دل کے دورے نے میرے ابو کی جان لے لی ۔ ہم سب کو ایسے لگا کہ ہمارے سروں پر سے چھت ہی چلی گئی ۔ ابو روزانہ کی طرح رات کا کھانا کھانے کے بعد سونے کے لیۓ گۓ ۔ ہم میں سے کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ ہمارا اپنے ابو کے ساتھ آخری کھانا ہے ۔ رات کے کسی حصے میں امی کے شور کی آواز نے ہم سب کو جگا دیا
جب ہم ابو کے پاس گۓ تو ان کے جسم کے ہر ہر حصے سے پسینہ نکل رہا تھا ۔وہ بہت تکلیف میں تھے ان کو سینے میں بہت درد تھا ۔ سانس لینے میں بھی دشواری تھی ۔ اس سے پہلے کے ایمبولنس منگواتے انہوں نے ہمارے ہاتھوں ہی میں آخری سانسیں لیں. اور ہمیں ہمیشہ کے لیۓ چھوڑ کر چلے گۓ
ابو کی عمر صرف 45 سال تھی اور وہ صحت مند تھے .ان کو کسی بھی قسم کی کوئي بیماری نہ تھی .مگر گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی طبیعت میں کچھ بدلاؤ دیکھنے میں آیا تھا. جس کو ہم نے عام نشانیاں سمجھ کر نظر انداز کر دیا تھا .مگر درحقیقت وہ دل کے دورے کی نشانیاں تھیں
دل کے دورے سے قبل ظاہر ہونے والی نشانیاں
بازو میں ہونے والا درد
ابو کے بائیں بازو میں گزشتہ ہفتے سے کافی درد تھا ۔ ماہرین کے مطابق دل کے دورے سے قبل ظاہر ہونے والی یہ ایک اہم علامت ہے۔ جو مردوں کے بائیں بازو جب کہ خواتین کے دائیں یا بائيں کسی بھی بازو میں ہو سکتا ہے ۔ اس کا سبب یہ ہوتا ہے کہ دل کی خرابی کی صورت میں دل کی جانب سے جانے والا پیغام اسپائنل کارڈ یا حرام مغز تک جاتا ہے ۔ جہاں پر بہت سارے دیگر اعصاب بھی ہوتے ہیں . دماغ اس موقع پر بازو میں درد کا الارم بجاتا ہے .لیکن انسان اس درد کو دل کا سمجھنے کے بجاۓ عام درد سمجھتا ہے ۔ جو دل کے دورے میں تبدیل ہو سکتا ہے
مستقل نہ رکنے والی کھانسی
دل کے دورے سے قبل ظاہر ہونے والی علامات میں نہ رکنے والی کھانسی بھی ایک اہم علامت ہے ۔ویسے تو کھانسی کی کئي وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ دل کی بیماری کے سبب بھی سانس لینے میں دشواری مستقل کھانسی کا باعث ہوسکتی ہے ۔ جو کہ آگے جا کر دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے ۔
پیروں کا سوج جانا
عام طور پر سب یہی سمجھتے ہیں کہ پیروں کی سوجن کا تعلق گردےکے امراض سے ہوتا ہے ۔ لیکن یہ ایک غلط خیال ہے ۔ جب دل کے افعال میں خرابی ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے دل جسم کے مختلف حصوں تک خون نہیں پہنچا سکتا ہے ۔ اس وجہ سے جب پیروں تک خون کا دوران درست نہیں ہوتا تو اس کے سبب ان میں سوزش ہو جاتی ہے اور پیر ، ٹخنے اور پنڈلیاں سوجن کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ دل کی دورے کی علامات میں سے یہ بھی ایک اہم علامت ہے
اس حوالے سے مذید معلومات کے لیۓ یہاں کلک کریں
پیٹ میں درد اور متلی
دل کے افعال کی خرابی کی صورت میں جگر اور آنتوں کےگرد ایسے مادے جمع ہو جاتے ہیں جو ان کے افعال کو متاثر کرنے کا باعث ہو سکتے ہیں ۔ اس وجہ سے بھوک کا ختم ہو جانا تھوڑا سا کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد اور متلی کا ہونا درحقیقت بدہضمی نہیں بلکہ دل کی خرابی کی طرف اشارہ ہوتا ہے
دل کے دورے کی نشانی جلد پر خارش اور دھبے
امریکن کالج آف کارڈیولوجی اور جرنل آف الرجی کی دو علیحدہ علیحدہ ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئي ہے کہ جلد پر خارش کے 48 فی صد مریض ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کا شکار ہوتے ہیں اور ایسے مریضوں کو دل کے دورے کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے ۔
اچانک بے ہوش ہو جانا
دل کی شریانوں یا والو میں ہونے والی بندش کے سبب دل کی خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور جب دماغ کو دل کی خون کی سپلائی کم ہو تو اس کی وجہ سے اچانک چکر آنا اور بے ہوش ہو جانا دل کے دورے کی ابتدائی علامات میں سے ایک ہے
جلد کا پیلا پن
اگرچہ جلد کا پیلا پن عام طور پر خون کی کمی کے سبب ہوتا ہے لیکن اگر دل بھی جسم کو بہتر طریقے سے خون کی سپلائي نہ کر رہا ہو تو اس سے جلد پیلے پن کا شکار ہو جاتی ہے یا پھر جلد کےاوپر نیلے دھبے پڑنے شروع ہو جاتے ہیں ۔ یہ علامات دل کی خرابی کو ظاہر کرتی ہیں جو کہ دل کے دورے کا بھی سبب بن سکتی ہیں
ان تمام علامات کی موجودگی یا ان میں سے کچھ علامات کے ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے فوری طور پر رجوع کرنا انسان کی جان کو بچا سکتا ہے اور دل کے دورے سے قبل اس سے بچا جا سکتا ہے ۔ آن لائن ڈاکٹر سے مشورہ لینے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں