جیسےجیسےانسان کی عمربڑھتی ہےاس کو بہت سی بیماریاں گھیر لیتی ہیں. جوانی میں انسان بیماریاں برداشت کر لیتا ہے کیونکہ تب ہمارے جسم میں طاقت موجود ہوتی ہےاور ہم ان پر قابوپانےاور کنٹرول کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔اس کےبرعکس بڑھاپے میں بیماریوں سےمقابلہ کرنے کی سکت نہیں رہتی۔لیکن ہم بڑھاپے میں بھی کچھ احتیاط کرکےبیماریوں پرکنٹرول کرسکتے ہیں۔بلڈپریشراوشوگر کی بیماری انسان کو اندرہی اندر ختم کردیتی ہیں۔لیکن ساتھ ساتھ اگران پرکنٹرول کرےتو انسان اپنی عمر بڑھاسکتا ہے۔ہم کیسے شوگرکی علامات ،اسباب جان سکتے ہیں اس کے لئے یہ مضمون آپ کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔
شوگرکیاہے؟
شوگرایک بیماری ہے جواس وقت ہوتی ہے جب ہمارے جسم میں گلوکوز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔بلڈگلوکوزتوانائی کا بنیادی ذریعہ ہے،جوکھانے کے ذریعے ہمیں حاصل ہوتی ہے۔انسولین لبلبےکےذریعےتیارکردہ ایک ہارمون ہےجو بلڈ شوگرکومنظم کرتی ہے،بعض اوقات ہماراجسم مناسب یا کوئی انسولین نہیں بناتااور گلوکوزآپ کے خون میں رہتا ہے،بہت زیادہ گلوکوز کی مقدارآپ کے لیے صحت کے مسائل پیدا کرتا ہے۔
شوگر کی علامات
وزن میں کمی-
پیاس کا زیادہ لگنا-
پیشاب زیادہ آنا-
کمزوری اور بھوک کا احساس-
تھکاوٹ رہنا-
انفیکشن یا زخم کا دیرسے بھرنا-
پاؤں کے مسائل-
سر درد-
چڑچڑاپن-
بینائی کا کمزور ہونا-
شوگر کے اسباب
زیادہ وزن ہونا-
تناؤ میں رہنااگر خاندان میں سب کو ہو-
جسم میں انسولین کی مقدار کم ہونا-
خون میں گلوکوز کا حل نہ ہونا-
ڈپرشن-
شوگرکی وجہ سے ہونے والی بیماریاں
شوگر ایک ایسی بیماری ہےجس کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں،وہ کونسی بیماریاں ہیں ہم وہ جانتے ہیں؛-
دل کی بیماری-
گردے کی بیماری-
آنکھ کے مسائل-
دانتوں کی بیماری-
اعصابی نقصان-
پاؤں کے مسائل-
شوگر پر کنٹرول
شوگرکےمریضوں کے لئےصرف مٹھاس سے پرہیز ضروری نہیں بلکہ تیل اور چکنائی والی چیزوں سے بھی کنارہ کشی لازمی ہے۔زیادہ کاربوہائیڈریٹ والا کھانا نہ کھائیں،روزمرہ زندگی میں تبدیلی لائیں،کھانا وقت پر کھائیں۔مشروبات سے پرہیز کریں۔اس کے علاوہ ورزش بہت اہمیت رکھتی ہے ہمیں لازمی صبح کی سیر کریں۔اور چہل قدمی کریں۔
ہم تھوڑی سی اختیاط اورخیال سے کافی خطرات کو کم کرسکتے ہیں لیکن مکمل علاج نہیں کرسکتے،اس کے لئے ہمیں ایک مستند ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سےشوگر کے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال پر یااس نمبر پر 03111222398 کال کرکے آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔