ڈائریا صحت کی سب سے عام شکایات میں سے ایک ہے۔یہ معتدل اور عارضی حالت سے لے کر ممکنہ طور پر زندگی کے خطرے سے دوچار کرسکتی ہے۔عالمی سطح پر اندازن ہر سال ڈائریا کی بیماری کے 2 ارب کیسز ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ زیادہ تر ترقی پذیر ممالک میں 5 سال سے کم عمر کے تقریبا 19 لاکھ بچے ہر سال ڈائریا سے مرجاتے ہیں۔یہ اس عمر کے گروپ میں موت کی دوسری اہم وجہ ہے۔(1)
ڈائریا کی خصوصیت غیر معمولی طور پر ڈھیلا یا پانی والا پاخانہ ہوتا ہے۔ ڈائریا کے زیادہ تر واقعات بیکٹیریا، وائرس یا پیراسائٹس کی وجہ سے ہوتے ہیں۔نظام ہضم کی خرابی شدید ڈائریا کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
ڈائریا ایک عام بیماری ہے جس کا زیادہ تر ہر شخص وقتا فوقتا تجربہ کرتا رہتا ہے۔(2) اس کی خصوصیت پیٹ میں درد اور کھنچاؤ کے ساتھ ڈھیلے، پانی والے پاخانے آنا ہے۔ڈائریا عام طور پر کچھ ہی دنوں کے اندر اپنے طور پر ٹھیک ہو جاتا ہے، لیکن شدید یا زیادہ ڈائریا جو ہفتوں تک رہتا ہے صحت کے ایک سنگین مسئلے کی علامت ہوسکتا ہے جسے طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔
زیادہ تر ڈائریا کی وجہ کی عام طور پر تشخیص نہیں ہوتی ہےڈائریاکی سب سے عام وجہ ایک وائرس ہے جو آپ کی آنتوں کو متاثر کرتا ہے (“وائرل گیسٹرو اینٹرائیٹس”)۔یہ انفیکشن عام طور پرکچھ دن تک رہتا ہے اور بعض اوقات اسے “آنتوں کا فلو” بھی کہا جاتا ہے۔
ڈائریا کی دیگر وجوہات میں شامل ہو سکتے ہیں۔
بیکٹیریا کی وجہ سے انفیکشن ہونا۔
دوسرے جانداروں اور پہلے سے موجود زہریلے مادوں کی وجہ سے انفیکشن ہونا۔
ایسی غذائیں کھانا جو نظام ہضم کو پریشان کریں۔
بعض غذاؤں سے الرجی اور عدم برداشت (سیلیئک بیماری یا لیکٹوز عدم برداشت)۔
ریڈیئیشن تھراپی ۔
کھانے کا صحیح طریقے سے جذب نہ ہونا ۔
ڈائریا کی علامات کیا ہیں؟
ڈائریا کی بنیادی اور سب سے زیادہ پہچانی جانے والی علامت ڈھیلے، پانی والے پاخانے ہیں۔جو دن میں تین یا اس سے زیادہ بار بھی آسکتے ہیں۔ڈائریا مندرجہ ذیل علامات کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
پیٹ میں درد یا کھنچاؤ۔
باتھ روم جانے کی فوری ضرورت پیش آنا۔
متلی کا ہونا۔
فوری طور پہ آنتوں کی نقل و حرکت پر قابو پانے میں کمی۔
اگر ڈائریا کسی انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔
کچھ لوگوں کو یہ بھی تجربہ ہوسکتا ہے۔
خونی پاخانہ آنا۔
قے آنا۔
بخار اور سردی کا ہونا ۔
سر ہلکا ہونا اور چکر آنا۔
ڈائریا میں پانی کی کمی کی علامات میں شامل ہیں۔
ڈائریا پانی کی کمی کا سب سے بڑا سبب بھی بن سکتا ہے، جس میں سے ہر ایک کی اپنی اپنی علامات ہوتی ہیں۔پیاس،عام، گہرے رنگ کا پیشاب، کم یا بار بار پیشاب آنا، منہ خشک ہونا، تھکاوٹ محسوس کرنا، ڈوبی ہوئی آنکھیں یا گال، سر ہلکا ہونا یا بے ہوشی ہونا جلد کا سکڑنا یعنی اس میں جب جلد کو چٹکی مار کر چھوڑ دیا جاتا ہے تو یہ فورا معمول پر واپس نہیں آتی ہے۔
ڈائریا کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟
زیادہ تر حالات میں، آپ گھر پر ہی عام ڈائریا کا علاج کر سکتے ہیں،زیادہ تر ادویات ہمیشہ اس کا حل نہیں ہوتی ہیں. اگر ڈائریا کسی انفیکشن یا پیراسائٹ کی وجہ سے ہوتا ہے، تو آپ کو علاج کے لئے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت پڑے گی۔جب ڈائریا کئی ہفتوں تک رہتا ہے، تو ڈاکٹر آپ کا علاج بیماری کی وجہ جان کر کریں گے۔ جس میں علاج کے چند مختلف طریقے شامل ہو سکتے ہیں۔
پروبائیوٹکس۔
اچھے بیکٹیریا کی گروپنگ، پروبائیوٹکس بعض اوقات ڈائریا پہ قابو پانے کے لیے اور ایک صحت مند بائیوم کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔پروبائیوٹکس کا استعمال کچھ حالات میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور کچھ ڈاکٹر محسوس کرتے ہیں کہ اس کا استعمال اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔(3)
کیا کھانے سے پروبائیوٹکس حاصل کر سکتے ہیں؟
آپ اپنے جسم میں فائدہ مند جراثیموں کو ان غذاؤں سے بالکل بڑھا سکتے ہیں جو آپ کھاتے ہیں۔کچھ غذاؤں میں پروبائیوٹکس (اچھے بیکٹیریا) ہوتے ہیں اور یہ آپ کے مائیکروبائیم فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔
یہ غذائیں دن کے کسی بھی وقت آپ کی خوراک میں شامل کی جاسکتی ہیں۔ہوسکتا ہے کہ آپ اب باقاعدگی سے انہیں کھا رہے ہوں اور یہ احساس نہ ہو کہ ان میں پروبائیوٹکس ہیں۔ صرف چند پروبائیوٹک سے بھرپور غذاؤں کے لئے کچھ تجاویز آپ اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں ۔(4)
اس بات کو ہر بار یقینی بنائیں کہ آپ کھانے کے لئے بیٹھتے ہیں تو آپ متوازن اور صحت مند خوراک کھارہے ہیں۔اگرچہ اپنی غذا میں پروبائیوٹک سے بھرپور غذائیں شامل کرنے سے آپ کو تکلیف نہیں پہنچے گی، توازن اب بھی اہم ہے۔ صرف ایک جیسا کھانے سے آپ کے جسم کو دوسرے غذائی فوائد حاصل کرنے سے روک سکتا ہے۔اس لیے آپ پروبائیوٹکس کے ہمیشہ سپلیمنٹ کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق استعمال کریں۔
ڈائریا بہت سی وجوہات کے ساتھ ایک عام مسئلہ ہے۔ زیادہ تر معاملات میں، گھریلو علاج اور طبی علاج کی مدد حاصل کر سکتے ہیں.تاہم، اگر کسی شخص کوڈائریا یا دیگر علامات کے بارے میں تشویش ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Dania Irfan is a distinguished Urdu writer with a prolific portfolio of blogs and articles that delve into the intricacies of language and culture. With years of experience in the field, her expertise is sought after by readers and institutions alike.