ڈائٹ پلان کو اپناتے ہوۓ پاکستانی اداکاراؤں کو شوبز میں اپنی جگہ بنانے کے لیۓ خود کو مین ٹین رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ اس کے لیۓ ایک جانب تو ان کو اپنی خوبصورتی کا خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ دوسری جانب ان کو اس کے ساتھ ساتھ اپنے وزن کو بھی مناسب حد تک رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔
بعض اوقات پاکستانی اداکاراؤں کا وزن ان کی بے احتیاطی کے سبب بڑھ جاتا ہے .جس کا اثر ان کےکیرئير پر بھی پڑتا ہے اور اس وجہ سے وہ خود کو فٹ رکھنے کے لیۓ نہ صرف اپنا وزن کم کرتی ہیں .بلکہ وزن کم کرنے کی اس جدوجہد کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو بھی مطلع کرتی ہیں. تاکہ وہ بھی ان نسخوں کی مدد سے اپنا وزن کم کر سکیں ۔
وزن کم کرنے کےلیۓ ماہر غذائيت سے رابطہ کریں
حریم فاروق کا ڈائٹ پلان
حریم فاروق کا شمار عوام کی پسندیدہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے. گزشتہ دنوں میں ان کا وزن 108 کلو گرام تک بڑھ گیا. جس کےسبب ان کی فٹنس متاثر ہوئی ۔ اس حوالے سے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا یہ کہنا تھا کہ انہیں اپنے بڑھتے ہوۓ وزن سے کوئی شکایت نہیں تھی. البتہ خود کو فٹ رکھنےکے لیۓ انہوں نے اپنے وزن کو کم کرنے کا فیصلہ کیا .اور اس کے لیۓ جس ڈائٹ پلان کا انتخاب کیا وہ کچھ اس طرح سے تھا
.ناشتے سے قبل ایک گلاس سادہ پانی جس میں آدھا لیموں نچوڑ ا جاۓ اس کو پینا
.اس کے بعد ناشتے میں دو ابلے انڈے اور ایک کپ بلیک کافی لی جاۓ
.دوپہر کے کھانے میں سلاد اور ایک ٹکڑا پروٹین کی ضرورت پوری کرنے کے لیۓ چکن یا مچھلی کا ٹکڑا کھایا جا سکتا ہے
.رات کے کھانے میں بھی چکن یا فش کو گرلڈ کر کے بغیر چکنائی کے استعمال کرنا
.ہلکی پھلکی بھوک کی حالت میں اسنیکس کے طور پر ڈرائی فروٹ لیا جا سکتا ہے
.ایکسرسائز کے ذریعے 600 سے 700 کیلوریز روزانہ کی بنیاد پر خرچ کرنا
نمرہ خان کا ڈائٹ پلان
نمرہ خان نے ایک مختصر عرصے میں 17 کلوگرام تک وزن کم کیا .اس حوالے سے انہوں نے ایک مارننگ شو میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا .کہ ایک ایکسیڈنٹ کے بعد ان کا وزن تیزی سے بڑھ گیا تھا ۔ صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے اس وزن کوکم کرنے کی کوشش کی .جس میں وہ کامیاب .بھی ہوئيں. اپنے ڈائٹ پلان کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ یہ سب کچھ کھاتی تھیں
.صبح کے ناشتے میں صبح سات بجے تین ابلے انڈوں کی سفیدی کھاتی تھیں
.ساڑھے سات بجے ایک درمیانی شائز کا سیب کھاتی تھیں
.آٹھ بجے ایک پیالی گرین ٹی کی پیتی تھیں
.دوپہر کا کھانا بارہ بجے کھاتی تھیں. جس میں صبح کے ناشتے کی طرح تین ابلے انڈوں کی سفیدی کھاتی تھیں
.ساڑھے بارہ بجے ایک بار پھر درمیانی سائز کا سیب کھاتی تھیں
.اور ایک بجے ایک پیالی گرین ٹی کی پیتی تھیں
.رات کا ڈنر بھی صبح کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی طرح ہی سات بجےکھا لیتی تھیں
.اس کے علاوہ بھوک لگنے پر جوس وغیرہ پی لیتی تھیں
جو کہ لوکی ، ٹماٹر ،گاجر ،سیب ،چقندر اور کھیروں کو بلینڈ کر کے بنایا جاتا تھا ۔
فریال محمود کا ڈائٹ پلان
اداکاری کے کیرئير کے شروع میں ایک وقت میں ان کا وزن 110 کلو گرام تک پہنچ گیا .جس کے بعد پروڈیوسر نے ان کو کام دینا بند کر دیا ۔اس حوالے سے فریال محمود کا یہ کہنا تھا کہ بڑھتے ہوۓ وزن کے باوجود وہ ایک سست انسان نہ تھیں. بلکہ دن بھر میں تیس سے چار گھنٹے تک ڈانس کرنا ان کا جنون تھا .اس کے ساتھ سخت ترین ڈائٹ پلان بھی ان کے وزن کو کم کرنے مین ناکام ثابت ہوا .تو ان کا اندازہ ہوا کہ ان کا شمار ان افراد مین ہوتا ہے جن .کاوزن بہت مشکل سے کم ہوتا ہے
اس وجہ سے انہوں نے جس ڈائٹ پلان کا انتخاب کیا .وہ پروٹین سے بھر پور تھا ۔ انہوں نے ڈھائی سال تک ہر قسم کی مٹھاس اور کاربوہائيڈریٹ کو کھانا .بند کر دیا .اور صرف اور صرف پروٹین کھاتی تھیں ۔ جس میں انڈے ، چکن ، مچھلی سب شامل تھا مگر یہ تمام چیزیں بغیر چکنائي کے تیار کی جاتی تھیں ۔ اور اس طرح انہوں نے اپنے وزن کو اتنا مین ٹین کیا کہ اب ان کا وزن صرف 55 کلو ہےاور وہ سپر فٹ ہیں
اداکاراؤں کا یہ ڈائٹ پلان باقاعدہ طور پر ماہر ڈاکٹروں کے مشورے سے ترتیب دیا جاتا ہے ۔ جس میں خاص طور پر ان کے جسم کی ضروریات کو دیکھتے ہوۓ فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ اس وجہ سے جو افراد وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ان کو چاہیے. کہ اس سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور اس کےبعد اپنے ڈائٹ پلان کا فیصلہ کریں ۔
آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں