۓ درست ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ برش کا استعمال بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر آپ کے دانتوں پر دھبے موجود ہیں تو آپ دانتوں کی صفائی کے لیۓ ہارڈ ٹوتھ برش کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ وائٹننگ ٹوتھ پیسٹ کا انتخاب بھی بہت اہم ہے۔
ماہرین کے مطابق دانتوں کی قدرتی سفید رنگت کو بحال کرنے میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ الیکٹرک ٹوتھ برش دانتوں کے اوپر جمے داغ دھبے دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
۔2 بیکنگ سوڈا اور ہائيڈروجن پر آکسائڈ
بیکنگ سوڈا اور ہائيڈروجن پر آکسائڈ کا پیسٹ دانتوں پر جمے پلاک اور بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیۓ بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کو بنانے کے لیۓ ایک چمچ بیکنگ سوڈا دو چمچ ہائيڈروجن پر آکسائڈ میں مکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ سے برش کی مدد سے دانتوں کو صاف کریں۔ اور روزانہ اس پیسٹ سے دانت صاف کریں۔ ایک ہی مہینے میں دانتوں کے دھبے اور پیلا پن نہ صرف دور ہو جاۓ گا۔ بلکہ ان بیکٹیریا کا بھی خاتمہ ہو گا جو کہ منہ کی بدبو کا باعث ہوتے ہیں۔
۔3 سیب کا سرکہ
سیب کے سرکے کو دانتوں کی سفیدی کے لیۓ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ اس کی بہت ہی کم مقدار کو استعمال کرنا چاہیئے۔ اس کے استعمال کے لیۓ دو چمچ سرکے کو تقریبا دو کپ پانی میں ملا لیں۔ اور اس محلول کو 30 سیکنڈ تک منہ میں رکھیں۔ اس کے بعد اس کو پھینک دیں اس کے بعد دانتوں کو برش سے اچھی طرح صاف کر لیں۔ ماہرین کے مطابق سیب کا سرکہ رنگ کاٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اور دانتوں کے پیلے پن کو ختم کر کے ان کو چمکدار بناتا ہے۔
۔4 لیموں، اورنج اور کیلے کے چھلکے
اگرچہ سائنسی طور پر اس بات کا ثبوت نہیں ملتا ہے کہ پھلوں کے چھلکے دانت سفیدی میں فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں ۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان پھلوں کے چھلکے میں سٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ان چھلکوں کو جب دانتوں پر رگڑا جاتا ہے تو اس کے اثر سے دانت پر موجود پلاک صاف ہو جاتا ہے۔ اور دانت صاف ہو جاتے ہیں ۔ پھلوں کے چھلکے کو رگڑنے کے بعد منہ کو اچھی طرح کھنگال کر برش سے صاف کر دینا بہت ضروری ہے۔
۔5 چارکول پاوڈر کا استعمال
ماضی میں لوگ پسے ہوۓ کوئلے سے بھی دانت صاف کیا کرتے تھے اور ماہرین کے مطابق چار کول والے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید کرنے کے لیۓ بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ چار کول پاوڈر کو تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے کچھ دیر تک دانت پر لگا رہنے دیں۔ اور اس کے بعد برش سے صاف کر کے دھولیں۔ اس سے ان کے اوپر جما ہوا پلاک صاف ہو جاتا ہے۔