ہمارے ملک پاکستان میں ڈپریشن کوایک عام بیماری نہیں سمجھاجاتا لوگ اس بیماری سے خوفزدہ ہوتے ہیں جس وجہ سے ڈاکٹرکےپاس جانے سے بھی گھبراتے ہیں۔لیکن اگر سوچاجائےتویہ بھی اک عام بیماری ہےاوریہ قابلِ علاج مرض ہےاوراسکاعلاج سائیکو تھراپی اورادویات سے ممکن ہے۔ڈپریشن کسی بھی عمرکے شخص کو ہوسکتا ہے۔بہت سے حالات ہمیں ڈپریشن میں مبتلا کر سکتے ہیں آج کل گھریلو پریشانیاں،مسائل بھی ڈپریشن میں اضافےکاباعث بنتے ہیں۔یہ تمام عمر کے لوگوں کومتاثرکرتا ہے لیکن ٹیکنالوجی اور طبی ترقی کےساتھ نفسیاتی عوارض کو دور کرنا آسان ہوگیا ہے۔
سائیکولوجسٹ اور سائکیٹرسٹ میں کیا فرق ہے؟
اکثرپوچھے جانے والے سوالات میں یہ سوال ایک عام ہے جس کو لے کر لوگ الجھن کا شکار ہوتےہیں۔سائکیٹرسٹ زیادہ توجہ ادویات پر مرکوز کرتے ہیں،جب کہ سائیکولوجسٹ علاج اور مشاورت پرکام کرتے ہیں۔نفسیاتی امراض کو حل کرنے کے لئے تھراپی51 فیصد اور ادویات 49 فیصد کردار ادا کرتیںہیں۔
مریض ماہرِنفسیات سے ملنا کیوں مشکل سمجھتے ہیں؟
مغربی ممالک میں ہفتہ وار کی بنیاد پر مریضوں کا ماہرِنفسیات سے ملنا عام بات ہے،وہ اپنی پریشانیوں سے نمٹنےکےلئےڈاکٹر سے ملتے ہیں۔ہمارے معاشرے میں نفسیاتی امراض کے بارے میں خاموشی توڑنا مشکل کام ہے۔لوگ اس بات سے ڈرتے ہیں کہ ان پر سائکو کا لیبل لگ جائے گا ان کے نزدیک سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگ کیا سوچیں گے لواحقین کیا سوچیں گے،لیکن میرا ماننا ہے کہ دوسری بیماریوں کی طرح اس کا علاج بھی ضروری ہے۔
ڈپریشن کیا ہے؟
ڈپریشن ایک عام طبی بیماری ہےجس میں سوچنےکےانداز،احساسات اور جذبات پرمنفی طوپر پراثرہوتا ہے،ڈپریشن اداسی کو جنم دیتا ہے۔ڈپریشن اور بھی جسمانی بیماریوں کودعوت دیتاہے۔اس کے علاوہ یہ بیماری کام کرنے کی صلاحیت کو کم کرسکتی ہے۔اور یہ ہمارے معیارِزندگی کو بھی متاثر کرتا ہے۔
ڈپریشن کی علامات کیا ہیں؟
ڈپریشن کا مریض جو محسوس کرتا ہے وہ علامات مندرجہ ذیل ہیں؛
اکیلا پن محسوس کرنا –
بغیر کسی وجہ کے رونا –
افسردگی،اداسی –
منفی سوچ –
جنونی سوچ –
مایوسی –
نیند میں رکاوٹ –
کام کرنے کی صلاحیت متاثر –
بھوک میں کمی –
خود کشی کی سوچ –
ڈپریشن کی وجوہات کیا ہیں؟
ہر فرد میں ڈپریشن کی وجوہات مختلیف ہوسکتیں ہیں۔کسی فرد میں جنیاتی طور پربھی ڈپریشن ہوسکتا ہے۔یعنی اگر خاندان کے باقی افراد کو ڈپریشن ہے توآپ بھی اس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اپنے کسی جوان کی موت اور ماحول کی تبدیلی بھی اس کی وجہ بن سکتی ہے۔مسلسل پریشانیاں اور مسائل بھی ایک بڑی وجہ ہے۔
ان سب مسائل کو حل کرنے کے لئے ہم گھر بیٹھے ایک فون کال کی مدد سے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ماہرِنفسیات کی اپائنمنٹ بک کرواسکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔