آج کل ڈیجیٹل ڈیوائسز کام کے علاوہ کھیلنے اور روزمرہ معلومات سے باخبر رہنے کے لیے بھی استعمال ہو رہی ہیں۔ اگر دن کے اختتام پر آپ کی آنکھیں خشک اور تھکی ہوئی ہوتی ہیں اور آپ سر، گردن اور کندھوں میں درد محسوس کرتے ہیں تو اس کی ایک وجہ الیکٹرونک سکرینز کا زیادہ استعمال ہو سکتا ہے۔
الیکٹرونک سکرینز آنکھوں کو کیوں متاثر کرتی ہیں ؟
عموماً ہم ایک منٹ میں پندرہ بار آنکھیں جھپکتے ہیں جس سے آنکھوں کی سطح پر آنسو پھیلے رہتے ہیں اور آنکھیں خشکی اور جلن سے محفوظ رہتی ہیں۔ لیکن پڑھتے ہوئے اور الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے ہم کم بار آنکھیں جھپکتے ہیں، اس کے علاوہ سکرین کی چمک اور روشنی کی تیزی سے بھی آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے آپ ان آلات کے آنکھوں پر پڑنے والے اثر کو کم کر سکتے ہیں۔
۔ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے کوشش کریں کہ کمپیوٹر سکرین آپ سے کم از کم پچیس انچ کے فاصلے پر ہو۔
۔ سکرین کی روشنی کا آنکھوں پر اثر کم کرنے لیے اس مقصد کے لیے بنائے جانے والے خصوصی فلٹر سکرین کا استعمال کریں۔
۔ 20۔20۔20 کا اصول اپنائیں یعنی ہر 20 منٹ بعد کسی ایسی چیز کو 20 سیکنڈ تک دیکھیں جو آپ سے کم از کم 20 فٹ کے فاصلے پر ہو۔
۔ ہر دو گھنٹے بعد کم از کم پندرہ منٹ کے لیے سکرینز کے استعمال سے وقفہ لیں۔
۔ جب آپ کو آنکھوں میں خشکی محسوس ہو تو اس کو دور کرنے کے لیے مصنوعی آنسوؤں کا استعمال کریں۔
۔ جس کمرے میں آپ کمپیوٹر یا الیکٹرونک آلات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہاں ہیومیڈیفائر کا استعمال کریں۔ اس سے کمرے کے فضا میں نمی برقرار رہے گی۔
Related: Are We Physically Abused by the Technology?
۔ کوشش کریں کی آپ کے کمرہ مناسب طور پر روشن ہو۔ سکرین کی روشنی اردگرد کے ماحول کی روشنی سے تیز نہیں ہونی چاہیے۔
۔ اگر آپ کنٹیکٹ لینز کا استعمال کرتے ہیں تو کبھی کبھار چشمہ لگا کر آنکھوں کو آرام بھی دیجیے۔
۔ آنکھوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرواتے رہیے۔ ہو سکتا ہے کمپیوٹر پر کام کرنے کے لیے آپ کے چشمے میں تبدیلی ضروری ہو۔
۔ اس کے علاوہ خیال رکھیے کہ آپ کے آلات کی سیٹنگز آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے مناسب ہوں۔اس سلسلے میں درج ذیل باتوں کا دھیان رکھیے۔
۔ سکرین کا کنٹراسٹ بڑھائیے۔
۔ ٹیکسٹ کا سائز بڑا کر دیجیے۔
۔ سکرین کی برائٹنیس کو ماحول کے مطابق رکھیے۔
۔ سکرین کا کلر ٹیمپریچر کم کر دیجیے۔
۔ اپنی ڈیوائس کا ریفریش ریٹ بڑھا دیجیے۔
کسی بھی قسم کی آنکھوں کی تکلیف کی صورت میں لاپرواہی مت برتیے اور فوری طور پر معالج سے رابطہ کیجیے۔ اب مرہم فورم کے ذریعے قابل اعتماد آئی سپیشلسٹس سے اپوائنٹ منٹ لینا انتہائی آسان ہے۔